قصے ہڈیاں توڑنے کے

آپ کی کل کتنی ہڈیاں ٹوٹی ہیں؟

  • صفر

    Votes: 18 48.6%
  • 1

    Votes: 11 29.7%
  • 2

    Votes: 4 10.8%
  • 3

    Votes: 2 5.4%
  • 4

    Votes: 2 5.4%
  • 5

    Votes: 0 0.0%
  • 6 یا زائد

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    37

عرفان سعید

محفلین
پانچ سال کا تھا جب سکول میں ایک موٹر سائیکل کی ٹکر سے ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ تین ماہ بستر پر گزرے تھے۔
 
محمد فہد

محفلین
بچپن میں حرکتیں تو بہت الٹی سیدھی کی بہت بار کافی جگہوں سے گرا بھی اور شکر الحمد اللہ ہڈیاں ٹوٹنے سے بچا رہا
 
الحمدللہ، ہڈی کبھی نہیں ٹوٹی۔ :)
البتہ بیشمار مرتبہ مختلف وجوہات کی وجہ سے کلائی، کہنی، گھٹنے اورٹخنوں کی ہڈیاں اُتری یا ڈس لوکیٹ ہوئی ہیں۔ ایک بار باسکٹ بال کھیلتے ہوئے مخالف کھلاڑی کو زور دار کُہنی (Elbow) لگ گئی، جس سے اس کی 2 پسلیاں فریکچر ہو گئی تھیں۔
 
فلسفی

محفلین
یک بار باسکٹ بال کھیلتے ہوئے مخالف کھلاڑی کو زور دار کُہنی (Elbow) لگ گئی، جس سے اس کی 2 پسلیاں فریکچر ہو گئی تھیں۔
وڈیو! اپنی اپنی ہڈیوں کا پوچھا ہے، جس کی ہڈیاں آپ نے فریکچر کی تھیں اس کو کہو کے محفل پر آ کر اپنا دکھڑا بیان کرے۔ تسی اپنی دسو :p
 
وڈیو! اپنی اپنی ہڈیوں کا پوچھا ہے، جس کی ہڈیاں آپ نے فریکچر کی تھیں اس کو کہو کے محفل پر آ کر اپنا دکھڑا بیان کرے۔ تسی اپنی دسو :p
اچھا جی۔۔۔
ویسے ۔۔۔۔ قصہ ہڈیاں توڑنے کے۔۔۔۔ میں یہ واقعہ بھی آ ہی جاتا ہے۔ :)
 
محمد فہد

محفلین
ہم نے تو پہلے ہی عرض کیا تھا کہ "توڑنے" اور "ٹوٹنے" کے لیے علیحدہ علیحدہ لڑی بنائی جائے۔ تاکہ گنتی صحیح طرح سے ہو سکے۔
جسکی ہڈی نا تو ٹوٹی ہو اور نا اس نے کسی کی توڑی ہو لیکن ٹوٹتی دیکھی ہو تو وہ کیا کرے کیا اس کے لیئے بھی ایک اور لڑی بنائی جائے ۔۔
 
محمد فہد

محفلین
ہم چھوٹے تھے اور نواز شریف ہسپتال جو کے اندرون شہر میں ہے کھیل رہے تھے اور میرا ایک محلے دار مبین جو گے جنگلے کے ساتھ لٹک کر جھول رہا تھا اچانک وہ نیچے گرا اور اسکے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی اسے ہسپتال امیرجنسی میں لے کر گئے اسی ٹائم اور پٹی کروائی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حال ہی میں کچھ ہڈیاں ٹوٹیں جن کا ذکر محفل پر کیا۔ احباب کے استفسار پر سوچا کہ اس واقعے پر لڑی بناؤں۔

ابھی لڑی بنانے لگا تو سوچا کہ ساتھ یہ بھی معلوم کر لیا جائے کہ آپ لوگ ہڈیاں تڑوا چکے ہیں یا اس معاملے میں ابھی تک ورجن ہی ہیں۔

میں نے زندگی میں تین بار ہڈیاں (ٹوٹی ہڈیوں کی تعداد: 4) تڑوائی ہیں جن میں سے حالیہ واقعہ سب سے خطرناک تھا۔
اللہ تعالی آپ کو اور سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ہمیشہ، آمین۔
 
زیک

مسافر
ہم نے تو پہلے ہی عرض کیا تھا کہ "توڑنے" اور "ٹوٹنے" کے لیے علیحدہ علیحدہ لڑی بنائی جائے۔ تاکہ گنتی صحیح طرح سے ہو سکے۔

جسکی ہڈی نا تو ٹوٹی ہو اور نا اس نے کسی کی توڑی ہو لیکن ٹوٹتی دیکھی ہو تو وہ کیا کرے کیا اس کے لیئے بھی ایک اور لڑی بنائی جائے ۔۔
اگر ٹوٹتے دیکھنا بھی شامل کیا جائے تو تعداد بہت زیادہ ہو جائے گی
 
محمد فہد

محفلین
اگر ٹوٹتے دیکھنا بھی شامل کیا جائے تو تعداد بہت زیادہ ہو جائے گی
تو جو اس اس تکللیف سے بچ نکلے ہیں مثلا ابھی تک ہڈی سہی و سالم ہے لیکن انہوں نے کسی کی ٹوٹتی دیکھی اور اس تکلیف کو محسوس کرتے وہ اپنے جزبات کا اظہار کیسے کریں گئے ۔
 
Top