گوگل ویژن اے پی آئی اور اردو او سی آر

MindRoasterMirs

محفلین
السلام علیکم
خاکسار نے اس جگہ موجودگی تمام دھاگے پڑھے ہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں نظر آئیں۔ کیا کسی بھائی کا گول کی ویژن اے پی آئی میں موجود او سی آر کی سہولیات کو اردو کی اور سے اتر کر لیے استعمال کرنے کا تجربہ ہے ؟
جزاک اللہ خیرا
 
زیک

مسافر
استعمال نہیں کیا لیکن دلچسپی ہے کہ کیسے نتائج رہتے ہیں۔ اگر اس کے اردو پر استعمال کی کوئی مثال ملے تو ضرور شیئر کریں
 
MindRoasterMirs

محفلین
استعمال نہیں کیا لیکن دلچسپی ہے کہ کیسے نتائج رہتے ہیں۔ اگر اس کے اردو پر استعمال کی کوئی مثال ملے تو ضرور شیئر کریں
محترم زیک بھائی خاکسار کے پاس اس کا اکاؤنٹ موجود ہے۔ اس کا نتیجہ بالکل ویسا ہی ہے جیسا کہ گوگل ڈاکس میں آپ لوگ کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔
خاکسار نے 800 صدائے ایک اردو کتاب کے کچھ منٹ میں اوسی آر کیے ہیں۔ سی شارپ میں چھوٹی سی ایپ بنائی ہے۔ اس میں 1000 صفحات ہر ماہ مفت ہیں۔ اس کے بعد 5 لاکھ صفحات تک ہر ہزار صفحہ ڈیڑھ ڈالر کا ہے۔ میری نظر میں اس سے بہتر اور سی آر اردو کا اور کوئی موجود نہیں ہے
والسلام
 
ہینڈرائٹنگ سے کوشش کر کے دیکھی؟ گوگل ٹرانسلیٹ ایپ میں اردو ہینڈرائٹنگ کی بھی کچھ سپورٹ ہے اگرچہ بہت اچھی نہیں۔
 
MindRoasterMirs

محفلین
ہینڈرائٹنگ سے کوشش کر کے دیکھی؟ گوگل ٹرانسلیٹ ایپ میں اردو ہینڈرائٹنگ کی بھی کچھ سپورٹ ہے اگرچہ بہت اچھی نہیں۔
جی بالکل بھائی اس میں تجربہ یہی ہے کہ نوری نستعلیق فونٹ سے جتنی مشابہت زیادہ ہو گی اتنا نتیجہ بہتریں ہو گا۔ اس کے علاوہ سکین کتنا اچھی ریزولیوشن میں ہے اس سے بھی فرق پڑتا ہے
 
MindRoasterMirs

محفلین
السلام علیکم
ایک اور نہایت اہم بات یہ ہے کہ اس کا ایک سال کے لیے مفت اکاؤنٹ بنایا جا سکتا ہے ۔ جس سے 300$ بالکل مفت ملتے ہیں جس کو آپ اس ویژین اے آئی یا کسی اور اے پی آئی یا سروس کو استعمال یہ تجربہ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ کوئی فراڈ نہیں ہے ۔ اور نہ مجھے کوئی کمیشن ملنے والا ہے ۔ میرے خیال میں یہ اہم معلومات ہیں جن کو یہاں موجود اردو سے محبت کرنے والے تکنیکی حضرات کے ساتھ شیئر کرنا میں ضروری سمجھتا ہوں۔ میں نے اس کا اکاؤنٹ پچھلے ہفتے ہی بنایا ہے ۔ ہاں یہ یاد رکھیں کہ اس کے لیے ایک عدد کریڈٹ کارڈ کا ہونا ضروری ہے ۔
والسلام
 
دوست

محفلین
وژن اے پی آئی کو ہر بندہ اپنا اکاؤنٹ استعمال کر کے او سی آر سے ٹیکسٹ نکال لے۔ آپ کی ایپ میں تین چار ٹیکسٹ باکسز (اے پی آئی کیز کے لیے) کا اضافہ کرنے سے یہ کام ہو جائے گا۔
اے پی آئی کیز کے حصول کے لیے ایک ٹیوٹوریل بھی لکھنا پڑے گا۔
 
