زیک

مسافر
تابش بھائی!! آپ کی نئی جاب کیسی جا رہی ہے؟؟ سیٹ ہو گئے وہاں؟؟ :)

محمد تابش صدیقی
الحمد للہ اچھی جا رہی ہے۔ نئی پراڈکٹ ہے اور پہلی ریلیز اپریل میں دینی ہے۔ اس وجہ سے کام کا دباؤ بہت ہے۔
یہ ریلیز اس لیے اہم ہے کہ ممکنہ کلائنٹس کو ڈیمو دینا ہے۔ اور اسی کی بنیاد پر پراڈکٹ کا مستقبل واضح ہو گا۔
 
لاریب مرزا

محفلین

آپ کی کامیابی کے لیے بہت سی نیک خواہشات اور دعائیں۔ :)
 
زیک

مسافر
زیک ، تصویریں محفل میں اپ لوڈ کرنے لیے اب بھی فلکر بہترین ہے یا کوئی بہتر آپشن موجود ہے؟
فلکر اچھا ہے مگر ایک قدغن کے ساتھ: ان کا مفت اکاؤنٹ صرف ایک ہزار تصاویر تک کی اجازت دیتا ہے۔ اگر آپ زیادہ تصاویر وہاں رکھنا چاہتے ہیں تو پرو اکاؤنٹ لے لیں۔ میں نے اپنا اکاؤنٹ حال ہی میں پرو پر اپگریڈ کیا ہے۔

دوسری بات یہ ہے کہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ مستقبل میں فلکر کا نیا مالک سمگ مگ انٹرفیس اور شیئرنگ میں کیا تبدیلیاں کرے گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی، آپ سے پوچھنا تھا کہ آپ کتاب پڑھتے ہوئے بھی سگریٹ پیتے ہیں یا مطالعہ کے دوران سگریٹ کی مداخلت بھی برداشت نہیں؟؟ :p

محمد وارث
سگریٹ مداخلت نہیں کرتا بلکہ بہترین ساتھی (کتاب) کی طرح ایک بد ترین ساتھی ہے، حافظ کے زمانے میں سگریٹ نہیں تھے ورنہ وہ بھی کتاب کے ساتھ سگریٹ ہی کا ذکر کرتے! :)
 
عرفان سعید

محفلین
فلکر اچھا ہے مگر ایک قدغن کے ساتھ: ان کا مفت اکاؤنٹ صرف ایک ہزار تصاویر تک کی اجازت دیتا ہے۔ اگر آپ زیادہ تصاویر وہاں رکھنا چاہتے ہیں تو پرو اکاؤنٹ لے لیں۔ میں نے اپنا اکاؤنٹ حال ہی میں پرو پر اپگریڈ کیا ہے۔

دوسری بات یہ ہے کہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ مستقبل میں فلکر کا نیا مالک سمگ مگ انٹرفیس اور شیئرنگ میں کیا تبدیلیاں کرے گا۔
معلومات کا بہت شکریہ!
 
Top