چائے کے ساتھ ٹیلی پیتھی

مدثر حسین

محفلین
مجھے ابھی صحیح طرح یہ فورم استعمال کرنا نہیں آتی ۔ بہت مشکل ہوتی ہے پتہ نہیں آپ لوگ میری باتیں پڑھ بھی رہے ہیں یا نہیں
 
نور وجدان

لائبریرین
تھو
درود پاک بھی پڑھا دن میں ایک یا دو مرتبہ بس ۔
ہاں ایک بات جو میں بتانا ضروری سمجھتا ہوں میں نے ہر گناہ سے توبہ کی اور تمام حرام کام چھوڑے تمام تر۔۔۔ نماز پنجگانہ پڑھتا تھا (اب نہیں پڑھتا ۔ شیطانی غلبہ)
میں ایک ساتھ سب کچھ نہیں بتا سکتا
چلیں دھیرے دھیرے مطلع کردیجیے. ہم کہ منتظر
 
مدثر حسین

محفلین
کیا ضد کی تھی؟ مختصراً بتا دیجیے. عمل شاید نہیں نیت صاف ہوگی آپ کی
کسی کے ساتھ شرط لگائی تھی کہ امتحان میں دوم آنا ہے۔۔۔۔۔اب آپ سوچیں گی اول آنے کی ضد کیوں نہیں لگائی میں نے ۔۔۔دوم کی کیوں لگائی۔۔۔۔
میں نے ایک گورنمنٹ سکول میں داخلہ لیا تھا اور وہاں کا نتیجہ نکالنے کا طریقہ مجھے نہیں پتا تھا ۔۔۔۔میں گھبرایا ہوا تھا کہ پتا نہیں تیسری پوزیشن پہلے بتاتے ہیں یا پہلی پوزیشن ۔۔۔ بعض جگہ ایسے ہوتا ہے کہ تیسری ۔۔۔پھر دوسری پھر پہلی بتائی جاتی ہے۔۔۔۔ اس طرح اور کہیں ہوں نہ ہو مجھ سے انعامات ما سلسلہ شروع ہو۔۔۔میں بہت گھبراتا ہوں ہجوم میں چنے جانے پر۔۔۔۔حتی کہ بلڈ پریشر لو ہونے لگتا ہے۔
اس وجہ سے دوم کی ضد لگائی اور رخ کیا مسجد کا۔۔ دعا یہ مانگی کہ تو چاہے تو زمین کو گھما کے رکھ دے میری دوسری پوزیشن تیرے آگے کوئی معنی نہیں رکھتی تو سب کو دیتا ہے تو مجھے دوسری ہی دے تو نے خود فرمایا ہے تو ہر چیز پر قادر ہے تو دوسری پوزیشن دینے پر قادر ہے۔۔
یہ الفاظ من گھڑت نہیں ہیں یہ اسی دعا کے الفاظ ہین۔۔۔۔۔بس پھر میں نے خود کو اسکی مرضی کے مطابق ڈھال لیا 21 روز گزرنے کے بعد زیارت ہوئی تھی اور اسی دن رزلٹ بھی تھا اور میری دوسری پوزیشن آئی تھی یہ 2006 کا واقعہ یے۔۔۔۔دوسرا واقعہ 2010 کا ہے ۔۔۔۔۔ فی الحال اتنا ہی
 
تو چاہے تو زمین کو گھما کے رکھ دے .....
بس جلال نہ آتا حق باری تعالیٰ کو مگر جمال نے اپنے کملی میں لپیٹ لیا .... اللہ سے ضد لاڈلے بندے لگاتے ...لاڈ کیجیے اللہ سے مگر اللہ کو ناراض نہ کیجیے ...کڑی سزا ملتی ہے پھر..لگے ہاتھوں دوسری ضد کا قصہ بھی سنا دیجیے ..
 
