باپ بیٹی، سائیکلیں اور سو میل

زیک

مسافر
بیٹی کے ساتھ سائیکلنگ تو اکثر کرتا ہی رہتا ہوں اور جب سے اس نے فل سائز۔ سائیکل لی ہے رفتار بھی دونوں کی قریب قریب ہی ہے۔ کچھ ماہ پہلے سوچا کہ کیوں نا ایک ویک اینڈ پر لمبی رائڈ کی جائے۔

ہمارے گھر سے آدھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ایک لمبا ملٹی یوز ٹریل ہے۔ یہ کسی زمانے میں ریل ٹریک ہوتا تھا۔ وہ ختم ہونے کے بعد اسے پکا کر کے ٹریل بنا دیا گیا۔ ٹریل کا نام سلور کامٹ ہے اور اس پر آپ کو سائیکلسٹ، واکر، رنر وغیرہ سب ملیں گے۔

سلور کامٹ کی لمبائی 61 میل (99 کلومیٹر) ہے اور یہ جارجیا اور ایلاباما کے بارڈر تک جاتا ہے۔

اس سرحد سے چیف لیڈیگا ٹریل شروع ہوتا ہے جو 33 میل (53 کلومیٹر) لمبا ہے۔
 
بیٹی کے ساتھ سائیکلنگ تو اکثر کرتا ہی رہتا ہوں اور جب سے اس نے فل سائز۔ سائیکل لی ہے رفتار بھی دونوں کی قریب قریب ہی ہے۔ کچھ ماہ پہلے سوچا کہ کیوں نا ایک ویک اینڈ پر لمبی رائڈ کی جائے۔

ہمارے گھر سے آدھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ایک لمبا ملٹی یوز ٹریل ہے۔ یہ کسی زمانے میں ریل ٹریک ہوتا تھا۔ وہ ختم ہونے کے بعد اسے پکا کر کے ٹریل بنا دیا گیا۔ ٹریل کا نام سلور کامٹ ہے اور اس پر آپ کو سائیکلسٹ، واکر، رنر وغیرہ سب ملیں گے۔

سلور کامٹ کی لمبائی 61 میل (99 کلومیٹر) ہے اور یہ جارجیا اور ایلاباما کے بارڈر تک جاتا ہے۔

اس سرحد سے چیف لیڈیگا ٹریل شروع ہوتا ہے جو 33 میل (53 کلومیٹر) لمبا ہے۔
واہ زبردست ،
ہم اس ٹریل پر سائیکل کے سفر میں آپ کے شریک سفر ہیں ۔
 

زیک

مسافر
سلور کامٹ کی لمبائی 61 میل (99 کلومیٹر) ہے اور یہ جارجیا اور ایلاباما کے بارڈر تک جاتا ہے۔

اس سرحد سے چیف لیڈیگا ٹریل شروع ہوتا ہے جو 33 میل (53 کلومیٹر) لمبا ہے۔
ہم نے فیصلہ کیا کہ دونوں ٹریلز ملا کر کچھ میل اور شامل کئے جائیں اور دو دن میں سو میل (161 کلومیٹر) سائیکل پر سفر کیا جائے۔

پہلا مرحلہ ٹریننگ کا تھا۔ میں نے پہلے ایک دن میں 54 میل کئے ہوئے تھے لیکن بیٹی نے 25 میل سے زیادہ نہ کئے تھے۔

کھر کے قریب ہی ایک ٹریل پر اکٹھے رائڈنگ شروع کی اور 20 میل سے آغاز کر کے فاصلہ بڑھاتے گئے۔

جب 40 میل سے اوپر بھی بیٹی نے آسانی سے کر لئے تو ہم نے اپنا پلان فائنل کیا۔
 
آخری تدوین:

گلزار خان

محفلین
زیک بھائی سائیکل ٹانگوں کی ایکرسائز کے لیئے بھی بہت مفید ہے بندہ تندرت رہتا ہے ریگولر بائی سائیکل چلانے
 

زیک

مسافر
اکتوبر کا پہلا ویک اینڈ بیٹی کے سکول کا لانگ ویک اینڈ تھا۔ موسم بھی اچھا ہونے کی امید تھی۔ لہذا ہم نے اپنے رائڈ کے لئے اس کا انتخاب کیا۔

اگلا مرحلہ ہوٹل منتخب کرنے کا تھا۔ اس میں دو آپشن تھیں۔ ٹریل کئی چھوٹی چھوٹے شہروں کے پاس سے گزرتا ہے۔ ایک آپشن یہ تھی کہ پہلے دن کم فاصلہ طے کیا جائے اور سیڈرٹاؤن میں رہا جائے۔ اس میں ایک قباحت یہ تھی کہ دوسرے دن سب سے پہلے ہمیں ٹریل کے سب سے پہاڑی حصے پر جانا ہو گا۔

لہذا ہم نے باہمی مشورے سے فیصلہ کیا کہ پہلے دن زیادہ فاصلہ طے کر کے راکمارٹ میں رات گزاری جائے۔ اس طرح ہم پہلے دن میں پہاڑی اور زیادہ فاصلے سے نمٹ لیں گے۔

ہوٹل میں کمرہ بک کیا اور ان سے سائیکلوں کے بارے میں بھی پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سائیکل کمرے میں لے جا سکتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
اکتوبر کا پہلا ہفتے کا دن تھا۔ صبح سویرے اٹھے۔ ناشتہ کیا اور بیگم کی کار کے ٹرنک پر بائیک ریک فکس کیا۔ اس پر دونوں سائیکلیں لادیں۔ اپنے بیک پیک میں کپڑے، برساتی، کھانے پینے کا سامان اور سائیکل کی مرمت کی چیزیں رکھیں۔

