'ٹیزرکٹ' کے سا تھ آف لائن اردو او سی آر

آپ احباب کے لیے دعائیں۔
اللہ تعالیٰ منصوبہ کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔
خواہش تھی کہ وقت دے سکتا، مگر فی الحال دعاؤں پر گزارا کریں۔ :)
 
فلسفی

محفلین
آپ احباب کے لیے دعائیں۔
اللہ تعالیٰ منصوبہ کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔
خواہش تھی کہ وقت دے سکتا، مگر فی الحال دعاؤں پر گزارا کریں۔ :)
دعائیں تو زیادہ قیمتی ہیں جناب، منصوبہ مکمل ہوتا ہے یا نہیں، کوئی وثوق سے نہیں کہہ سکتا۔ البتہ دعاؤں کی قبولیت میں کوئی شک ہی نہیں۔ :bashful:
 
فلسفی

محفلین
ٹف اور باکس بنانے کے لیے ٹول بنا دیا ہے۔ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیجیے۔ (اس میں ایک سے زائد فونٹس، سٹائل، سائز منتخب کیجیے، ان پٹ فائل ایک ٹیکسٹ فائل ہو جس میں متن سطروں کی شکل میں موجود ہو، مثلا نمونے کی ٹیکسٹ فائل۔ پھر آوٹ ڈائریکٹری جہاں آپ تمام ٹف اور باکس فائلز بنانا چاہتے ہیں)۔ اس کے بعد "SerakTesseractTrainer" استعمال کرکے تربیتی مواد بنا سکتے ہیں۔ میں نے نمونے کی ٹیکسٹ سے تربیتی مواد بنا کر ٹیسٹ کیا، نتائج مایوس کن رہے۔

"SerakTesseractTrainer" کا تبدیل شدہ ورژن یہاں سے حاصل کریں۔ اس میں صرف ایک فائل منتخب کریں اور اس ڈائریکٹری میں موجود تمام ٹف اور باکس کے جوڑے پروگرام میں شامل ہو جائیں گے۔ (علیحدہ علیحدہ ایک فائل شامل کرنے کی ضرورت نہیں)۔

"tesseract" یہ والا ورژن انسٹال کیجیے ونڈوز پر، اس کی ڈائریکٹر کی ضرورت "SerakTesseractTrainer" پروگرام میں پڑتی ہے۔ اس کو چلانے کا طریقہ کار اس کے یوزر مینویل میں موجود ہے۔

اب اس کے بعد اصل کام شروع ہوتا ہے۔ جس میں میری معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ یعنی
مواد کس قسم کا ہو؟
اس کے بعد جو باکس فائل بنے (جو اصل میں یونیکوڈ حرف، اس کی پوزیشن (سطر میں) اور اس کی موجودگی کی تعداد وغیرہ کی معلومات)، اس کو اچھی طرح جانچ پڑتال کرکے تربیتی مواد کے لیے اکھٹا کرنا۔

میں اپنے تئیں تجربات جاری رکھوں گا لیکن کسی صاحب کو اگر تربیتی مواد کے بارے میں مزید تفصیلات معلوم ہیں تو وہ ضرور شئیر کرے تاکہ درست مواد تیار کیا جاسکے۔
 
آخری تدوین:

دوست

محفلین
ٹرین ڈیٹا فائل ضروری لگ رہی ہے، یہ ملاحظہ کریں۔
اگر یہ فائل بن جائے تو لینکس میں ایک کمانڈ سے سارا کام ہو سکتا ہے۔ بہرحال اس میں کیریکٹر سیٹ اور رموزِ اوقاف (وقفہ، واوین) کی تصریح کی وجہ سے مجھے شک ہے کہ ان کی عدم موجودگی سے شاید نتائج درست نہ ہوں۔
دوسری بات کمپلیکس سکرپٹ میں ترسیموں/حروف کی پوزیشننگ باکس فائل میں بتانا۔ شاید یہ دستی طور پر کرنا پڑے، یا پھر جمیل نوری نستعلیق کے لگیچر استعمال کر کے تجربہ کیا جائے۔
 
ٹرین فائل والا مسئلہ کل ہی حل کر دیا تھا۔ اس کی وجہ ٹیسریکٹ کی غلط انسٹالیشن تھی۔ اب جو اپ ڈیٹ ٹول شئیر کیے ہیں اس میں ٹرین فائل بھی بنتی ہے۔
 
