تحریکِ انصاف حکومت: منشور اور وعدے

جاسم محمد

محفلین
زیادہ سے زیادہ شاید یہ ممکن ہے کہ چین کے ساتھ سی پیک کے معاہدوں کے حوالے سے نظرثانی کر لی جائے اور اس معاہدے کو پاکستان کے حق میں مزید بہتر بنا لیا جائے۔ آئی ایم ایف بھی شاید پاکستان کو قرض دینے کی طرف ہی جائے گا۔ ابھی تو مذاکرات کا ڈول ہی ڈالا گیا ہے۔
متفق۔ بس دعا کریں امریکہ کو پاکستان پر رحم آجائے۔ اور چین واقعتا ہمارا بھائی بن جائے۔
US to review Chinese debt before decision on Pakistan’s loan request
 

جاسم محمد

محفلین
وزیر اعظم پاکستان نے شجرکاری مہم کے بعد صاف پاکستان مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ بطور پاکستانی شہری ہمارا بھی فرض ہے کہ اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
یہ ہے تبدیلی !
جہاں ایک پولنگ افسر تسلی سے بیٹھا ہے اور ایک نااہل سابق وزیراعظم کھڑا ہے
ایسا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے ورنہ ان کے آتے ہی ہر طرف ایک لہر سی دوڑ جاتی تھی اور نوکری جانے کا خطرہ بھی ہوتا تھا
44072978_2446174912075944_6183393231263236096_o.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
تحریک انصاف حکومت نے وعدہ کے مطابق میڈیا کو اشتہاربازی بند کردی۔ اس کے نتائج آنا شروع ہو گئے۔ لفافوں کی چیخیں دور دور تک سنائیں گئیں
 

جاسم محمد

محفلین
قائد عمران خان نے وعدہ کے مطابق ایک پسماندہ علاقہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب لگا کر لاہوریوں کو سبق سکھا دیا:
’’عثمان بزدار کا قصور یہ ہے کہ وہ جنوبی پنجاب کے انتہائی پسماندہ اور غریب علاقے کے ہیں ، وہ کوئی بہت بڑے جاگیردار نہیں ، اس لئے لوگوں کو پسند نہیں ، تخت لاہور کے رعونت اور متکبر مزاج لوگوں ، صحافیوں اور دانشوروں کی تنقید سے میں متفق نہیں ، پنجاب کے بڑے بڑے سردار جب عثمان بزاد کے سامنے سر سر کرتے ہیں مجھے بڑی خوشی ہوتی ہے “
حامد میر
 

جاسم محمد

محفلین
نئے پاکستان میں قانون سب کے لئے برابر۔ ایک امریکی ڈاکٹر نے پنجاب پولیس سے بدتمیزی کی۔ اور آج وہ جسمانی ریمانڈ میں ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
وزیر اعظم عمران خان نے احتساب کا وعدہ پورا کر دیا۔ ابھی صرف آڈٹ ہو رہا ہے اور اپوزیشن حکومت گرانے چلی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
صدر پاکستان دیگر شہریوں کی طرح لائن میں کھڑے ہو کر اپنی تلاشی دیتے ہوئے۔ دو نہیں ایک پاکستان:
DqlntocX0AE6Cui.jpg

جس کو تبدیلی نظر نہیں آ رہی وہ آنکھیں چیک کر وائے۔
 

فرقان احمد

محفلین
ابھی تک صرف نعرے بازی جاری ہے۔ یہ سارے کام ماضی کی حکومتیں کرتی رہی ہیں بلکہ نمائشی اقدامات کے حوالے سے میاں صاحب کا پہلا دورِ حکومت مثالی تھا۔ اس لیے کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے زیادہ عجلت سے کام نہ لیا جائے تو مناسب ہے کہ یہ بچگانہ پن کی ذیل میں آتا ہے۔ ہم تو اپنی ابتدائی رائے بھی کم از کم ایک سال بعد قائم کریں گے۔ :)
 
کیا ہوا تیرا وعدہ ؟؟

http://www.humsub.com.pk/194251/news-desk-216/

”وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر اور جہانگیر ترین نے شرکت کی، اس دوران ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، خراب معاشی حالت پر جہانگیر ترین اسد عمر پر برس پڑے، دونوں رہنماؤں میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے وزیر اعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کی پیشکش کردی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
کیا ہوا تیرا وعدہ ؟؟

http://www.humsub.com.pk/194251/news-desk-216/

”وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر اور جہانگیر ترین نے شرکت کی، اس دوران ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، خراب معاشی حالت پر جہانگیر ترین اسد عمر پر برس پڑے، دونوں رہنماؤں میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے وزیر اعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کی پیشکش کردی ہے۔
جہانگیر ترین سے جھگڑے اور استعفے کی خبریں بے بنیاد ہیں، اسد عمر
193826_8503791_updates.jpg

میڈیا کو غیرمصدقہ خبریں نشر نہیں کرنی چاہئیں، وزیر خزانہ، استعفے کی افواہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے اڑا رہے ہیں، ترجمان وزارت خزانہ— فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے جہانگیر ترین کے ساتھ جھگڑے اور استعفے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

وفاقی دارالحکومت میں وزارت اطلاعات کی جانب سے آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی (اے پی این ایس) کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں وزیراطلاعات فواد چوہدری اور وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی شرکت کی۔

اے پی این ایس کے وفد نے وفاقی وزراء کو میڈیا کودرپیش مالی مشکلات سے آگاہ کیا اور حکومت کے ذمہ واجب الادا بقایاجات کی ادائیگی پرزور دیا۔

وفاقی وزراء نے اے پی این ایس کے ساتھ مل کر معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے اے پی این ایس کے ممبران سے گفتگو میں کہا کہ اے پی این ایس کے ساتھ مل کر میڈیا کو درپیش مشکلات حل کریں گے، اشتہارات کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے چیف جسٹس سے بھی وعدہ کیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی جاری ہیں، ماضی میں ڈالر کی قیمت کو روکنے کیلئے مصنوعی طریقے استعمال کیے گئے۔

وزیر خزانہ کا کہ ان کی جہانگیر ترین کے ساتھ جھگڑے کی خبر بے بنیاد ہے، استعفے کی خبریں بھی غلط ہیں، میڈیا کو غیرمصدقہ خبریں نشر نہیں کرنی چاہئیں۔

عشائیے میں اے پی این ایس کے صدرحمید ہارون، سیکرٹری جنرل سرمد علی، مجیب الرحمان شامی، رمیزہ نظامی، جمیل اطہر اور دیگرممبران بھی شریک تھے۔

اس کے علاوہ سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل، چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان اور پی آئی او میاں جہانگیر بھی تقریب میں موجود تھے۔

خیال رہے کہ قبل ازیں ترجمان وزارت خزانہ نے بھی وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کی تھی۔

ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ نے استعفی دیا اور نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخزانہ کے استعفے کی افواہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے اڑا رہے ہیں۔

ترجمان نے اسد عمر کی وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد یا کسی اور سے بھی جھگڑے کی تردید کی اور کہا کہ صحت مند بحث پارٹی کلچر کا حصہ ہے اور بحث ہوتی رہتی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بھی وزیر خزانہ نے کسی قسم کے اختلافات کی تردید کی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
Top