مارول سنیمیٹِک یونیورس

آپ نے مارول سنیمیٹک یونیورس کی کون کونسی فلمیں دیکھ رکھی ہیں؟

  • آئرن‌مین

    Votes: 27 96.4%
  • دی انکریڈیبل ہلک

    Votes: 24 85.7%
  • آئرن‌مین 2

    Votes: 25 89.3%
  • تَھور

    Votes: 21 75.0%
  • کیپٹن امیریکا: دا فرسٹ اوینجر

    Votes: 23 82.1%
  • دی اوینجرز

    Votes: 22 78.6%
  • آئرن‌مین 3

    Votes: 20 71.4%
  • تَھور: دا ڈارک ورلڈ

    Votes: 20 71.4%
  • کیپٹن امیریکا: وِنٹر سولجر

    Votes: 19 67.9%
  • گارڈینز آف دا گیلیکسی

    Votes: 23 82.1%
  • اوینجرز: ایج آف الٹرون

    Votes: 23 82.1%
  • اَینٹ‌مین

    Votes: 23 82.1%
  • کیپٹن امیریکا: سِول وار

    Votes: 21 75.0%
  • ڈاکٹر سٹرینج

    Votes: 20 71.4%
  • گارڈینز آف دا گیلیکسی والیم 2

    Votes: 23 82.1%
  • سپائیڈر‌مین: ہوم‌کمِنگ

    Votes: 16 57.1%
  • تَھور: ریگناروک

    Votes: 20 71.4%
  • بلیک پینتھر

    Votes: 19 67.9%
  • اوینجرز: اِنفِنٹی وار

    Votes: 21 75.0%
  • اَینٹ‌مین اینڈ دا واسپ

    Votes: 20 71.4%
  • کیپٹن مارول

    Votes: 9 32.1%
  • ’اوینجرز: اینڈ گیم‘

    Votes: 7 25.0%

  • Total voters
    28

جاسم محمد

محفلین
میری تو ہر توقع پر پوری اتری۔ :)

میں کیپٹن امیریکا کا فین ہوں۔ فلم کے رائٹرز نے کہا تھا کہ اگر آپ ’انفنٹی وار‘ میں کیپٹن امیریکا کے محدود کردار سے مایوس ہوئے ہیں، تو ’اینڈ گیم‘ میں آپ کی شکایت کا ازالہ ہو جائے گا، اور ایسا ہی ہوا۔

اس کے علاوہ، ایم‌سی‌یو کی پچھلی فلموں کے ریفرنسز نے بہت لطف دیا۔

ٹائم ٹریول (خصوصاً کیپٹن امیریکا کی کہانی کے اختتام) نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، دیکھتے ہیں کہ انہیں کیسے حل کیا جائے گا۔

اس میسج میں اسپائلرز ہیں تو اپنی ذمہ داری پر دیکھیں:)

اصل میں ایک تومجھے یہ لگا جیسے مووی بس جلدی جلدی دکھائی گئی ہے۔

ٹونی فلم شروع ہوتے ہیں اک دم واپس زمین پر پہنچ گیا۔ دوسرا اس کے زمین پر آنے کے بعد جس ایموشنز کی مجھے توقع تھی وہ اس طرح دیکھنے کو نہیں ملے۔

انفیٹی وار میں تھینوس پوری مووی پر چھایا رہا اوریہاں اس غریب کا کوئی حال نہ تھا۔

یہ بات سب کو معلوم تھی کہ آئرن مین اور کیپٹن امریکا کی یہ آخری مووی ہے۔ لیکن جس طرح ان کا دی اینڈ کیا گیا اس میں لوپ ہول ہے۔
کیونکہ جب 2014 کا تھینوس واپس آسکتا ہے تو سارے معاملات نپٹا نے کے بعد دو مہینے پہلے کا ٹونی بھی واپس آسکتا ہے۔

اور سب سے زیادہ جس چیز کی مجھے توقع تھی وہ تھی کہ اس مووی میں لازماً کوئی نئے کردار شامل ہونگے۔ ولن اور ہیروز دونوں طرف کے۔ لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔

باقی اورر آل فلم ٹھیک تھی۔ لیکن انفیٹی وار کے مقابلے کمزور رہی :)
ان میں سے بہت سی باتیں پہلے بھی کی جاتی رہی ہیں۔
البتہ تھینوس، گمورا کی واپسی کے علاوہ نیبولا کا اپنے ماضی کو مار کر بھی زندہ رہنے نے بلیک وڈو اور آئرن مین کی واپسی کے راستے کھول دیئےہیں۔ یہ پیغام دیا گیا ہے کہ کامکس کی دنیا میں کچھ بھی ممکن ہے۔
ٹائم ٹریول میں ہونے والی گڑبڑ سے متعلق اینشینٹ ون نے ہلک کو ۲۰۱۲ میں ہی آگاہ کر دیا تھا۔ یعنی جب ایک ٹائم لائن سے انفینیٹی اسٹون غائب ہو کر دوسری میں جاتا ہے تو اسکی جگہ ایک نئی ٹائم لائن وجود میں آتی ہے۔ جو کہ عارضی اور کمزور ہوتی ہے۔ اسی لئے ہلک نے ماضی کے تمام اسٹونز اپنے اپنے صحیح وقت پر واپس کرنے کا وعدہ کرکے اینشینٹ ون سے ٹائم اسٹون حاصل کیا تھا۔
فلم کے اختتام پر کیپٹن امریکہ نے وعدہ کے مطابق ماضی سے ہتھیائے گئے تمام انفینیٹی اسٹون واپس کر دیے۔ اور اسکے ساتھ ہی ان کے عارضی طور پر غائب ہو جانے سے جو متبادل ٹائم لائنز بن گئی تھیں وہ بھی ختم ہو گئی۔ کیپٹن امریکہ کا بوڑھا ہو جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ تمام متبادل ٹائم لائنز کو ختم کرنے میں کامیاب رہے۔ اور یوں جاری ٹائم لائن کا مستقل حصہ بن گئے۔
 

فہیم

لائبریرین
میں بھی ایک بار پھر سے دیکھنے کا سوچنگ
پر نیو پلیکس پر آج کی بکنگ مکمل ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ہالی ووڈ ایکشن فلم ایوینجرز: اینڈ گیم کا ریکارڈ توڑبزنس
ویب ڈیسک پير 29 اپريل 2019
1650026-avengers-1556514361-879-640x480.jpg

فلم ایونجرزاینڈ گیم 4 سوملین ڈالرز کی لاگت سے تیار کی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

ہالی ووڈ ایڈونچرفلم ایوینجرز: اینڈ گیم نے ریلیزکے ابتدائی دنوں میں بزنس کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ہالی ووڈ ایڈونچر فلم: ایوینجرز: اینڈ گیم۔۔ نے ریلیزکے ابتدائی دنوں میں بزنس کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ فلم نے اب تک دنیا کے دیگر ممالک میں 1.2 بلین ڈالرز کا ریکارڈ توڑ بزنس کرکے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔ ایونجرزاینڈ گیم ، ڈزنی اسٹوڈیوزکی وہ پہلی فلم بن گئی ہے جس نے ریلیزکے ابتدائی دنوں میں ہی ایک ارب امریکی ڈالرز کمائی کی حد پارکی ہے۔

سپرہیرو فرنچائزکی 22 ویں فلم نے امریکا بھرمیں 350 ملین ڈالرکی کمائی کرکے سیریز کی گزشتہ کڑی ایونجرزانفنٹی وارکی ابتدائی کمائی کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے جبکہ آٹھ سو انسٹھ ملین ڈالرکا بزنس کرکے انٹرنیشل باکس آفس پر بھی اپنی حکمرانی قائم کی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ایونجرزاینڈ گیم 4 سوملین ڈالرزکی لاگت سے تیار کی گئی تھی۔
 

فہیم

لائبریرین
ہالی ووڈ ایکشن فلم ایوینجرز: اینڈ گیم کا ریکارڈ توڑبزنس
ویب ڈیسک پير 29 اپريل 2019
1650026-avengers-1556514361-879-640x480.jpg

فلم ایونجرزاینڈ گیم 4 سوملین ڈالرز کی لاگت سے تیار کی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

ہالی ووڈ ایڈونچرفلم ایوینجرز: اینڈ گیم نے ریلیزکے ابتدائی دنوں میں بزنس کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ہالی ووڈ ایڈونچر فلم: ایوینجرز: اینڈ گیم۔۔ نے ریلیزکے ابتدائی دنوں میں بزنس کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ فلم نے اب تک دنیا کے دیگر ممالک میں 1.2 بلین ڈالرز کا ریکارڈ توڑ بزنس کرکے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔ ایونجرزاینڈ گیم ، ڈزنی اسٹوڈیوزکی وہ پہلی فلم بن گئی ہے جس نے ریلیزکے ابتدائی دنوں میں ہی ایک ارب امریکی ڈالرز کمائی کی حد پارکی ہے۔

سپرہیرو فرنچائزکی 22 ویں فلم نے امریکا بھرمیں 350 ملین ڈالرکی کمائی کرکے سیریز کی گزشتہ کڑی ایونجرزانفنٹی وارکی ابتدائی کمائی کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے جبکہ آٹھ سو انسٹھ ملین ڈالرکا بزنس کرکے انٹرنیشل باکس آفس پر بھی اپنی حکمرانی قائم کی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ایونجرزاینڈ گیم 4 سوملین ڈالرزکی لاگت سے تیار کی گئی تھی۔