زہیر عبّاس

محفلین
ٹف اور باکس بنانے کے لیے ٹول بنا دیا ہے۔ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیجیے۔ (اس میں ایک سے زائد فونٹس، سٹائل، سائز منتخب کیجیے، ان پٹ فائل ایک ٹیکسٹ فائل ہو جس میں متن سطروں کی شکل میں موجود ہو، مثلا نمونے کی ٹیکسٹ فائل۔ پھر آوٹ ڈائریکٹری جہاں آپ تمام ٹف اور باکس فائلز بنانا چاہتے ہیں)
میں جب اس ٹول کو چلانے کی کوشش کرتا ہوں اور ان پٹ فائل کو سلیکٹ کررہا ہوں تو ان پٹ والی فائل آوٹ پٹ کی جگہ سلیکٹ ہوجاتی ہے۔ خیر جب ان پٹ والی ڈیفالٹ ڈائریکٹری ڈی ڈرائیو میں بنا بھی لی اور ٹیسٹ نامی ٹیکسٹ فائل کو وہاں پلیس بھی کردیا تاہم جب ٹف اور باکس بنانے کے لئے جنریٹ کا بٹن دبایا تو کوئی نتیجہ نہیں نکلا. فونٹ میں جمیل نوری اور پیامی نستعلیق سلیکٹ کیے تھے۔
 
معافی چاہتا ہوں۔ ان پٹ فائل کا مسئلہ حل کردیا ہے۔ فائل دوبارہ ڈاونلوڈ کر لیجیے۔ آپ کے پاس جاوا انسٹال ہے؟ اور اس کا پاتھ، سسٹم پاتھ میں موجود ہے؟ یعنی جاوا کی کمانڈ کسی بھی ڈائریکٹری سے چل سکتی ہے؟ اگر یہ سب ہونے کے باوجود مسئلہ آرہا ہے تو آپ اسکرین شاٹ شئیر کیجیے پروگرام کا اور ڈائریکٹری جہاں سے آپ چلا رہے ہیں۔
 
زہیر عبّاس

محفلین
معافی چاہتا ہوں۔ ان پٹ فائل کا مسئلہ حل کردیا ہے۔ فائل دوبارہ ڈاونلوڈ کر لیجیے۔ آپ کے پاس جاوا انسٹال ہے؟
جناب معافی کیسی؟ کیوں شرمندہ کررہے ہیں۔ آپ بہت اچھا کام کررہے ہیں۔
جاوا انسٹال ہے۔ دوبارہ ڈاونلوڈ کرکے دیکھتا ہوں۔
 
دوست

محفلین
ایک: urd.traineddata فائل نہیں بن رہی، یہ نیا سٹیپ ہے، سٹارٹر ٹرینڈ ڈیٹا فائل درکار ہے۔
دو: ایک سے زیادہ فونٹ سائز ایک ہی مرتبہ دینے سے صرف پہلا سائز فائلز بناتا ہے اور اس کے بعد بس پروگرام چلتا ہے، بنا آؤٹ پُٹ اور سی پی یو کھاتا ہے۔
 
دعائیں تو زیادہ قیمتی ہیں جناب، منصوبہ مکمل ہوتا ہے یا نہیں، کوئی وثوق سے نہیں کہہ سکتا۔ البتہ دعاؤں کی قبولیت میں کوئی شک ہی نہیں۔ :bashful:
عزیزی فلسفی ، مابدولت نے آپ کا فراہم کردہ ٹیسریکٹ اوسی آر سافٹوئیر انسٹال کیا مگر اس کا ڈیسک ٹاپ پر کوئی لاؤنچنگ آئکون ہی ندارد ہے ۔اب سافٹوئیر کیونکر لاؤنچ کیا جائے ؟ راہنمائی کی درخواست ہے ۔نوازش ۔
( واضح ہوکہ مابدولت ونڈوز 8۔1 استعمال کررہے ہیں )۔:):)
 
