چينی حکومت کا مسلمان شہريوں پر بدترين تشدد

dxbgraphics

محفلین
کسی بھی تدریسی شعبہ میں لیکچرار بننے کا متعلقہ شخصیت کے ذاتی دین یا مذہب سے کیا ربط ہے؟ کیا انگریزی کی ٹیچر کا انگریز ہونا لازمی ہے؟ یا شیعہ فرقہ سے تعلق رکھنے والا سنی اسلام پر لیکچر دینے کے قابل نہیں ہے؟ علم و تدریس کا تعلق متعلقہ شعبہ میں تحقیقی دسترس حاصل کرنے سے ہے نہ کہ اساتذہ کے اپنے ذاتی مذہب سے۔

اگر آپ کی بات کو دلیل بنائیں تو پھر تو مکینک کے پاس جاکر علاج کروائیں۔ ڈاکٹر کے پاس جاکر بلڈنگ کنسٹرکشن کروائیں۔ بلڈر کے پاس جاکر گاڑی ٹھیک کروائیں
 
جاسم محمد

محفلین
صرف مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔
احتجاجی ابھی اسلام آباد کی طرف رواں دواں تھے۔ اس دوران حکومت نے ہالینڈ کے سفیر کو دو بار طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ساتھ ایک دھمکی بھی دی کہ وہ معاملہ کو اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی فارمز میں اٹھائیں گے۔ اس سےپہلے کہ دھرنا سرکار اسلام آباد پہنچتی، خبر آ گئی کہ کارٹون مقابلہ منسوخ کیا جا چکا ہے۔ کیونکہ خود ہالینڈ میں کچھ پاکستانی پکڑے گئے تھے جو اس مقابلہ پر دہشتگردی کا پلان بنا رہے تھے۔ اس صورتحال میں حکومتی دباؤ کے تحت ان کو کارٹون مقابلہ منسوخ کرنا پڑا۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
اگر آپ کی بات کو دلیل بنائیں تو پھر تو مکینک کے پاس جاکر علاج کروائیں۔ ڈاکٹر کے پاس جاکر بلڈنگ کنسٹرکشن کروائیں۔ بلڈر کے پاس جاکر گاڑی ٹھیک کروائیں
آپ بات کو سمجھے ہی نہیں۔ کیا یونیورسٹی یا کالج کسی گلی محلے کے عالم "مولوی" کو صرف اس بنیاد پر اسلامیات کا لیکچرار بھرتی کر سکتی ہے کہ وہ مسلمان ہے۔ مگر جس نے اسلامی سکالرشپ میں کوئی اعلیٰ ڈگری حاصل نہ کی ہو؟ دوسری طرف کسی اقلیت سے یہی کام نہیں لیا جا سکتا۔ بیشک اس نے اسلامیات میں ڈاکٹریٹ کر رکھا ہے۔ مگر ذاتی حیثیت میں مسلمان نہیں ہے۔
بات علمی و تدریسی قابلیت کی ہو رہی ہے اور آپ کہاں لے گئے ہیں۔
 
جب ایک شخص ایک دین کو مانتا ہی نہیں تو اسکی ڈاکٹریٹ یا کسی بھی دوسری قابلیت کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے ۔ ایک شخص ایم بی بی ایس ہے لیکن وہ لوہار کا کام کرتا ہے اور اس پر راضی ہے اور ایم بی بی ایس کے باوجود میڈیکل سائنس کو تسلیم ہی نہیں کرتا تو اس سے علاج کروانے کا خبط کسے سوار ہوگا ۔۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
جب ایک شخص ایک دین کو مانتا ہی نہیں تو اسکی ڈاکٹریٹ یا کسی بھی دوسری قابلیت کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے ۔
آپ الحمدللہ مسلمان ہیں۔ مسیحیت کو نہیں مانتے۔ بالفرض اس مذہب پر تحقیق کرنا چاہتے ہیں۔ ماشاءاللہ محنت کر کے مغرب کی کسی بہترین یونیورسٹی سے مسیحیت میں سکالر کی ڈگری حاصل کر لیتے ہیں۔ وطن واپس آکر اپنے ہم وطنوں کو مسیحیت کا درس نہیں دیں پائیں گے۔ کیونکہ مسیحی کہیں گے یہ آپ نے کیا کیا؟ مسلمان ہو کر مسیحیت کے ریسرچر بن گئے؟ براہ کرم پہلے مبلغ اور مدرس کا فرق جاننے کی کوشش کریں۔ مدرس یا ریسرچر مذہب کا مبلغ نہیں ہوتا۔
 