مدثر حسین

محفلین
میں نے سالانہ امتحانات میں کمپیوٹر کا پیپر صحیح نہیں دیا تھا میں نے ٹوٹل 13 نمبر کا پرچہ حل کیا بس اور بہت زیادہ پریشان ہوا کیونکہ صاف نظر آ رہا تھا کہ میں فیل ہو جاوں گا۔
میں نے اس دفعہ بھی یہی دعا مانگی کہ 17 نمبر والا پرچہ پاس کہلاتا ہے تو مجھے 17 نمبر دے ۔ (یہ بات آج تک میرے ذہن میں گھومتی رہتی ہے کہ میں نے 17 ہی کیوں مانگے) ۔ مقصد تھا کہ پاس ہو جاوں اور اس دفعہ بھی میں نے توبہ کی اور خود کو اسکی مرضی کے مطابق ڈھال لیا 21 ڈن گزرنے کے بعد زیارت ہوئی۔۔۔۔چونکہ ان الفاظ کا مطلب جو الفاظ پچھلی دفعہ سنے تھے ان کا مطلب مجھے معلوم نہیں ہوا تھا شائد اس لئے اس دفعہ مجھے میری مادری زبان (پنجابی) میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت یعنی کمر مبارک کی طرف سے کسی صاحب کی آواز سنائی دی جیسے کوئی فرشتہ ہو اور بول رہا ہو۔۔۔۔
مجھے یہ سنائی دیا کہ "تمھارا سودا ہو گیا ہے"
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم میری چارپائی پر بیٹھ کر ان صاحب کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے۔۔۔۔کھانا مجھے نظر نہیں آیا نہ ہی مجھے چہرہ انور دیکھنا نصیب ہوا۔۔۔۔۔خواب مین کوشش بھی کی مگر نہین دیکھ پایا۔۔۔۔
میرا رزلٹ اس کے کچھ دن بعد آیا اور میرے 17 نمبر ہی آئے اور میں پاس ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔
کاش ساتھ میں کچھ اور بھی مانگ لیتا ۔۔۔۔۔
یاد رہے پہلی خواب 2006 اور دوسری 2010 میں آئی۔۔۔بیچ کے چار سال گناہوں میں ڈوبا رہا۔۔۔۔جیسے اب ڈوبا ہوا ہوں ۔۔۔۔ مگر تھوڑا سا سہارا مل جائے تو میں خود کو اپنے رب کی مرضی کے مطابق ڈھالنے کا فن جانتا ہوں کہ اسے کیسے راضی کرنا ہے
 
نور وجدان

لائبریرین
جلال والی بات سمجھ نہیں آئی
ان باتوں کے بجائے آپ اگر محترم فیصل صاحب کی گزارشات پر عمل کرلیں تو سب سمجھ آنے لگ جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔ جلال سے مراد ہیبت ہے ،ایسی کشش جس کی جانب کھینچے بنا کوئی بھی رہ نہیں پائے ۔۔۔ راہی مجذوب ہوجاتے ہیں ، جن کو جناب نبی پاک ﷺ کی زیارت نصیب ہوجائے ، تو حسنِ ملاحت سے زندگی سنورنے لگتی ہے ۔۔۔ دنیا بھی سنور جاتی ہے ، روح بھی ۔۔۔ روح کے آئنے کو صاف ہونے کے لیے چمک چاہیے ۔۔۔
 
مدثر حسین

محفلین
ابھی مجھے ٹیلی پیتھی سیکھنی ہے..کوئی سکھا دے ...کسی بھی طرح اور نیکی کے راستے پر چلنے کے لئے مجھے کوئی ہیلپ کر دو....گناہوں میں ڈوبا ہوا ہوں
 
نور وجدان

لائبریرین
ابھی مجھے ٹیلی پیتھی سیکھنی ہے..کوئی سکھا دے ...کسی بھی طرح اور نیکی کے راستے پر چلنے کے لئے مجھے کوئی ہیلپ کر دو....گناہوں میں ڈوبا ہوا ہوں
ٹیلی پیتھی شغل بازی ہے اس نعمت کے سامنے. آپ نے ٹیلی پیتھی سے کس چیز کو کنٹرول کرنا؟ ٹیلی پیتھی کا تعلق ایسے رابطوں سے نہیں بلکہ موجودہ لہروں سے رابطے پر ہے ....
 
ابھی مجھے ٹیلی پیتھی سیکھنی ہے..کوئی سکھا دے ...کسی بھی طرح اور نیکی کے راستے پر چلنے کے لئے مجھے کوئی ہیلپ کر دو....گناہوں میں ڈوبا ہوا ہوں
اسے کہتے ہیں میری مرضی میرا راستہ میری منزل اور آپ کے جذبات۔ پتر جی ہیلپ بہت پہلے کی آ چکی آپ کو تو صرف سر جھکا کر ماننا ہے۔ لیکن کیا کریں کہ ماننا بھی نہیں اور مرضی بھی کرنی ہے۔ سوچو ---میں ---- سے نکلو اور مالک کی مرضی کے مطابق اسکی ہدایات کے مطابق زندگی گزارو باقی سب صرف ڈال ڈرامے ہیں
 