پھر سورج نکلنے سے پہلے ہم روانہ ہوئے۔ بیٹی نے سفر میں نیند پوری کی اور بیوی اور میں گپ لگاتے رہے۔ پیگی بھی پیچھے مزے سے بیٹھی باہر کا نظارہ کر رہی تھی۔

انٹرسٹیٹ پر تیزی سے سفر جاری تھا کہ پیگی کچھ تنگ پڑی۔ ایگزٹ لیا اور ایک ریستوران کی پارکنگ میں رکے۔ پیگی کو باہر نکالا کہ اس نے رفع حاجت کرنی ہو۔ پھر دوبارہ روانہ ہوئے۔

دو گھنٹے کے سفر کے بعد ہم اینسٹن پہنچ گئے جہاں جیف لاڈیگا کا ٹریل ہیڈ ہے۔

ریسٹ روم استعمال کیا کہ ٹریل پر کہیں کہیں ہی یہ دستیاب ہے۔ کچھ جگہوں پر پورٹاپوٹی ہے جبکہ یہاں اچھا، پکا اور صاف ستھرا ریسٹ روم تھا۔

پھر گاڑی سے سائیکلیں اتاریں۔ پانی کی بوتلیں سائیکل کے کیج میں رکھیں۔ ہیلمٹ پہنے۔ بیک پیک لادے اور چلنے کو تیار ہو گئے۔

پیگی نے دیکھا کہ ہم جانے لگے ہیں تو جذباتی ہو گئی۔ بڑی مشکل سے بیگم نے قابو کیا۔

ہم پر تول رہے تھے مگر بیگم کو ہماری تصاویر لینے کی پڑی تھی۔ خیر کچھ تصاویر کے بعد جان چھوٹی۔ (ان تصاویر کو محفل پر پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ملی)

اور یوں بیگم نے سنت ابراہیمی میں مجھے اور بیٹی کو ایلاباماکے بیابانوں میں چھوڑا اور واپس روانہ ہو گئی۔
 

زیک

مسافر
اور یوں بیگم نے سنت ابراہیمی میں مجھے اور بیٹی کو ایلاباماکے بیابانوں میں چھوڑا اور واپس روانہ ہو گئی۔
سائیکلنگ شروع کی۔ اس ٹریل ہیڈ پر کم ہی لوگ تھے۔ کچھ دیر میں دوسری طرف سے کئی سائیکلسٹ آتے دکھائی دیئے۔

دھوپ نکلی ہوئی تھی۔ موسم شاندار تھا۔ بیٹی آگے اور میں اس کے پیچھے پیچھے سائیکلوں پر رواں تھے۔

کچھ دیر بعد ٹریل سے کچھ دور سڑک کے پار یہ کھیت نظر آیا

 

زیک

مسافر
صبح نو بجے سائیکلنگ شروع کی تھی۔ راستے میں ایک یونیورسٹی سے بھی ٹریل گزرا۔ وہاں سٹوڈنٹس کا رش تھا۔

اب ہم جارجیا کے بارڈر کے پاس پہنچ رہے تھے اور یہ علاقہ کچھ ویران تھا۔

ایک پل کے نیچے یہ ندی یا دریا نظر آیا تو رک کر اس کی تصویر لے لی۔

 

زیک

مسافر
آخر جارجیا کے بارڈر پر پہنچے۔ یہاں کچھ رش تھا کہ دونوں طرف سے لوگ سائیکلنگ کر کے یہاں تک آنا پسند کرتے ہیں۔ تصویر لینے کے لئے کچھ دیر انتظار کرنا پڑا۔



یہاں کچھ بنچ اور ٹیبل بھی تھے۔ بھوک لگی تھی لہذا وہیں بیٹھ کر سینڈوچ کھائے۔
 

زیک

مسافر
لنچ کے بعد جارجیا میں داخل ہوئے جہاں ٹریل کا نام بدل کر سلور کامٹ ہو جاتا ہے۔ یہ نام اس ٹرین سروس پر ہے جو اس روٹ پر کسی زمانے میں چلتی تھی۔

بیٹی کے ساتھ ٹریل پر سائیکلنگ کا اپنا مزا ہے۔ کبھی ہم خاموش میلوں رائڈ کرتے ہیں اور کبھی دنیا جہاں کے موضوعات پر گفتگو چلتی ہے۔ ایسے مواقع پر ہی بیٹی کے سکول اور حلقہ احباب سے متعلق معلومات ملتی ہیں لیکن ساتھ ساتھ سائنس، تاریخ، مذہب، سیاست، کھیل بھی زیر بحث رہتے ہیں۔

 

زیک

مسافر
ٹریل نے ایک سڑک کو کراس کیا تو وہاں ایک وین کھڑی تھی اور ایک آدمی انتظار میں تھا۔ اس نے ہم سے پوچھا کہ ہم نے کچھ بچے اور ایک آدمی کو سائیکلوں پر تو نہیں دیکھا۔ ہم نے انہیں بورڈ کے پاس دیکھا تھا۔ یہ ایک گروپ تھا جو اکٹھا سائیکلنگ کر رہا تھا اور وین والا ان کے انتظار میں تھا۔

کچھ دیر بعد ہم سیڈرٹاون پہنچ گئے۔ یہاں ٹریل شہر میں سے گزرتا ہے۔ ہم نے وزیٹر سنٹر کے ساتھ بائکس پارک کیں اور کچھ فریش ہوئے اور کچھ سنیکس کھائے۔

 
Top