dxbgraphics

محفلین
احتجاجی ابھی اسلام آباد کی طرف رواں دواں تھے۔ اس دوران حکومت نے ہالینڈ کے سفیر کو دو بار طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ساتھ ایک دھمکی بھی دی کہ وہ معاملہ کو اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی فارمز میں اٹھائیں گے۔ اس سےپہلے کہ دھرنا سرکار اسلام آباد پہنچتی، خبر آ گئی کہ کارٹون مقابلہ منسوخ کیا جا چکا ہے۔ کیونکہ خود ہالینڈ میں کچھ پاکستانی پکڑے گئے تھے جو اس مقابلہ پر دہشتگردی کا پلان بنا رہے تھے۔ اس صورتحال میں حکومتی دباؤ کے تحت ان کو کارٹون مقابلہ منسوخ کرنا پڑا۔

گیئرڈ ولڈر کہتا ہے کہ مسلمانوں کے احتجاج کی وجہ سے خاکے منسوخ ہوئے۔ اب آپ آسمان پر چڑھ کر بھی بولیں گے تو اس کی کوئی حیثیت نہیں
 
dxbgraphics

محفلین
آپ بات کو سمجھے ہی نہیں۔ کیا یونیورسٹی یا کالج کسی گلی محلے کے عالم "مولوی" کو صرف اس بنیاد پر اسلامیات کا لیکچرار بھرتی کر سکتی ہے کہ وہ مسلمان ہے۔ مگر جس نے اسلامی سکالرشپ میں کوئی اعلیٰ ڈگری حاصل نہ کی ہو؟ دوسری طرف کسی اقلیت سے یہی کام نہیں لیا جا سکتا۔ بیشک اس نے اسلامیات میں ڈاکٹریٹ کر رکھا ہے۔ مگر ذاتی حیثیت میں مسلمان نہیں ہے۔
بات علمی و تدریسی قابلیت کی ہو رہی ہے اور آپ کہاں لے گئے ہیں۔
جب آپ کو سمجھنے کی حس ہی نہیں تو میں کیا کرسکتا ہوں۔ میرے مراسلے کو دوبارہ پڑھیں
 
dxbgraphics

محفلین
جاسم آپ بات کو گھماپھرا کر بھاگنے کی کوشش نہ کریں اور نہایت سادہ سا جواب دیں۔
1۔ سینیٹر نسرین جلیل کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی میں پی ٹی آئی کی نمائندہ سینیٹر ثمینہ سعید نے کس بنیاد پر گستاخ رسول کی سزائے موت کو ختم کرنے کی حمایت کی؟
2۔ تحریک انصاف کے اقلیتی رکن نے جب شراب کی پابندی کا بل پیش کیا تو تحریک انصاف کے تمام اراکین نے شراب پر پابندی کو مسترد کرتے ہوئے اس بل کی مخالفت کیوں کی؟
3۔ جاسم آپ اپنا نظریہ بتائیں کیا آپ اقلیتوں کو اسلامیات پڑھانے کی حمایت کرتے ہیں یا مخالفت؟
 
dxbgraphics

محفلین
آپ الحمدللہ مسلمان ہیں۔ مسیحیت کو نہیں مانتے۔ بالفرض اس مذہب پر تحقیق کرنا چاہتے ہیں۔ ماشاءاللہ محنت کر کے مغرب کی کسی بہترین یونیورسٹی سے مسیحیت میں سکالر کی ڈگری حاصل کر لیتے ہیں۔ وطن واپس آکر اپنے ہم وطنوں کو مسیحیت کا درس نہیں دیں پائیں گے۔ کیونکہ مسیحی کہیں گے یہ آپ نے کیا کیا؟ مسلمان ہو کر مسیحیت کے ریسرچر بن گئے؟ براہ کرم پہلے مبلغ اور مدرس کا فرق جاننے کی کوشش کریں۔ مدرس یا ریسرچر مذہب کا مبلغ نہیں ہوتا۔