مدثر حسین

محفلین
ٹیلی پیتھی شغل بازی ہے اس نعمت کے سامنے. آپ نے ٹیلی پیتھی سے کس چیز کو کنٹرول کرنا؟ ٹیلی پیتھی کا تعلق ایسے رابطوں سے نہیں بلکہ موجودہ لہروں سے رابطے پر ہے ....
مجھے کچھ بڑا کرنا ہے ۔۔۔۔۔جو مجھے حاصل کرنا ہے وہ ٹیلی پیتھی سے ہو سکتا ہے اور مین بغیر ٹیلی پیتھی کے اسکا ابتدائی حصہ کر بھی چکا ہوں ۔۔۔
میں نے پہلے دن عرض کیا تھا کہ تین انعامات ہیں پہلے والا بڑا ہے دوسرے دو اس کے بعد آتے ہیں ۔ دوسرے دونوں میں زیارت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے ۔۔۔۔۔۔۔اب آپ خود سوچ لیں پہلا انعام کیا ہو سکتا ہے
 
میرے بھائی ہم اپنے تئیں پورا سمجھ چکے ہیں۔
آپ کو علم ہی نہیں آپ کا مسئلہ کیا ہے ۔ لیکن آپ سمجھتے ہیں کہ آپ سب جانتے ہیں۔
دوسرا مسئلہ آپ کا یہ ہے کہ آپ تحریک و تحریص سے نہ صرف کام لیتے ہیں بلکہ اسے مسائل کا حل بھی سمجھتے ہیں۔
تیسرا مسئلہ آپ کا یہ ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کو اپنے مطلب کے لیئے آزمانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ایسا کرنا کسی بھی نقطہ نظر سے درست نہیں۔
جو حاجت مند ہوتا ہے اسے اپنی حاجت کا پتہ ہونا چاہیئے اور جو حاجت مند بن رہا ہو وہ کچھ بھی کہہ سکتا ہے
مزید سوال و جواب سے صرف بات الجھے گی امید ہے خود پر نگاہ ڈالیں گے اور اصلاح کے لیئے گائیڈ کی مدد لیں گے
 
نور وجدان

لائبریرین
مجھے کچھ بڑا کرنا ہے ۔۔۔۔۔جو مجھے حاصل کرنا ہے وہ ٹیلی پیتھی سے ہو سکتا ہے اور مین بغیر ٹیلی پیتھی کے اسکا ابتدائی حصہ کر بھی چکا ہوں ۔۔۔
میں نے پہلے دن عرض کیا تھا کہ تین انعامات ہیں پہلے والا بڑا ہے دوسرے دو اس کے بعد آتے ہیں ۔ دوسرے دونوں میں زیارت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے ۔۔۔۔۔۔۔اب آپ خود سوچ لیں پہلا انعام کیا ہو سکتا ہے
بڑا انعام کیا ہے؟ کچھ بتائیے؟ ویسے انسان بے بس ہے، خود سے کچھ نہیں کر سکتا
 
مدثر حسین

محفلین
مجھے مایوسی ہوئی فیصل صاحب کی بات سے...اور اللہ کو آزمانے کی کوئی نیت نہیں ہے....میں اپنا مسئلہ جانتا ہوں...میں سب کچھ بتانا نہیں چاہتا....اتنا کچھ بھی تب ہی بتایا کہ آپ میری ہیلپ کریں گے
 
مدثر حسین

محفلین
بڑا انعام کیا ہے؟ کچھ بتائیے؟ ویسے انسان بے بس ہے، خود سے کچھ نہیں کر سکتا
بڑی انعام ......میں نہیں بتا سکتا.....آپ مجھے ٹیلی پیتھی سکھائیں بس....بڑا انعام .....بتا دوں تو یقین نہیں کرنا آپ نے.....اس انعام کے دو بڑے حصے ہیں.....اب اوپر والا نہیں بتا سکتا نیچے والا بتا دیتا ہوں. .....لیکن اس کا تعلق ہر گز ہر گز ٹیلی پیتھی سے نہیں ہے...
 
چلیں، نہ بتائیں ...مجھے اگر ٹیلی پیتھی آتی ہوتی تو یہ لڑی شروع نہ کرتی میں .....
 
مدثر حسین

محفلین
اللہ تعالی کی زات بابرکت ہر جگہ موجود ہے...اور اگر اس کو محسوس کرنے کی کوشش کی جائے تو انسان محسوس کر سکتا ہے.....وہ اشارہ دیتا ہے اپنا جتنا آپ کے برداشت کرنے کی حد ہے......میں نے چلتے پھرتے اپنے ارد گرد دھاگے نما چھوٹے چھوٹے ٹکڑے دیکھے جو نہایت چمکدار تھے اور اتنے واضح کہ مجھے لگا کہ پاس سے گزرتا ہوا کوئی دوسرا شخص بھی انکو دیکھ لے گا اور محسوس یہ کیا کہ یہ نور ہے وہ چمکدارٹکڑے ادھر ادھر اڑتے نظر آئے....ایسا کئی بار ہوا ہے...
 
Top