ایک شام زیک کے ساتھ

فرقان احمد

محفلین
محمد سعد کی دلچسپی کے موضوعات زیر بحث آتے تو وہ بات کرتے۔ یہاں تاثرات دیکھ کر بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ وہ ملاقات میں’ آئے‘ نہیں ’ لائے‘ گئے ہیں :)
Whats-App-Image-2019-06-20-at-5-58-31-AM.jpg
سعد صاحب تو محض 'اثرات' کی لپیٹ میں آئے دکھائی دیتے ہیں ۔۔۔! ذرا گفت گو کرنے والوں کے اپنے تاثرات تو ملاحظہ فرمائیے ۔۔۔!
 

فاتح

لائبریرین
امجد میانداد بھائی سے گذشتہ کچھ ملاقاتوں کے باوجود انہیں پہچان ہی نہ سکا جس کا تمام کریڈٹ علامہ کی ملٹی ڈائمنشل داڑھی کو جاتا ہے اور یہی multidimensionality امجد بھائی کے علمی موضوعات میں بھی جھلکتی ہے۔ کیا آرٹ، کیا سائنس،کیا جغرافیہ، وغیرہ وغیرہ۔۔۔ کوئی موضوع ہو امجد بھائی کے مطالعے اور تجربے کی وسعت سے بچا نظر نہیں آتا۔
کل یہ بھی معلوم ہوا کہ امجد بھائی کے سامنے آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں لیکن "ایک حد" میں رہنا پڑتا ہے۔۔۔ جونہی زیک نے ڈی این نے کے متعلق گفتگو کی طوالت کو پونے تین سے تین منٹ کی حدود میں داخل کیا امجد بھائی کا پیمانۂ صبر لبریز ہو گیا۔ :laughing:
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
کیا اسلام آباد میں کوئی اچھا سٹیک ہاؤس ہے؟ میڈیم ریئر کھانا خطرناک تو نہیں ہو گا؟
پنڈی صدر میں ٹیکسس سٹیک ہاوس ہوتا تھا اب معلوم نہیں کہ موجود ہے یا نہیں۔ میڈیئم ریئر خطرے سے خالی نہیں ہے۔

ویسے امریکہ سے آکے بھی سٹیک کھانے کا کیا فائدہ؟
 

سعادت

تکنیکی معاون
انتہائی معذرت۔ آپ کا نام ذہن سے محو ہو گیا تھا اور یاد نہ رہا کہ آپ یہیں ہوتے ہیں۔ میرا بہانہ یہ ہے کہ آپ کو عرصے سے محفل پر نہیں دیکھا۔ خیر افسوس رہے گا کہ آپ سے ملاقات رہ گئی
کوئی بات نہیں، اگلی بار سہی۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
کیا اسلام آباد میں کوئی اچھا سٹیک ہاؤس ہے؟ میڈیم ریئر کھانا خطرناک تو نہیں ہو گا؟
یہاں بحریہ ٹاؤن میں دو تین اچھے سٹیک ہاؤسز ہیں جو میرے آزمائے ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ اسلام آباد میں امریکن سٹیک ہاؤس، آکس اینڈ گرِل، پورٹر ہاؤس سٹیک، ٹیکساس سٹیک ہاؤس، وغیرہ بھی اچھے ہیں۔
 

سین خے

محفلین
تابش
بس ایک ہی گلہ ہے کہ یار بھلا سٹیکس بھی کوئی چکن کے کھاتا ہے کیا۔ اس سے شاید جذبۂ حب الوطنی کا اظہار ہوتا ہے۔ :laughing:

اپنے عزیز ہم وطنوں کو کئی بار سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ چکن اسٹیک توہین ہے، گرلڈ چکن میں ہی عزت ہے پر میری کوئی سنتا ہی کہاں ہے :nottalking:
 

فاتح

لائبریرین
ہائے یعنی بلایا اور پھر بولنے بھی نہیں دیا گیا :surprise: توبہ توبہ!
محمد سعد کو بولنے پر مائل کرنے کی کوششیں وقفے وقفے سے تقریباً تمام دوستوں کی جانب سے ہی جاری رہیں لیکن ان کا زیادہ تر وقت خاموشی سے سننا اور مشاہدے میں مشغول رہنا ہی ا ن کے علم کا راز ہے۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
تین باتونی لوگوں کے ہوتے ہوئے محمد تابش صدیقی کو بھی بولنے کا انتہائی کم موقع ملا تو سعد کس کھیت کی مولی ہیں
تین؟ مجھے تو لگا تھا کہ ان دو کے علاوہ باقی چاروں ہی کافی باتونی تھےلیکن آپ نے شاید ذولقرنین بھائی (نیرنگ خیال )کو بھی مارجن دے دیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
آپ کی اس بات نے مجھے یہ راز افشا کرنے پر مجبور کیا ہےکہ اصلاً مجھے معلوم ہی نہ تھا کہ جو منگوایا ہے، اس میں کیا ہونا ہے۔ یہ تو آنے پر معلوم ہوا کہ سٹیکس ہیں۔ :p
یا حیرت! کیا آپ نے واقعی زندگی بھر اسٹیکس نہیں کھائے؟ :)
 

عرفان سعید

محفلین
محمد سعد کو بولنے پر مائل کرنے کی کوششیں وقفے وقفے سے تقریباً تمام دوستوں کی جانب سے ہی جاری رہیں لیکن ان کا زیادہ تر وقت خاموشی سے سننا اور مشاہدے میں مشغول رہنا ہی ا ن کے علم کا راز ہے۔
آصف اثر کو بلایا ہوتا، آپ سب لوگوں کا وقت خاموشی اور مشاہدے میں گزرنا تھا!
 

زیک

مسافر
تین؟ مجھے تو لگا تھا کہ ان دو کے علاوہ باقی چاروں ہی کافی باتونی تھےلیکن آپ نے شاید ذولقرنین بھائی (نیرنگ خیال )کو بھی مارجن دے دیا ہے۔
مارجن امجد میانداد کو ان کی سلو سپیڈ کی بنا پر دیا ہے۔ ذوالقرنین کو کسی صورت خاموش طبع قرار نہیں دیا جا سکتا۔
 
Top