زیرک کے پسندیدہ اشعار

زیرک

محفلین
تلخی کی بوند بوند سے لہجہ ہوا ہے زہر
میں رفتہ رفتہ نیم کے پتوں میں ڈھل گیا​
 

زیرک

محفلین
تجھے سجنے کی ضرورت نہیں اے بنتِ حوّا
تجھ پہ سجتی ہے "حیا" بھی، زیور کی طرح​
 

زیرک

محفلین
بزمِ احباب میں حاصل نہ ہوا چین مجھے
مطمئن دل ہے بہت، جب سے الگ بیٹھا ہوں
سید نصیرالدین نصیر​
 

زیرک

محفلین
روز مرہ کا یہ ہے کھیل نصیر ان کیلئے
ایک دو باتوں میں دو چار کو اپنا کرنا
سید نصیرالدین نصیر​
 

زیرک

محفلین
اچھے اچھوں پہ برے دن ہیں لہٰذا فارس
اچھے ہونے سے تو اچھا ہے برا ہو جانا
رحمان فارس​
 

زیرک

محفلین
الگ الگ ہیں تری ساری چوڑیوں کے رنگ
یہ اور بات کہ سب کی ''چھنک برابر'' ہے
رحمان فارس​
 

زیرک

محفلین
تم چاہو تو اس کو پاگل پن سمجھو
ہاں تصویر کو نظم سنا لیتا ہوں میں
علی زریون​
 

زیرک

محفلین
کہنے کو کوئی لاکھ کہے، سچ تو یہی ہے
ہوتا ہے کہاں عشق دوبارہ میرے یارا؟
علی زریون​
 

زیرک

محفلین
ہجر میں کون توازن رکھے وحشت چاہت بیچ
اور جو رکھے، دشت اسی کی بیعت کرتا ہے
علی زریون​
 

زیرک

محفلین
کس کو آتی ہے مسیحائی، کسے آواز دوں
بول اے خونخوار تنہائی، کسے آواز دوں
جوش ملیح آبادی​
 
Top