آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

نیرنگ خیال

لائبریرین
کچھ خاص نہیں!

بس کچھ چھوٹے چھوٹے رسائل وغیرہ پڑھ لیتے ہیں جب کبھی وقت ملتا ہے۔ ایک کتاب "قران ایک کتابِ انقلاب ہے" بھی دیکھ رہے ہیں۔ :)
اگلوانے سے کافی کچھ نکل آیا ہے۔ ان چھوٹے چھوٹے رسائل کا بھی ذکر خیر ہوجائے۔ ساتھ ساتھ کتاب بارے بھی کچھ بیاں ہو جائے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اگلوانے سے کافی کچھ نکل آیا ہے۔ ان چھوٹے چھوٹے رسائل کا بھی ذکر خیر ہوجائے۔ ساتھ ساتھ کتاب بارے بھی کچھ بیاں ہو جائے۔

:)

اسلام فورٹ والے ایک رسالہ البیان کے نام سے نکالتے ہیں وہ پڑھ رہا تھا۔ اور قران ایک کتاب انقلاب ہے رضی الدین سید صاحب کی کتاب ہے۔ اس میں قران کے حوالے سے کافی معلومات ہیں اور بہت سی چیزیں میرے لئے نئی ہیں۔ پھر چیدہ چیدہ آیات بھی موضوعات کے اعتبار سے نقل کی گئیں ہیں۔

میں اور بھی کتابیں پڑھنے کے لئے نکالتا ہوں۔ لیکن وہ پتہ نہیں کب اور کیسے واپس کیبنیٹ میں چلی جاتی ہیں اور مجھے کئی دن بعد یاد آتا ہے کہ میں نے فلاں کتاب نکالی تھی پڑھنے کے لئے۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں اور بھی کتابیں پڑھنے کے لئے نکالتا ہوں۔ لیکن وہ پتہ نہیں کب اور کیسے واپس کیبنیٹ میں چلی جاتی ہیں اور مجھے کئی دن بعد یاد آتا ہے کہ میں نے فلاں کتاب نکالی تھی پڑھنے کے لئے۔ :)
اور ہمارا یہ حال ہے کہ کتابیں جھانکتی ہیں بند الماری کے شیشوں سے۔۔۔۔ ستم بالائے ستم ہماری کتب بینی سے دُوری کے اس پرالم دور میں ہمیں کل ہی ایک نے کتاب یہ کہہ کر تحفہ دی ہے کہ مجھے امید ہے آپ اسے پڑھ لیں گے۔۔۔ مجھے تو سمجھ نہیں آتی کہ ان لوگوں کو کیسے مایوس کیا جا سکتا ہے۔

26720236.jpg
 

آصف اثر

معطل
The Last Mughal: The Fall of a Dynasty, Delhi 1857 by William Dalrymple

دو تین دن پہلے بچوں کی کاپیاں لینے ایک بک اسٹور پر گیا تو میرے مطلب کی یہ کتاب بھی ہاتھ لگ گئی۔ 1857ء کی جنگِ آزادی (یا غدر) پر یہ مستند ترین کتاب سمجھی جاتی ہے جو 2006ء میں شائع ہوئی تھی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں مصنف پہلی بار لندن، دہلی اور لاہور کی تاریک لائبریریوں میں سڑتی ہوئی بیس ہزار کے قریب انگریزی، اردو اور فارسی دستاویزات کا مطالعہ کر کے ان کو منظر عام پر لایا ہے جو "The Mutiny Papers" کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ اس کتاب کو تاریخ کی بہترین کتاب کے مختلف ایوارڈز بھی ملے ہیں۔

یہ کتاب "ای بُک" کی صورت میں بھی پڑھنے کے لیے دستیاب ہے۔

The_Last_Mughal%2C_The_Fall_of_a_Dynasty%2C_Delhi_1857.jpg
غالبا 2013 میں منیجمنٹ کے ایک ورکشاپ میں اس کتاب سے تعارف ہوا۔ ایک بہترین کتاب۔
 
آخری تدوین:

