ایران نستعلیق

الف نظامی

لائبریرین
ایک نستعلیق خط ملا ہے۔
irannastaliq.jpg

ڈاون لوڈ ربط
 
arshadmm

محفلین
نظامی بھائی آج تو کمال کر رہے ہیں‌ اچھی اچھی پوسٹس اوپر تلے۔۔۔۔۔۔۔۔جیتے رہو ۔ ۔۔۔۔۔ ابھی چیک کر کے پھر بات کرتے ہیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ نظامی۔ اس فونٹ میں اردو حروف موجود ضرور ہیں لیکن ان کے جوڑ صحیح نہیں بن رہے۔ مجھے یہ وہی دری فونٹ لگ رہا ہے جو ایک مرتبہ شاکرالقادری صاحب نے یہاں پوسٹ کیا تھا۔
 
arshadmm

محفلین
نبیل ٹھیک کہہ رہے ہیں جوڑ کا مسئلہ ہے اور کچھ گلائف بھی نہیں مگر جو حروف بنتے ہیں‌وہ بہت خوبصورت اور پیارے بنتے ہیں نقطے ٹھیک ٹھیک جگہ پر لگتے ہیں۔ اور جوڑ بھی بہت پیارے لگتے ہیں۔ اگر یہ اردو کو بھی زیر نظر رکھ کر بنایا جاتا تو یقیناً ایک خوبصورت فونٹ کا اضافہ ہو جانا تھا۔
ملاحظہ کیجئے سکرین شاٹ صوتی کی بورڈ کو استعمال کرتے ہوئے۔
 
الف عین

لائبریرین
آج پہلی بار 4 شئیرڈ نے فائل ڈاؤن لوڈ کی اجازت دی ہے۔ ابھی دیکھتا ہوں فانٹ۔
لیکن یہ ہے کس کا، کہاں سے نکلا ہے، ماخذ کی خبر؟
 
arifkarim

معطل
ذرا اس سکرین شاٹ کو دیکھیئے:

a6.gif

اس سے صاف ثابت ہو رہا ہے کہ بیشک اس فانٹ میں اردو کیریکٹرز موجود ہیں، مگر یہ آپس میں ٹھیک join نہیں ہوتے۔ جبکہ عربی اور فارسی لیٹرز ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ نیز بڑی ے کا نستعلیق لیگچر شامل ہی نہیں! شاید tahoma سے کاپی کیا ہے۔ :rolleyes: یہ فانٹ میر عماد کے نستعلیق فانٹ سے ملتا جلتا ہے مگر فی الحال proper اردو لکھنے کیلئے ناکافی ہے۔ شائد اگلے ورژن میں بہتری آجائے۔
 
دوست

محفلین
گڈ اچھی کوشش لگ رہا ہے۔ اس پر اگر ہمارے ریورس انجنئیرز کام کرسکیں تو کیسا رہے۔۔۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ذرا اس سکرین شاٹ کو دیکھیئے:

a6.gif

بیشک اس فانٹ میں اردوحرودف موجود ہیں، مگر یہ آپس میں ٹھیک طور جڑتے نہیں ۔ جبکہ عربی اور فارسی حروف ٹھیک کام کر رہے ہیں۔
صحیح مشاہدہ کیا، اصل میں یہ خط فارسی کے لیے ہے۔ اردو کے جن حروف کی گلائفز نہیں وہ ہیں:
ے ، ہ ، ٹ وغیرہ
 
محسن حجازی

محفلین
اس میں اردو گلائفس کا اضافہ کیا جا سکتا ہے کچھ مشکل نہیں۔ پہلے دیکھنا ہوگا کہ فونٹ کس طرز پر بنایا گیا ہے۔ کچھ کوشش کی جا سکتی ہے ریورس انجنیرنگ کی۔
 
jawad101

محفلین
سلام: یہ فونٹ، میرعماد جسے کسی پروگرام سے لیا گیا ہے، اور بلکل میرعماد کے نستعلیق فونٹ جیسا ہے۔ اس میں بھی کیلی گرافی کے لیے کشیدہ اشکال ہیں،بلکہ میرعماد سے بھی زیادہ ہیں۔ اس میں نکتے بھی بہتر انداز میں ہنڈل کیے گئےہیں۔اس میں میرعماد کی طرح بڑی ے بھی موجود ہے۔ لیکن یہ فونٹ بہت بڑاہے، اور اس کا وولٹ ٹیبل بنانا بھی مشکل ہو گا۔اگر وقت ملا تو اس پر بھی کام کروں گا۔
دو ہفتوں سے میں میرعماد کے نستعلیق فونٹ پرکام کررہا ہوں۔ اور ں، ٹ ، ڑ، ڈ الفاظ بھی شامل کر لیے ہیں، ے کا مسلہ ہے، اور وہ بھی شایدایک دودنوں میں حل ہو جائے گا۔ لیکن یہ فونٹ فائرفوکس میں نہیں کام کرتا، اور یہ شاید صرف کیلی گرافی کے لیے ہی استعمال ہو۔
جواد
 
آپ نے ابھی تک اپنا امبر نستعلیق تو ریلیز کیا نہیں ہے، نئے نئے فانٹس بنا کر نمائش کرنے کا ہمیں کیا فائدہ؟ کیا آپ فانٹس صرف اپنے لئے بناتے ہیں؟
 
الف عین

لائبریرین
فائر فاکس میں کیا مسئلہ ہے اس میں۔
میں نے فانٹ دیکھا ہے۔وولٹ ٹیبل کو چھیڑے بغیر فانٹ سائز اس طرح کم کیا جا سکتا ہے کہ دوسری بے شمار زبانوں کے گلافس کو مٹا دیا جائے۔
میں بھی جلد ہی اس پر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ کم از کم اپنے استعمال کے لئے۔
 
جی ہاں اس فانٹ میں بے تحاشا foreign کیرکٹرز ہیں۔ اگر انکو مٹا دیا جائے تو فانٹ قابل استعمال ہے۔ مگر براہ کرم فانٹ صرف اپنے لئے نہ بنایا کریں۔ ہم جیسے جنہیں فانٹس بنانے نہیں آتے ان کا بھی تھوڑا احساس کریں۔ شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
بھئ عارف۔ یہ چوری والا کام ہی ہوگا نا۔۔۔ محض اپنے دل کی تسکین کے لئے۔ زیادہ سے زیادہ جس کو ضرورت ہوگی، اس کو ای میل کر دیا جائے گا۔ وہ بھی تب جب قابلِ استعمال ہوا تو۔۔
 
Top