مہمان زیرو میٹر محفلین کو ٹیگ کیجیے!

فرقان احمد

محفلین
صاحب! شاید پہلے بھی اس حوالے سے کوئی لڑی موجود ہو گی تاہم ہمارے ذہن میں اچانک سے ایک آئیڈیا وارد ہوا اور ہم نے سوچے سمجھے بنا اس لڑی کا اجراء بھی کر دیا۔

معزز محفلین! جو بھی نیا یا طویل مدت سے غیر فعال 'نیا رکن' محفل میں لاگ ان کرے، اسے گھیر گھار کر یہاں لے آئیے۔ بسا اوقات دیکھنے میں آتا ہے کہ کوئی بھولا بھٹکا مسافر اس کوچے کی طرف آ نکلتا ہے اور بوجوہ یہ ان کی محفل میں پہلی اور ممکنہ طور پر آخری انٹری بھی ہو سکتی ہے۔کسی کو محفل کے قواعد و ضوابط سمجھ نہیں آتے ہیں تو کسی کو لڑی کے اجراء میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شاید اس بہانے ہم کسی کی مشکل آسان کر سکیں اور اپنے کلب میں مزید ممبران کو شامل کر پائیں۔۔۔! اس لڑی میں ایسے ارکان کو بالخصوص ٹیگ کیجیے جو آن لائن ہوں اور انہوں نے اردو محفل میں کبھی کوئی مراسلہ نہ کیا ہو۔ اکا دکا مراسلات کرنے والوں کی طلبی بھی کی جا سکتی ہے۔

یعنی کہ، ہم دیدہ دانستہ کوشش کریں گے کہ ایسے رکن کو محفل کا باقاعدہ حصہ بنا لیا جائے ۔۔۔! اسی بہانے شاید کوئی گوہر نایاب ہاتھ لگ جاوے!
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
ویسے ہمارے پیش نظر اس لڑی کا مقصد یہ ہے کہ جو رکن لاگ ان ہو، صرف اسے طلب کیا جاوے! :) وگرنہ، جنات والی لڑی تو پہلے سے ہی موجود ہے جاسمن صاحبہ! :) یعنی ایسے ارکان جو پہلی بار لاگ ان ہوئے ہوں، یا پھر ایسے ارکان جو غیر فعال ہوں اور ان کا اردو محفل میں کوئی خاص تعارف موجود نہ ہو ۔۔۔۔!

ویسے اب احساس ہوا ہے کہ جنات والی لڑی بھی اس سے ملتی جلتی ہی تھی؛ چلیے خیر ہے اسے بھی چلنے دیں
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
مجھے اپنے نام کے نیچے لکھے "محفلین" کی جگہ کچھ اور لکھوانا ہے۔ اس کی اجازت ہے؟
خوش آمدید :)
مدیر یا منتظم پر غور کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے :)
آپ دونوں کو کافی عرصے بعد دیکھ کر خوشی ہوئی! بارِ دگر خوش آمدید۔ :)
 

فرقان احمد

محفلین

فرقان احمد

محفلین
آپ نے لڑی کا عنوان بدل دیا سو میرا اوپر والا مراسلہ بے تعلق ہو گیا! خیر، ویسے یہ "زیرو میٹر" محفلین کونسے محفلین ہیں؟
جیسے ہم نے اوپر سیماب احمد کو ٹیگ کیا تھا وارث بھیا! :) موصوف کو تب ٹیگ کیا تھا جب وہ آن لائن تھے تاہم انہوں نے اس طرف رُخ کرنے کی بھی زحمت نہ فرمائی ۔۔۔! :)
 
Top