یاقوت

محفلین
="نبیل, post: 208773, member: 3" میں ابوالکلام آزاد کی کتابیں قول فیصل، تذکرہ اور انسانیت موت کے دروازے پر لایا ہوں جن میں سے اب تک صرف انسانیت موت کے دروازے پر پڑھنے کا موقع مل سکا ہے۔۔
انسانیت موت کے دروازے پر بلاشبہ ابو الکلام آزاد صاحب کی مختصر ہونے کے باوجود ایک قابل قدر تصنیف ہے۔جو کہ کم از کم میری کم علمی کے مطابق ہر صاحب ایمان کو پڑھنی چاہیے کیونکہ اس میں رحمت العالمیںﷺ کے آخری ایام کا تذکرہ مبارک ہے۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
مشہور انڈین صحافی، ایڈیٹر اور سیاسی مبصر آنجہانی ونود مہتا کی خودنوشت کا دوسرا حصہ:
Editor Unplugged: Media, Magnates, Netas and Me
518Gy%2B86pEL._SX315_BO1,204,203,200_.jpg

ویسے وارث بھائی آپ کی پڑھنے کی رفتار کیا ہے؟

یعنی 300 صفحات کی کتاب کتنے دن میں پڑھ لیتے ہیں؟

اور کیا انگریزی اور اردو کتابوں میں رفتار مختلف ہوتی ہے؟ اور کیا موضوع اور دلچسپی سے بھی رفتار متاثر ہوتی ہے؟

کیا آپ کوئی کتاب غیر دلچسپ سمجھ کر بیچ میں بھی چھوڑ دیتے ہیں۔

یہ ایک فی البدیہہ انٹرویو سا ہو گیا۔ ورنہ پہلے صرف ایک آدھ سوال ہی ذہن میں آیا تھا۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
ویسے وارث بھائی آپ کی پڑھنے کی رفتار کیا ہے؟

یعنی 300 صفحات کی کتاب کتنے دن میں پڑھ لیتے ہیں؟

اور کیا انگریزی اور اردو کتابوں میں رفتار مختلف ہوتی ہے؟ اور کیا موضوع اور دلچسپی سے بھی رفتار متاثر ہوتی ہے؟

کیا آپ کوئی کتاب غیر دلچسپ سمجھ کر بیچ میں بھی چھوڑ دیتے ہیں۔

یہ ایک فی البدیہہ انٹرویو سا ہو گیا۔ ورنہ پہلے صرف ایک آدھ سوال ہی ذہن میں آیا تھا۔ :)
اردو اور انگریزی پڑھنے کی رفتار مختلف ہے اور آپ نے درست فرمایا اس میں موضوع کا عنصر بھی شامل ہوتا ہے۔ کوئی اردو کتاب تو خیر کافی عرصے سے میں نے نہیں پڑھی لیکن لڑکپن میں چھپ کر ناول پڑھنے کی وجہ سے اردو پڑھنے کی رفتار کافی زیادہ ہے۔

انگریزی میں زیادہ تر سنجیدہ اور گمبھیر موضوعات ہی پڑھتا ہوں اور وہ بھی وقت ملنے پر سو آج کل میری رفتار صرف دس بیس صفحات روزانہ مطالعے تک محدود ہے اور بعض اوقات تو اس سے بھی کم۔

غیر دلچسپ سمجھ کر کم ہی کوئی کتاب چھوڑتا ہوں وجہ اس کی یہ ہے کہ میں مطالعہ ہی اس کتاب کا شروع کرتا ہوں جو مجھے دلچسپ لگے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
اردو اور انگریزی پڑھنے کی رفتار مختلف ہے اور آپ نے درست فرمایا اس میں موضوع کا عنصر بھی شامل ہوتا ہے۔
ٹھیک!
کوئی اردو کتاب تو خیر کافی عرصے سے میں نے نہیں پڑھی لیکن لڑکپن میں چھپ کر ناول پڑھنے کی وجہ سے اردو پڑھنے کی رفتار کافی زیادہ ہے۔
اردو کتابیں نہ پڑھنے کا سبب؟ کیا اچھی کتابیں شائع نہیں ہو رہیں؟

یا انگریزی کتابیں زیادہ دلچسپ مضامین فراہم کر رہی ہیں؟

انگریزی میں زیادہ تر سنجیدہ اور گمبھیر موضوعات ہی پڑھتا ہوں اور وہ بھی وقت ملنے پر سو آج کل میری رفتار صرف دس بیس صفحات روزانہ مطالعے تک محدود ہے اور بعض اوقات تو اس سے بھی کم

