اولین مراسلے کی پسندیدگیاں

عباس رضا

محفلین
کسی بھی ذیلی فورم میں یا سرورق میں کسی لڑی کے ”جوابات“ اور ”مناظر“ والے خانے پر ماؤس لے جائیں تو اوّلین مراسلے کو ملنے والی پسندیدگیوں کی تعداد ظاہر ہوتی ہے۔
awwaleen-murasle.png

جیسے گذشتہ بالا مثال میں 15 کی تعداد ظاہر ہورہی ہے۔ لیکن در حقیقت پسندیدگیوں کی تعداد 15 سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ بعض اوقات تاثرات دینے والے محفلین کو مراسلہ اتنا زیادہ پسند آتا ہے کہ ”پسندیدہ“ کی درجہ بندی بھی سطحی لگتی ہے اور ”زبردست“، ”دوستانہ“ اور ”معلوماتی“ کی درجہ بندی جذبات کی زیادہ عکاس معلوم ہوتی ہے۔
مثال کے طور پر مذکورہ بالا مثال ہی لے لیجئے۔ یہاں ”پسندیدہ“ کی درجہ بندی 15 محفلین کی طرف سے دی گئی ہے جبکہ مزید 36 اراکین کی طرف سے ”زبردست“ کی درجہ بندی دی گئی ہے اور بھائی نے مراسلے کو ”دوستانہ“ قرار دیا ہے۔:):):)
awwaleen-murasle2.png

عرض یہ ہے کہ اس مقام پر پسندیدگیوں کی تعداد کے بجائے مثبت درجہ بندیوں کی تعداد ظاہر ہوا کرے تو خوب ہے۔
عبارت کچھ یوں ہوجائے: ”اراکین جنھوں نے اوّلین مراسلے کو مثبت درجہ بندیاں عطا کیں: 52“
 
فرقان احمد

گو کہ ہمارے پیارے محفلین میں پہلے ہی نکتہ ور اور فلسفی شامل ہیں تاہم، آپ تو باقاعدہ اُن کے مقابلے پر اُتر آئے ہیں ۔۔۔! :)
 
آخری تدوین:
غالباً زین فورو کے نئے نظام میں اس قسم کی سہولت موجود ہے، لیکن اپگریڈ کا کام ابھی کچھ وقت کا متقاضی ہے۔ :) :) :)
 
Top