اردو محفل کا مزاحیہ ترجمہ

عباس رضا

محفلین
یہ محفل کے مزاحیہ ترجمعے سے کیا مراد ہے ؟
اردو محفل ”زین فورو“ نامی سافٹ وئیر پر براجمان ہے جو بنیادی طور پر انگریزی میں تھا، اربابِ اقتدار نے اس کے ایک ایک انگریزی لفظ وجملے کا اردو ترجمہ کردیا۔ جیسے: QUOTE کی جگہ اقتباس۔ Message کی جگہ پیغام یا مراسلہ۔ ترجمے سے یہی مراد ہے۔
مزاحیہ ترجمے سے مراد وہی کھچڑی ہے جو اولین مراسلے سے اب تک پکائی جارہی ہے:jokingly:
 

سہیل خان

محفلین
ٹھیک ہے ،
کیا یہ اس فورم کے طے شدہ قوانین کا مذاق اڑا نا ہوا ؟
مزاح اور مذاق میں فرق تو باقی رکھیں محترم ۔
 

عباس رضا

محفلین
میرے خیال سے تو ہلکے پھلکے انداز میں ہی بات چل رہی ہے:):):)
اصل میں فورم کے بالکل نیچے زبان منتخب کرنے کا اختیار ہے، اس میں تین اختیارات ہیں:
  1. انگلش
  2. اردو
  3. اردو جدید
ہم اس مفروضے اور تجویز پر بات کررہے ہیں کہ ایک چوتھی زبان بھی ہو
4. مزاحیہ​
یہ سبھی تجاویز اس چوتھی زبان کے لئے ہیں۔ آپ جمع خاطر رکھیں:):):)
 
Top