دس بیس صفحات! ویسے جتنی کتابیں آپ نے پڑھ رکھیں ہیں مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے آپ سو دو سو صفحات روز پڑھ لیتے ہوں گے۔ :)

غیر دلچسپ سمجھ کر کم ہی کوئی کتاب چھوڑتا ہوں وجہ اس کی یہ ہے کہ میں مطالعہ ہی اس کتاب کا شروع کرتا ہوں جو مجھے دلچسپ لگے۔

درست! :)
 

محمد وارث

لائبریرین
اردو کتابیں نہ پڑھنے کا سبب؟ کیا اچھی کتابیں شائع نہیں ہو رہیں؟

یا انگریزی کتابیں زیادہ دلچسپ مضامین فراہم کر رہی ہیں؟

دس بیس صفحات! ویسے جتنی کتابیں آپ نے پڑھ رکھیں ہیں مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے آپ سو دو سو صفحات روز پڑھ لیتے ہوں گے۔ :)
کافی عرصے سے میری دلچسپی ادب سے زیادہ سیاسیات و تاریخ وغیرہ میں ہے اور ان موضوعات پر معیاری اردو کتابیں کم ہی ہیں اس وجہ سے انگریزی کتابیں پڑھتا ہوں۔

روزانہ تھوڑا تھوڑا پڑھنا اس سے بہتر ہے کہ آپ کچھ روز، دن رات مطالعہ کریں اور پھر مہینوں تک کچھ بھی نہ پڑھیں۔ اور پھر وقت ملنے پر بھی منحصر ہے کہ آپ روزانہ کتنا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ :)
 
عرصہ ہوا، پروگرامنگ اور کمپیوٹنگ سے متعلقہ کتب کے علاوہ کچھ پڑھنے کی نوبت نہیں آ رہی۔
حال ہی میں محترم عبید اللہ کیہر صاحب کی کراچی کے حوالے سے ایک کتاب "کراچی جو ایک شہر تھا" شائع ہوئی۔ وہ ان سے منگوا لی۔
اور حیرت کی بات یہ ہے کہ پڑھ بھی لی۔
کتاب فضلی سنز نے چھاپی ہے اور اسی لیے مہنگی بھی ہے۔ 152 صفحات کی کتاب 1000 روپے کی ہے۔
اگر آپ مختصر وقت میں کراچی کی تاریخ پڑھنا چاہتے ہیں، تو اچھی کتاب ہے۔
کتاب میں تصاویر بھی شامل ہیں جو کتاب کی وقعت میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔ تصاویرکے ساتھ کیپشن نہ ہونا ایک کمی ضرور ہے، البتہ اسی صفحہ پر تصویر کے مقام کا تذکرہ ہونے کے سبب کسی حد تک کمی دور ہو جاتی ہے۔
کراچی کے حالات و واقعات کے ساتھ مصنف کی ذاتی زندگی کی کہانی بھی چلتی رہتی ہے جو کراچی کی کہانی میں مزید زندگی بھرتی ہے۔

20190528-175820.jpg

عبید اللہ کیہر صاحب سے کتاب وصول کرتے ہوئے۔
 
پچھلے دنوں منفرد اسلوب اور مضامین کے شاعر اور محفل کے غیر فعال رکن جناب عابی مکھنوی صاحب نے اپنی کتاب چھپوانے کا عندیہ دیا تو ان سے بھی کتاب منگوا لی۔ جو انھوں نے اپنے دستخط کے ساتھ بھجوائی۔ کتاب کی قیمت 750 روپے ہیں اور بہت عمدہ جلد اور کاغذ استعمال کیا گیا ہے۔
بنیادی طور پر نظم کے شاعر ہیں۔ مضامین منفرد ہونے کے سبب شاعری میں جان موجود ہے۔
کہیں کہیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ آج تک جو کچھ لکھا، وہ سب بغیر کسی کانٹ چھانٹ کے چھپوا دیا ہے، اب یہ نہیں معلوم کہ ارادی طور پر ایسا کیا ہے یا غیر ارادی طور پر۔ آج کل یہی زیرِ مطالعہ ہے۔
20190713-145327.jpg

کتب کے ساتھ میری تصاویر برداشت کریں، یہ دراصل اپنے آپ کو شرم دلانے کے لیے بنوائی ہیں، کہ تصویر بنا لی ہے تو پڑھ بھی لو۔
 
Top