اُٹھی تیار تھی بچڑا، تُکھے اسکول ونجڑو وا (جگر جلال کا پڑھائی بارے سندھی گیت)

ابو ہاشم

محفلین
اُٹھی تیار تھی بچڑا، تکھے اسکول ونجڑو وا
تُکھے ماسٹر، تُکھے ڈاکٹر تُکھے اِجنیر تھینڑو وا
کوئی سندھی جاننے والے صاحب اس کے بول اور ان کا ترجمہ دے دیں
 
محمد وارث

لائبریرین
جگر جلال صاحب آج کل ہٹ جا رہے ہیں، میں بھی کل بی بی سی اردو پر ان کے بارے میں فیچر پڑھ کر ان کا 'کو کو کورینا' سنتا رہا ہوں اور 'سمی' کی تلاش میں ہوں۔ :)
 
یاسر شاہ

محفلین
ابو ہاشم بھائی آپ لکھ کے پیش کریں میں ترجمے کی کوشش کرونگا باقی یہ گناہ بے لذّت کون سنے -

جو سطریں آپ نے لکھی ہیں گو رسم الخط غلط ہے مگر ترجمہ یہ ہے :

اٹھ تیّار ہو بچونگڑے تجھے اسکول جانا ہے-تجھے استاد ہونا ہے تجھے ڈاکٹر ہونا ہے تجھے انجنئیر ہونا ہے-
 
اس کی طرز اچھی لگی تھی
جو سن کر سمجھ میں آ رہا تھا وہ اردو حروف میں لکھا ہے۔ اگلے شعر پوری طرح سمجھ نہیں آیا رہے تھے
 
محمد وارث

لائبریرین
کو کو کورینا اور سمی کے معنی کیا ہوتے ہیں؟
کو کو کورینا ایک پرانا مشہور پاکستانی فلمی گانا ہے، پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ میں تھا کیونکہ کوک اسٹوڈیو نے اس کی درگت بنائی تھی۔ "سَمّی" ایک لوک گیت ہے۔
 
Top