فرقان احمد

محفلین
کوئی دس برس سے ترجمہ کاری بھی مشغلہ ہے، خصوصاً سافٹویئر کو مقامیانا (مائیکروسافٹ، اینڈرائیڈ، موبائل ایپس)۔
شاکر صاحب! آپ سے سچ مچ بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کوملتا ہے جب کبھی آپ اُردو محفل میں فعال ہوتے ہیں۔ :) آپ سے گزارش ہے کہ اگر وقت میسر ہو تو لوکلائزیشن اور ایپس کے تراجم وغیرہ کے حوالے سے کوئی مضمون عنایت فرمائیے گا۔ اس طرف آپ ایسے احباب کی توجہ کی اشد ضرورت محسوس کی جاتی ہے کہ تجربے کا واقعی کوئی نعم البدل نہیں۔ :)
 

دوست

محفلین
مقامیانے کا کام خود ہی سیکھا تھا، اس پر اردو میں کچھ بھی موجود نہیں تھا۔ اب شاید کچھ ہو، معلوم نہیں۔ اردو وکی پیڈیا کو اصطلاحات کی ایک فہرست مہیا کی تھی کبھی۔ یا پھر یہاں جو گفتگو چلتی رہتی ہے۔
 

احمد محمد

محفلین
مشورہ ایک ایسی چیز ہے جو ہر کسی کے پاس بکثرت پائی جاتی ہے سو ہمارے پاس بھی اس کی بہتات ہے۔ :D

"ریٹنگ" کو "درجہ بندی" سے تبدیل کیا جائے تو کیسا رہے گا۔

(حوالہ: مراسلہ کی درجہ بندی کرنے بعد لکھا آتا ہے "ریٹنگ ختم کریں")
 
مشورہ ایک ایسی چیز ہے جو ہر کسی کے پاس بکثرت پائی جاتی ہے سو ہمارے پاس بھی اس کی بہتات ہے۔ :D

"ریٹنگ" کو "درجہ بندی" سے تبدیل کیا جائے تو کیسا رہے گا۔

(حوالہ: مراسلہ کی درجہ بندی کرنے بعد لکھا آتا ہے "ریٹنگ ختم کریں")
جناب والا! :) :) :)
 

عباس رضا

محفلین
قرآنی ایات اور کچھ دیگر زبانوں کے لیے کسی دور میں کسٹم بی بی کوڈ شامل کیا گیا تھا، اور اس پر موزوں فونٹ اور اسٹائلز لاگو کیے گئے تھے، لیکن وہ سہولیات حوادث زمانہ کا شکار ہو گئیں۔ زین فورو کے نئے نسخے پر اپگریڈ کے بعد اس بارے میں پھر سے سوچا جائے گا۔ :) :) :)
ویسے قرآنی آیات وعربی کے لئے عریبک کا ٹیگ موجود تو ہے [arabic]ما شاء الله [/arabic] آپ نے بتایا نہیں:):):)
 
آخری تدوین:
Top