فلسفی

محفلین
ایک: urd.traineddata فائل نہیں بن رہی، یہ نیا سٹیپ ہے، سٹارٹر ٹرینڈ ڈیٹا فائل درکار ہے۔
دو: ایک سے زیادہ فونٹ سائز ایک ہی مرتبہ دینے سے صرف پہلا سائز فائلز بناتا ہے اور اس کے بعد بس پروگرام چلتا ہے، بنا آؤٹ پُٹ اور سی پی یو کھاتا ہے۔
محترم یہ سارے سٹیپس "SerakTesseractTrainer" ونڈوز ٹول میں شامل ہیں۔ فقط یہ ٹول استعمال کر کے آپ تربیتی مواد (urd. traineddata) فائل بنا سکتے ہیں۔
 
فلسفی

محفلین
عزیزی فلسفی ، مابدولت نے آپ کا فراہم کردہ ٹیسریکٹ اوسی آر سافٹوئیر انسٹال کیا مگر اس کا ڈیسک ٹاپ پر کوئی لاؤنچنگ آئکون ہی ندارد ہے ۔اب سافٹوئیر کیونکر لاؤنچ کیا جائے ؟ راہنمائی کی درخواست ہے ۔نوازش ۔
( واضح ہوکہ مابدولت ونڈوز 8۔1 استعمال کررہے ہیں )۔:):)
محترم ٹیسریکٹ ایک انجن ہے۔ اس کو آپ کمانڈ کے ذریعے استعمال کر سکتے ہیں۔ یا پھر یہ ٹول (SerakTesseractTrainer) اوپر دیے گئے لنک سے حاصل کیجیے اس کے جی یو آئی میں او سی آر کی آپشن ہے جو ٹیسریکٹ کے انجن کو استعمال کرتی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ٹف اور باکس بنانے کے لیے ٹول بنا دیا ہے۔ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیجیے۔ (اس میں ایک سے زائد فونٹس، سٹائل، سائز منتخب کیجیے، ان پٹ فائل ایک ٹیکسٹ فائل ہو جس میں متن سطروں کی شکل میں موجود ہو، مثلا نمونے کی ٹیکسٹ فائل۔ پھر آوٹ ڈائریکٹری جہاں آپ تمام ٹف اور باکس فائلز بنانا چاہتے ہیں)۔ اس کے بعد "SerakTesseractTrainer" استعمال کرکے تربیتی مواد بنا سکتے ہیں۔
شکریہ تربیتی مواد درست بن رہا ہے۔
Capture.jpg
 
فلسفی

محفلین
جی ایسا کرنے پر غالبا فائلز ری پلیس ہو جاتی ہیں۔ فلسفی اس بگ کو دیکھیں ذرا۔
آج لیپ ٹاپ دفتر لے کر نہیں آیا۔ ظہر کے وقت شاید گھر جانا ہو تو پھر دیکھتا ہوں اس کیڑے کو۔ کوشش کروں گا کہ کیڑے مار دوائی چھڑک کا نئی فائل اپ لوڈ کردوں۔ ان شاءاللہ
 
فلسفی

محفلین
محترم دوست ، جاسم محمد
یہ لیجیے، کیڑا مار دیا ہے۔ نئی فائل اپلوڈ کردی ہے۔ یہاں سے حاصل کیجیے۔
اس میں تھوڑی سی تصحیح کی ہے کہ فائل کے نام میں "exp" کے بعد فانٹ کا سائز شامل کیا ہے اور بعد میں انڈیکس۔ یعنی "urd.arial.exp22_0" اس میں لینگوئج urd، فونٹ arial، فونٹ سائز 22 اور متن میں سے لائن نمبر1 (0 انڈیکس کے ساتھ)۔ نئی فائل یہاں سے حاصل کیجیے۔
 
دوست

محفلین
یا تو خالی صفحے کا میسج آتا ہے۔
یا پھر مجھے یہی ونڈو ہر مرتبہ نظر آئی ہے
گوگل فوٹوز سے تصویر یہاں امبیڈ نہیں ہو گی۔ یہاں سے دیکھیں
اسی حوالے سے بگ تھریڈ
یہ ٹریننگ میٹریل کا مسئلہ لگ رہا ہے۔
امیج کا بہت بڑا حصہ خالی ہے اس لیے؟
ٹریننگ ڈیٹا ہاتھ دستی طور پر تیار کردہ نہیں اس لیے؟
کسی اور کے پاس یہی مسئلہ؟
 
Top