ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا

جاسم محمد

محفلین
زبیر صاحب آپ لوگ جاری کھاتوں کا خسارہ ۲۰ ارب ڈالر چھوڑ کے گئے، کیا یہ صحیح ہے؟
محمد ذبیر: جی صحیح ہے لیکن۔۔!!!
پیپلز پارٹی آپ کے لیئے یہی خسارہ دو ارب ڈالر کا چھوڑ کر گئی تھی، کیا یہ صحیح ہے؟
محمد ذبیر: جی صحیح ہے!
تو پھر اگر دو ارب ڈالر کا خسارہ آپ نے بیس ارب ڈالر پر پہنچا دیا اور پھر بھی آپ کہتے ہیں آپ کامیاب تھے، تو یہ حکومت آٹھ مہینے میں ناکام کیسے ہوگئی؟
محمد ذبیر: دیکھیں کاشف ۔۔۔۔۔۔!!!:LOL:
 
جاسم محمد

محفلین
ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 151 روپے پر جاپہنچا
ویب ڈیسک جمع۔ء 17 مئ 2019

1670347-dollar-1558070238-534-640x480.jpg

گزشتہ روزبھی ڈالرکی قیمت خرید میں 5 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوا تھا: فوٹو: فائل

کراچی: مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری ہے جو روپے کے مقابلے میں اب نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق آج ایک بار پھر اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کو پر لگ گئے ہیں جو روپے کے مقابلے میں نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچا ہے۔ جمعے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر بڑھ کر 151 روپے کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔

گزشتہ روزبھی ڈالرکی قیمت خرید میں 5 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر147 روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھی۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچنج میں کاروبارکے آغاز میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ اسٹاک ایکس چینج میں مندی کی شدت 898 پوائنٹس کی کمی تک پہنچ گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس مزید گھٹ کر33093 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 105 ارب روپے ڈوب چکے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے تحت پاکستان کو روپے کی قدرمیں 20 فیصد تک کمی کرنا ہے۔ اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈالر کی خریداری کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
عمران نیازی کے فرمودات ڈالر کے بارے میں
37 بلین ڈالر تجارتی خسارہ؟
مگر ڈالر 105
18 بلین ڈالر کرنٹ اکاونٹ خسارہ؟
مگر ڈالر 105
برآمدات 25 بلین ڈالر سے گر کر 23 بلین ڈالر؟
مگر ڈالر 105
برآمدات گرنے سے انڈسٹری بند ہو گئی؟
مگر ڈالر 105
ماہانہ 2 بلین ڈالر خسارہ اور قرضوں کی قسطیں دینی ہیں؟
مگر ڈالر 105
یہ جو ڈالر 105 پرتھا وہی ان تمام بیماریوں کی جڑ ہے اور اسی کو ٹھیک کرنے کیلئے آج مہنگائی ہے ۔ڈالر مارکیٹ ویلیو پر لایا جا رہا ہے۔
60958572_10156575017744527_6986708461014745088_n.jpg
 
آصف اثر

معطل

یعنی عمران خان بے وقوف تھا جو اس طرح کی الٹی سیدھی ہانک کر وقت ضائع کررہا تھا۔
 
جاسم محمد

محفلین
دھرنا خان کے باوجود چار سال اتنی اچھی کارکردگی۔
عمران ابھی ہی سے اوسان خطا خان ہے، دھرنے اور احتجاج شروع ہوئے تو یقین ہے سب کچھ ڈیران خان ہوجائے گا۔
حسن نثار ٹھیک کہتے ہیں کہ اس ملک کا مسئلہ اقتصادیات کا نہیں اخلاقیات کا ہے۔ رمضان آیا تو بجائے ثواب کمانے کے پیسہ کمانے کے چکر میں لیموں تک سٹاک کر لیے ۔ ڈالر کا ریٹ دیکھ کر ڈالر سٹاک کر لیے۔ ترکی میں جب ڈالر کا ریٹ بڑھا تو لوگوں نے بجائے ڈالر سٹاک کرنے کے ملک کے لیے ڈالر بیچ دیے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ڈالر کی قدر میں اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں 152 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
تلقین زبیری20 مئی2019
ڈالر ایک مرتبہ پھر اپنی اونچی اڑان کی جانب گامزن ہے اور اب کاروباری دن کے اختتام تک انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں اس کی قدر 152 روپے ہوگئی۔

