منصوبۂ تقریبِ ملاقات برائے اسلام آباد، راولپنڈی اور قرب و جوار کے احباب

عباس اعوان

محفلین
عباس بھائی کافی عرصہ سے ’’تنگ‘‘ کر رہے ہیں کہ ان کو ناروے دیکھنا ہے لیکن ہم نے ابھی تک گھاس نہیں ڈالی۔
آپ بھی کوشش کر لیں :)
ہُن میں آپے ای لگا جاساں
اب میں خود ہی چلا جاؤں گا
سویڈن اور ڈنمارک دیکھ لیے، ناروے بھی دیکھ لیا جائے گا ، ان شاء اللہ تعالیٰ۔
تُسی اپنا گھا آپے کھاؤ۔
آپ اپنی گھاس خود کھائیں
 

سید عمران

محفلین
سید شہزاد ناصر صاحب ذرا زیرک بھائی سے دن تو کنفرم کروائیں۔ تاکہ معاملہ آگے بڑھے۔
زیرک بھائی تو دعوت کا شوشہ چھوڑ کر ایسے غائب ہوئے جیسے۔۔۔
جیسے عدنان بھائی چائے کی دعوت دے کر ہوجاتے ہیں۔۔۔
اگر کسی کے ذہن میں سینگ و متعلقات سے متعلق کوئی بات ہے تو وہ اسی کی ہوئی!!!
 

سید عاطف علی

لائبریرین

جاسم محمد

محفلین
آپ پاکستان سے واپس اپنے ملک آ جائیں، پھر شاید یہ "شادی" ہو بھی جائے! :)
زیک کے بارہ میں یقین ہے کہ یہ کسی ملاقات شلاقات میں نہیں جانے والے۔
ہاں اگر ٹور دی پاکستان منعقد کر دیں تو یہ فورا سائیکل لے کر پہنچ جائیں گے۔ :)
 
سید شہزاد ناصر صاحب ذرا زیرک بھائی سے دن تو کنفرم کروائیں۔ تاکہ معاملہ آگے بڑھے۔
ابھی میری بات ہوئی ہے زیرک کا کہنا ہے آپ لوگ اپنی سہولت کے مطابق دن اور جگہ طے کر لیں
ہفتہ یا اتوار کو کر لیں تو بہتر ہے محمد تابش صدیقی آپ جگہ فائنل کریں کھلی جگہ ہو اور ایسے ایریا میں ہو کہ کسی کو پہنچنے میں مشکل نہ ہو
 

سید عمران

محفلین
تابش بھائی جگہ کھلی ہونی چاہیے۔۔۔
کیوں کہ بند جگہوں پر جانے سے آج کل کافی لوگ ڈر رہے ہیں!!!
 
ابھی میری بات ہوئی ہے زیرک کا کہنا ہے آپ لوگ اپنی سہولت کے مطابق دن اور جگہ طے کر لیں
ہفتہ یا اتوار کو کر لیں تو بہتر ہے محمد تابش صدیقی آپ جگہ فائنل کریں کھلی جگہ ہو اور ایسے ایریا میں ہو کہ کسی کو پہنچنے میں مشکل نہ ہو
یہ تو افراد کی رہائش کے مطابق ہی معلوم ہو سکتا ہے کہ کہاں پہنچنا سب کے لیے آسان ہو گا۔
اگر زیادہ افراد فیض آباد سے سیکٹرز والی جانب رہتی ہے تو ایف نائن پارک پر اکٹھا ہوا جا سکتا ہے۔ اور اگر زیادہ تعداد سوسائٹیز کی جانب رہتی ہے تو بحریہ منی گالف کلب ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ کوئی جگہ کسی کے ذہن میں بھی ہو تو ضرور شئر کریں۔
اگر لوگ فوری طور پر تیار اور موجود ہیں تو آنے والا اتوار بھی طے کیا جا سکتا ہے۔ اگر فوری طور پر "اجازت" کا مسئلہ ہو تو اگلا اتوار بھی رکھا جا سکتا ہے۔
 
پولیس فاؤنڈیشن ہاوسنگ سوسائٹی میں واقع اقبال تکہ شاپ کے متعلق کیا خیال ہے؟
باقی اس اتوار کو رکھنا ہے یا اگلے اتوار کو یہ میں کنفرم کرتا ہوں
 
Top