دوست بھائی میں آپ کی بارے میں سمجھا۔
والسلام
 
زیک

مسافر
السلام علیکم
ایک اور نہایت اہم بات یہ ہے کہ اس کا ایک سال کے لیے مفت اکاؤنٹ بنایا جا سکتا ہے ۔ جس سے 300$ بالکل مفت ملتے ہیں جس کو آپ اس ویژین اے آئی یا کسی اور اے پی آئی یا سروس کو استعمال یہ تجربہ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ کوئی فراڈ نہیں ہے ۔ اور نہ مجھے کوئی کمیشن ملنے والا ہے ۔ میرے خیال میں یہ اہم معلومات ہیں جن کو یہاں موجود اردو سے محبت کرنے والے تکنیکی حضرات کے ساتھ شیئر کرنا میں ضروری سمجھتا ہوں۔ میں نے اس کا اکاؤنٹ پچھلے ہفتے ہی بنایا ہے ۔ ہاں یہ یاد رکھیں کہ اس کے لیے ایک عدد کریڈٹ کارڈ کا ہونا ضروری ہے ۔
والسلام
اس اے پی آئی کو استعمال کرتے ہوئے ویب سائٹ، موبائل ایپ (آئی او ایس اور اینڈرائڈ) اور کمپیوٹر سافٹویر بن جائیں تو زبردست ہے۔
 
MindRoasterMirs

محفلین
اس اے پی آئی کو استعمال کرتے ہوئے ویب سائٹ، موبائل ایپ (آئی او ایس اور اینڈرائڈ) اور کمپیوٹر سافٹویر بن جائیں تو زبردست ہے۔
بھائی یہ سب کچھ بن سکتا ہے لیکن یہ ہر کوئی ذاتی طور پر استعمال کر سکتا ہے یا اس کا ایک برائے فروخت ورژن بنایا جا سکتا ہے ۔ جس سے کمائی مقصود نہ ہو کم از کم جو لاگت ہے وہ واپس آجائے ۔ یہ اب تک ہونے والے سب سے بہترین اردو او سی آر کا نظام ہے ۔ میں نے ویسے ان سے رابطہ کیا ہے کہ ہم اس اور سی آر کو بہتر بنانے میں ان کی کیا مدد کر سکتے ہیں ؟ لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ خود کار سیکھنے کے جدید ترین نظام کے تحت کام کر رہا ہے ۔
بہر حال میں تو فی الحال اس کو بڑے پیمانے پر ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والا ہوں ۔ جو تجربات ہوں گے شیئر کرتا رہوں گا۔ والسلام
 
دوست

محفلین
میرے کہنے کا مطلب تھا کہ اگر ایسی ایپ ہو جس میں ہر بندہ اپنی اے پی آئی کی دے کر تصویریں اپلوڈ کرے اور ٹیکسٹ حاصل کر لے۔ اس طرح مفت کام چل سکتا ہے، ورنہ تو روکڑا دینا پڑے گا۔
 
جی بہت اعلیٰ تجویز ہے بھائی جو میں نے ایک چھوٹا سا ٹول بنایا ہے وہ میں بھیج دیتا ہوں اس کو ابھی سادہ سا رکھا ہے ابھی بنیادی سا بنا کر اپ لوڈ کر دیتا ہوں پھر مزید اس میں اپ ڈیٹ کر تا رہوں گا۔ یہ ونڈوز پی سی کے لیے ہے ۔ باقی جس پلیٹ فارم کے لیے کہیں گے کوشش کر لیں گے یا اور بھائی بھی ان شاء اللہ مدد کریں تو جلدی کام ہو جائے گا۔ کوشش کروں گا کہ ونڈوز والا آج کچھ سیدھا کر کے شیئر کر دوں ۔ والسلام
 