مارکیٹ میں کاروباری روز کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 148.25 روپے تھی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اس میں پہلے 75 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد اس کی قدر 149.50 روپے ہوگئی تھی۔

اسی قدر کے ساتھ کاروباری روز کے اختتامی لمحات تک ڈالر مستحکم رہا لیکن کمرشل بینکوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر کی جانے والے خریداری کی وجہ سے دن کے اختتام پر اس کی قدر مجموعی طور پر 3 روپے 75 پیسے اضافے کے ساتھ 152 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافہ آخری ایک گھنٹے کے دوران دیکھنے میں آئی۔

اگر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کا آغاز 151 روپے کے ساتھ ہوا تھا تاہم اس کا اختتام 152.50 پر ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
حکومت پاکستان کی جانب سے نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ (این آئی ٹی) کے تحت 20 ارب روپے کے فنڈ کے اعلان کے بعد حصص مارکیٹ میں بہتری دیکھنے میں آئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا آغاز 33,166 پوائنٹس کے ساتھ ہوا، تاہم آغاز میں کے ایس ای 100 انڈیکس تنزلی کا شکار رہا۔

انڈیکس 814 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 32,352 کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا تاہم اس میں بہتری دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 333,22 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جو مجموعی طور پر 155 پوائنٹس کی بہترین تھی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 84 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 33,250 پوائنٹس پر بند ہوا۔
 
جاسم محمد

محفلین
انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
ویب ڈیسک جمعرات 13 جون 2019
1702764-dollar-1560413392-805-640x480.jpg

چند ماہ کے دوران ڈالر کی قدر میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے فوٹو: فائل

کراچی: وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 35 پیسے اضافے کے بعد 151 روپے 57 پیسے ہوگئی تھی، روپے کی بے قدری کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری ہے اور انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر ایک روپیہ 44 پیسے تک مہنگا ہوگیا۔ جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 153 کی سطح تک جاپہنچا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 161 روپے پر جا پہنچا
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
1719691-dollar-1561526599-440-640x480.jpg

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 2 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے فوٹو: فائل

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 161 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تیزی کے ساتھ ڈبل سنچری کی جانب گامزن ہے، آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 4 روپے 2 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 161 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت تقریباً 7 روپے بڑھ گئی جب کہ رواں ماہ انٹربینک میں ڈالر 8 روپے 8 پیسے مہنگا ہوا، روپے کی قدر کم ہونے سے جون کے مہینے میں قرضوں کی مالیت میں 800 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ڈالر 10 روپے سے زیادہ مہنگا ہوا ہے جس کے باعث پاکستان پر غیرملکی قرضوں کے حجم میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی لاگت بھی بڑھ گئی ہے۔
 
فرقان احمد

بے قراری کیوں ہو رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
 
جاسم محمد

محفلین
روپے کی بے قدری قابو سے باہر: انٹربینک میں ڈالر 164 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

کاروبار کے آغاز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوا۔ فوٹو: فائل

کراچی: انٹر بینک میں کاروبار کے دوران روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

کاروبار کے آغاز کے دوران انٹر بینک میں ایک ڈالر 164 روپے 50 پیسے کا ہوگیا، گزشتہ روز بھی کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 18 پیسے مہنگا ہوا اور 162.16 روپے پر بند ہوا تھا۔
 
کہاں تک جائے گا؟ ہم اس کا پیچھا کریں گے؛ ہم ڈالر کو رلائیں گے؛ ہم اسے چھوڑیں گے نہیں، ڈالر کیا سمجھتا ہے؛ اسے این آر او مل جائے گا۔ بھاگ لے جتنا بھاگنا ہے، اسے این آر او بالکل نہیں ملے گا چاہے ہماری جان ہی چلی جائے؛ یہ حکومت تو کوئی شے نہیں ہے کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو گی؛ بھاگ رے ڈالر، کتنا بھاگنا ہے۔۔۔۔!
 
فرخ منظور

لائبریرین
کوئی مولوی ہو کہ پیر ہو، کوئی شیخ ہو کہ ہو چودھری
یہ قتیلِ "غمزہء چرچلی" وہ شہیدِ "جلوہء ڈالری"
(مجید لاہوری)
 
Top