آپ مسیحیت کو نہ مانتے ہوئے بھی اس پر تحقیق کرنا چاہیں تو اس میں آپ کا گناہ نہیں بلکہ تحریک انصاف کی قیادت کی صحبت کا اثر ہے۔ ہم آپ کو یہی بتانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن آپ سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہے الٹا قیادت کے گوبر کو حلوہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
گیئرڈ ولڈر کہتا ہے کہ مسلمانوں کے احتجاج کی وجہ سے خاکے منسوخ ہوئے۔ اب آپ آسمان پر چڑھ کر بھی بولیں گے تو اس کی کوئی حیثیت نہیں
مسلمانوں کے احتجاج سے ہالینڈ کو کیا فرق پڑتا ہے؟ ان کے اپنے ملک میں تو مکمل آزادی اظہار کے قوانین موجود ہیں۔ دراصل اسے خارجی اور داخلی دباؤ کے تحت ہالینڈ کی حکومت نے باور کروایا کہ یہ مقابلہ شوق سے رکھ لو مگر نتائج کے ذمہ دار ہم نہیں ہوں گے۔ حکومتی سپورٹ نہ مل نے پر اسے مقابلہ منسوخ کرنا پڑا۔ اور کوئی وجہ نہیں تھی۔
 
جاسم محمد

محفلین
آپ مسیحیت کو نہ مانتے ہوئے بھی اس پر تحقیق کرنا چاہیں تو اس میں آپ کا گناہ نہیں بلکہ تحریک انصاف کی قیادت کی صحبت کا اثر ہے۔
کسی موضوع پر تحقیق کرنے کا مقصد اسے سچا یا جھوٹا ثابت کرنا نہیں ہوتا۔ جیسے اگر کوئی مسلمان بین الاقوامی سودی نظام پر تحقیق کر رہا ہے تو وہ اس کے فوائد و نقصانات دونوں جاننے کی کوشش کرے گا۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ تحقیق سے قبل ہی اپنے دین کے تحت سارے نتائج اخذ کر کے یہ جا وہ جا۔
دنیا بھر کے ریسرچرز غیرجانبدارانہ تحقیق ایسے نہیں کرتے۔ بلکہ ان کی تحقیق کا مقصد موضوع کو مختلف اور نئے زاویوں سے دیکھنا اور اس کے ذریعہ نئے علم کا حصول مقصود ہوتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
چین تو ریاست مدینہ کی نقل کر رہا ہے بقول عمران خان۔ شاید اسی لئے اویغور پر ظلم ڈھا رہا ہے
حقائق کوگڈ مڈ نہ کریں۔ عمران خان چین کی معاشی و اقتصادی پالیسیوں سے متعلق بتا رہے ہیں جس نے نہایت قلیل عرصہ میں کروڑوں چینیوں کو غربت سے باہر نکالا۔ اس کا اعتراف پوری دنیا کر رہی ہے۔ عمران خان کے مطابق وہ دوسرے ممالک سے سیکھ کر ایسے ریفارمز پاکستان میں کرنے کے خواہشمند ہیں۔ جو پاکستان کے غریب طبقہ کو متوسط طبقہ میں تبدیل کر دے۔
China lifting 800 million people out of poverty is historic:World Bank
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

52702580-2205653269494819-2502095363641442304-n.jpg

دس چیزیں جن کی وجہ سے آپ چین کے حراستی کیمپوں میں بند کیے جا سکتے ہیں، جانئیے وہ کون سی ہیں؟

https://bit.ly/2tz2CtY

https://share.america.gov/ur/10-چیز...B7kAmzu3pfgALBYrYcN_SRpozOzdIpZo_1KgDKT1qDmPY

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
جاسمن

لائبریرین
اللہ تمام مسلمانوں پہ اپنا رحم فرمائے۔ سب مظلومین کی مدد کرے۔ انھیں آسانیاں اور خوشیاں عطا فرمائے۔ ظالموں کو ہدایت دے۔ ہدایت نہیں مل سکتی تو ان کے مظالم کے تیر ان کی اپنی طرف موڑ دے۔ ان میں آپس میں نفاق پیدا کر دے۔ آمین!
 
Fawad -

محفلین
Top