ابھی مووی کو ایک ہفتہ نہیں ہوا اور بات 1 ایک بلین سے بڑھ چکی ہے۔
آگے نجانے کتنے ریکارڈ قائم ہونے جا رہے ہیں۔

ویسے یہ کوئی غیر متوقع بات نہیں۔
مارول نے جس طرح عوام کا مائنڈ سیٹ کردیا تھا۔ یہ کنفرم تھا کہ اس مووی نے کمائی کے ریکارڈ قائم کر ڈالنے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
ڈاکٹر اسٹرینج مووی میں لیونگ ٹرائیبونیل کا ایک ایسٹر ایگ تھا۔ اور گارڈین آف گلیکسی والیم 2 میں ایٹرنیٹی کا۔
کامکس کے مطابق انفینیٹی وار کے اختتام پر لی ونگ ٹربیونل ایڈم وارلوک کو انفینیٹی پتھر اپنے پاس رکھنے کا "اہل" قرار دیتا ہے۔ اس لئے قیاس کیا جا سکتا ہے کہ تھانوس نے جو انفینٹی پتھر تباہ کر کے جاری ٹائم لائن میں بگاڑ پیدا کیا تھا۔ اسے درست کرنے کیلئےمارول کائنات کے "خدا" یعنی لی ونگ ٹربینول کے پاس جانا ہی پڑے گا۔ جو عین ممکن ہے ایڈم وار لوک کو نئے انفینیٹی پتھر بنا کر حفاظتی تحویل میں دے دے :)
2HJTW.jpg

4666534-1351427-warlockinfinitywatch01_20.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
ایوینجرزاینڈ گیم نے بلاک بسٹرفلم "ٹائیٹینک" کی مجموعی کمائی کے ریکارڈ توڑڈالے
1658369-avengers-1557125219-237-640x480.jpg

ویب ڈیسک پير 6 مئ 2019
مارول کامیک بک کے کرداروں پر مبنی ہالی ووڈ کی فلم ایوینجرز فلم سیریز کی آخری کڑی ہے: فوٹو: فائل

لاس اینجلس: فلم ایوینجرزاینڈ گیم نے مجموعی طور پر2 بلین ڈالرز سے زائد کما کربلاک بسٹر فلم “ٹائیٹینک” کی مجموعی کمائی کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔

ہالی ووڈ ایکشن فلم ایوینجرز اینڈ گیم کی ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پرحکمرانی برقرار ہے۔ باکس آفس پر تھور، کیپٹن امریکا، بلیک ویڈو، ہلک اور آئرن مین کا جادو سر چڑھ کربولنے لگا۔ 356 ملین ڈالرزکی لاگت سے بننے والی فلم نے مجموعی طور پر2 بلین ڈالرزسے زائد کما کرسنیما کی تاریخ کی دوسری بڑی کمائی کرنے والی معروف ہدایتکار جیمزکیمرون کی فلم “ٹائیٹینک” کی مجموعی کمائی کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔

اوراب سوپرہیروز2009 میں سنیما کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی جمیز کیمرون کی ہی فلم “ایواتار” کی 2.7 بلین ڈالرزکی کمائی کے ریکارڈ توڑنے کے قریب ہے۔

یاد رہے کہ مارول کامیک بک کے کرداروں پر مبنی ہالی ووڈ کی فلم ایوینجرز فلم سیریز کی آخری کڑی ہے جس کی باکس آفس پر حکمرانی جاری ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
میں نے کل اسپائڈر مین فار فرام ہوم بھی دیکھ لی۔
کوئی زیادہ خاص نہیں لگی۔
لیکن اس کے اینڈ کریڈٹ سین نے کئی نئے سوال پیدا کردیئے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
فار فرام ہوم کے اینڈ کریڈٹ سین کی وضاحت کریں جو کے میں نہیں دیکھ سکا ۔ سنا ہے اس سین میں فیز 4 کی کافی معلومات ہیں۔
کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

اینڈ کریڈٹ سین میں دکھایا گیا ہے کہ ‘نک فیوری‘ اور ‘ماریا ہلز‘ اصل میں اسکرلز ہیں اور اصلی نک فیوری کسی اسپیس شپ میں اسکرلز کے ساتھ ہے۔
اور اسکرلز زمین پر 1995 سے ہیں۔ یعنی پہلی آئرن مین موویز سے لے کر اب تک جو موویز آچکی ہیں۔ ہمیں نہیں معلوم کہ ان میں اسکرلز کہاں کہاں اور کس روپ میں موجود رہے
 
Top