MindRoasterMirs

محفلین
میرے کہنے کا مطلب تھا کہ اگر ایسی ایپ ہو جس میں ہر بندہ اپنی اے پی آئی کی دے کر تصویریں اپلوڈ کرے اور ٹیکسٹ حاصل کر لے۔ اس طرح مفت کام چل سکتا ہے، ورنہ تو روکڑا دینا پڑے گا۔
لیں بھائی ایک چھوٹی سے ایپ بنائی ہے چیک کریں۔ ابھی صرف ایک فائل کے لیے ہے بعد میں ان شاء اللہ مشورے کے ساتھ اس کو مزید بہتر کیا جا سکتا۔ ویسے یہاں خاکسار سے کہیں زیادہ ماہر پروگرامر موجود ہیں۔ اگر کوئی اور بھائی بھی اس طرف توجہ کرے تو اردو او سی آر کی ترقی اور مشہوری کے لیے نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے
MeerS Urdu English OCR"
 
عباس اعوان

محفلین
اس اے پی آئی کو استعمال کرتے ہوئے ویب سائٹ، موبائل ایپ (آئی او ایس اور اینڈرائڈ) اور کمپیوٹر سافٹویر بن جائیں تو زبردست ہے۔
بھائی یہ سب کچھ بن سکتا ہے لیکن یہ ہر کوئی ذاتی طور پر استعمال کر سکتا ہے یا اس کا ایک برائے فروخت ورژن بنایا جا سکتا ہے ۔ جس سے کمائی مقصود نہ ہو کم از کم جو لاگت ہے وہ واپس آجائے ۔ یہ اب تک ہونے والے سب سے بہترین اردو او سی آر کا نظام ہے ۔ میں نے ویسے ان سے رابطہ کیا ہے کہ ہم اس اور سی آر کو بہتر بنانے میں ان کی کیا مدد کر سکتے ہیں ؟ لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ خود کار سیکھنے کے جدید ترین نظام کے تحت کام کر رہا ہے ۔
بہر حال میں تو فی الحال اس کو بڑے پیمانے پر ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والا ہوں ۔ جو تجربات ہوں گے شیئر کرتا رہوں گا۔ والسلام
میرے کہنے کا مطلب تھا کہ اگر ایسی ایپ ہو جس میں ہر بندہ اپنی اے پی آئی کی دے کر تصویریں اپلوڈ کرے اور ٹیکسٹ حاصل کر لے۔ اس طرح مفت کام چل سکتا ہے، ورنہ تو روکڑا دینا پڑے گا۔
اگر لوگ انٹرسٹڈ ہیں تو آئی فون کی ایپ بنائی جا سکتی ہے، اگر ایپ سٹور پر پبلش کرنے کی ذمہ داری کوئی لے تو۔
 
یاسر حسنین

محفلین
اینڈرائڈ میں او سی آر کا کام دو تین طریقوں سے کیا جا سکتا ہے۔ (دوسرے الفاظ میں جگاڑ سمجھ لیں)
1- گوگل فوٹوز میں موجود تصاویر میں سے کسی کو کھولیں اور گوگل لینز والے آئی کون پر ٹیپ کریں۔ تھوڑی ہی دیر میں متن آپ کے سامنے ہوگا۔ (اپنی مرضی سے سیلیکٹ بھی کر سکتے ہیں۔)
2- گوگل کیپ میں اپنی تصویر ڈالیں۔ اور آپشنز میں جا کر
Grab text
کو سیلیکٹ کریں تو بھی یہ کام ہو جائے گا۔
(ویب ورژن بھی استعمال کر سکتے ہیں)
3- یہ طریقہ سب کو معلوم ہے کہ گوگل ڈرائیو میں جا کر کسی بھی فائل کو گوگل ڈاکس میں کھولنا ہوتا ہے۔ لیکن موبائل میں ایسا کوئی آپشن موجود نہیں ہوتا۔ اس لیے براؤزر میں گوگل ڈرائیو کا ویب ورژن کھول کر یہ کام کیا جا سکتا ہے۔
میں ان دنوں یہی کام کر رہا ہوں۔
یہ دیکھا گیا ہے کہ اگر لکھائی اچھی (واضح) ہو تو ہینڈ رائٹنگ پر بھی بخوبی کام کرتا ہے۔
 
اردو او سی آر کے لیے اب تک کا سب سے بہتر تجربہ ٹیلی گرام پر ایک بوٹ کا رہا۔ اور کام بالکل آسان ہے بس عکس اپلوڈ کریں اور نتیجہ سامنےایک صفحہ کو او سی آر کرنے میں محض ۳۰ سکنڈ ہی لگیں گے۔
 
Top