ہمارے بچے آج کل کیا پڑھ رہے ہیں۔

جاسمن

لائبریرین
20190116-093705.jpg

آج جو دو کتابیں ایمی نے مجھے کتب خانہ میں واپس کرنے کے لئے دیں۔ یہ ان میں سے ایک ہے اور ایمی نے حال ہی میں پڑھی ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
آپ بچوں کے لیے پڑھنے کا وقت مخصوص کرتی ہیں یا ویسے ہی اپنے فارغ وقت میں پڑھتے رہتے ہیں؟
پہلے تو وقت مخصوص ہوتا تھا۔ میں کہانیاں سنایا کرتی تھی۔ پھر خود پڑھ کے انھیں پڑھنے کے لیے دیتی۔ اب خود پڑھتے ہیں۔ وقت جو فارغ مل جائے۔ کیونکہ محمد اب نویں میں ہے تو اس کا بورڈ کا امتحان ہوگا۔ سمسٹر سسٹم ہے۔ بار بار امتحانات ہوتے ہیں۔ٹیسٹ ہوتے ہیں۔ اس لئے انھیں جو بھی وقت مل جائے۔
البتہ اپنی پڑھائی میں وقفہ کے دوران بھی دوسری کتابیں پڑھ لیتے ہیں۔
محمد زیادہ شوقین ہے۔ ایمی ابھی گڑیا پٹولوں اور کھلونوں سے کھیلتی ہے۔:)
 

جاسمن

لائبریرین
اردو کے یہاں لفظوں کی سختی بہت ہے جیسے فورم پہ مجهے یہ کتاب پڑهنا ہے تو کس صفحہ پر اسے تلاش کر لیں
سفیر!
یہ کتاب اردو محفل پہ دستیاب نہیں ہے۔ اور مجھے نہیں معلوم کہ نیٹ پہ آپ کو ملے گی یا نہیں۔
ابھی آپ اردو میں کچھ ہلکا پھلکا پڑھنا شروع کریں۔
اگر آپ چاہیں تو آپ کو بتائیں؟
 
احترامات ہلکا پهلکا پڑهنا شروع کریں آپ نے دهیان دیا بہت شکریہ سیکھنے کی جستجو اور تجسّس عین دل کے مطابق ہو غور کر لیں گے
 

جاسمن

لائبریرین
لاہور آنے پہ محمد کی فرمائشی فہرست کل رات ای میل کے ذریعہ ملی۔ جبکہ ایمی نے کہا کتابیں کم لائیے گا اور کچھ بھی لائیے گا۔

ENGLISH
(The Hobbit (by J.R.R. Tolkien
(The Silmarillion (by J.R.R. Tolkien
The Adventures of Tom Bombadil (by J.R.R. Tolkien)

(The Children of Hurin (by J.R.R. Tolkien
(Unfinished Tales (by J.R.R. Tolkien
Tales from the Perilious Realm (by J.R.R. Tolkien)
(The History of Middle-Earth (by J. Tolkien
(The Da Vinci Code (by Robert Dan Brown
(Angels and Demons (by Robert Da Brown
(Inferno (by Robert Dan Brown
(The Lost Symbol (by Robert Dan Drown
(Origin (by Robert Dan Brown
Introduction to Islam (by Hamidullah
اردو
قرآن اور تعمیر سیرت (by Dr. Mir Walli-ud-Din)
علامات قیامت (by Moulana Arslan bin Akhtar Memin)
ارحیق المختوم (by Safi-ur-Rehman Mubarak Puri)
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
IMG20190729081452.jpg

محمد نے دو دن پہلے ختم کی ہے۔
وعدہ تھا کچھ کتابیں لے کے دینے کا۔
انگریزی کی مطلوبہ کتابیں بہاولپور کی ننھی منی دکانوں سے نہ مل سکیں تو میرا خیال ہے کہ دو عدد ہی انگریزی کی لی ہیں باقی اردو کی۔
 

یاقوت

محفلین
IMG20190729081452.jpg

محمد نے دو دن پہلے ختم کی ہے۔
وعدہ تھا کچھ کتابیں لے کے دینے کا۔
انگریزی کی مطلوبہ کتابیں بہاولپور کی ننھی منی دکانوں سے نہ مل سکیں تو میرا خیال ہے کہ دو عدد ہی انگریزی کی لی ہیں باقی اردو کی۔
کیا کہنے جنت کے پتے کے کیا خوبصورت ناول لکھا ہے نمرہ احمد نے۔
 

یاقوت

محفلین
ماشاءاللہ آپ کے بچوں کے بارے میں یہ جان کر کہ کھیلنے کی عمر میں ہی کتابوں کے بارے میں اچھا بلکہ بہت اچھا ذوق رکھتے ہیں۔آپ محمد کا نام تو پورا لکھتی ہیں لیکن ایمی کا آدھا ہمارے ساتھ ایمی بے بی کا پورا نام شیئر کریں ناں۔اللہ پاک آپ کے بچوں کو آپکی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائیں۔
 
Top