گلگت بلتستان کے سفر کا پلان

زیک

مسافر
دیامیر میں درجن سکولوں پر حملہ اور پھر گلگت کے پاس پولیس چوکی پر کئی پولیس والے مار دیئے۔
 
ابن توقیر

محفلین
میرا اپنا ارادہ بھی یاز جی سے راہنمائی لینے کا تھا،اب انہیں یہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس سفر کے پلان کے لیے کچھ مدد کریں۔یہ معلومات تو میرے لیے بھی مفید رہیں گی کہ شدت سے چاہ ہے اس سفر کی مگر موقع نہیں مل رہا۔
کافی عرصے سے گلگت بلتستان کے سفر کا ارادہ تھا مگر کوئی نہ کوئی رکاوٹ آجاتی تھی۔
آج اسی وقت اچانک بغیر کسی پلان کے نکل ہی پڑے کہ سفر کی چاہ بڑھتی ہی جارہی تھی اور پلان سے ڈر لگنے لگا تھا۔
 
لاریب مرزا

خوب!! جب کوئی تفریحی دورے کے لیے نکلتا ہے تو ہمیں خوشی محسوس ہوتی ہے۔ ہمارے خاندان کے بھی چھ سات لوگ کل سے گلگت کی طرف عازم سفر ہیں۔ :)
 
زیک

مسافر
کافی عرصے سے گلگت بلتستان کے سفر کا ارادہ تھا مگر کوئی نہ کوئی رکاوٹ آجاتی تھی۔
آج اسی وقت اچانک بغیر کسی پلان کے نکل ہی پڑے کہ سفر کی چاہ بڑھتی ہی جارہی تھی اور پلان سے ڈر لگنے لگا تھا۔
زبردست! انجوائے کریں اور خوب تصاویر کھینچیں
 
ابن توقیر

محفلین

اس کے بعد کون پل پر جانا چاہے گا؟
تصاویر فی الحال شریک نہیں کرسکتا مگر پل کے سفر کا ایک ایک لمحہ زندگی بھر کے لیے بھلانا ممکن نہیں ہوگا۔ ہمت تو کرہی لی تھی مگر واپسی پر جیسے پل جھولا جھولتے پوری قوت سے ہمیں ڈبکی لگوانا چاہتا تھا۔
 
ایسے پل کا ہلنا تو مزے کو دو بالا کرتا ہے ( ڈراتا بھی ہے) لیکن کیا ایسا محسوس ہوا کہ پل ٹوٹ سکتا ہے؟
 
ابن توقیر

محفلین
ایسے پل کا ہلنا تو مزے کو دو بالا کرتا ہے ( ڈراتا بھی ہے) لیکن کیا ایسا محسوس ہوا کہ پل ٹوٹ سکتا ہے؟
نہیں، بالکل بھی نہیں۔ جاتے وقت تو بہت مزا آرہا تھا مگر واپسی پر یوں لگ رہا تھا جیسے پل کہیں بھاگ رہا ہے۔ کہتے تھے نیچے مت دیکھو سر نہیں چکرائے گا مگر ہماری تو نگاہیں اوپر اٹھتی ہی نہیں تھیں۔
موبائل قابو کرنا بہت مشکل تھا تو دیکھ کر ٹکٹ والا لڑکا خود ہی آگیا ساتھ۔ ہماری تصویریں اس نے بنائیں اور پل کی ہم نے خود۔
ایک بزرگ خاتون نے بہت متاثر کیا جو یوں جارہی تھیں جیسے شاید میں زمین پر بھی نہ چل سکوں۔مقامی بھی نہیں لگ رہی تھیں۔
 
رمضان کے بعد سفر گلگت کا پختہ ارادہ ہے تو کافی ساری منازل زیر غور ہیں آپ احباب کچھ تعاون کیجئے کہ کدھر کا رُخ کریں

1) رُوپل فیس
2) خپلو
3) دیوسائی
4) شمشال
5) ہراموش
 
کتنے دن کا ارادہ ہے؟

۱) کوئی ضرورت نہیں فی الحال کہ اور پہاڑ بھی ہیں دیکھنے والے
۲) دیوسائی یا سکردو کے ساتھ اچھا پلان بن سکتا ہے
۳) دیوسائی اچھا پلان ہے۔ وہاں کیمپ کریں گے؟ ساتھ سکردو اور استور بھی ہو جائے گا۔
۴) شمشال کے بارے میں میں اس نتیجے پر پہنچا تھا کہ اگر آپ کم از کم تین دن کی ہائیک کریں تو شمشال کا مزا ہے ورنہ جانے آنے کی محنت زیادہ ہے۔ لمبا پلان ہے تو شمشال بہترین ہے۔
۵) یہ شاید کل تین دن کی ہائیک ہے۔ سنا ہے مقبولیت کچھ بڑھ گئی ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

عبداللہ محمد بھائی، جہاں بھی جائیں لیکن تصاویر بہت ساری ہونی چاہییں پلیز
 
زیک بھائی، آپ کے ارادے کہاں جانے کے ہیں؟ کسی نئی جگہ؟
 
کتنے دن کا ارادہ ہے؟

5 دن (4 راتیں، 5 دن)

۱) کوئی ضرورت نہیں فی الحال کہ اور پہاڑ بھی ہیں دیکھنے والے

جی جی دیکھنا گڈ ون آسٹن بھی ہے اک دن

۲) دیوسائی یا سکردو کے ساتھ اچھا پلان بن سکتا ہے

یہی زیادہ زیر غور و بحث اور امکان ہے۔

۳) دیوسائی اچھا پلان ہے۔ وہاں کیمپ کریں گے؟ ساتھ سکردو اور استور بھی ہو جائے گا۔

ارادہ تو ہے لیکن سُنا ہے کہ کیمپ پر بھورا ریچھ حملہ آور ہو جاتا ہے

۴) شمشال کے بارے میں میں اس نتیجے پر پہنچا تھا کہ اگر آپ کم از کم تین دن کی ہائیک کریں تو شمشال کا مزا ہے ورنہ جانے آنے کی محنت زیادہ ہے۔ لمبا پلان ہے تو شمشال بہترین ہے۔

۵) یہ شاید کل تین دن کی ہائیک ہے۔ سنا ہے مقبولیت کچھ بڑھ گئی ہے۔

یہ دونوں مجھے گروپ سے الگ ہی کرنے پڑنے کہ گوجرانوالیا دوست ہائیکنگ سے خوب بھاگتا ہے۔ وہ یہی کہتا ہے بھائی اگر فئیری میڈوز کی طرح وہاں بھی گھوڑا مل جائے گا تو عمدہ نہیں تے جواب جے۔

اچھو اچھو
 
Top