نعت برائے اصلاح

حضور آپ کی رحمت کا ہی سہارا ہے
وگرنہ نامۂِ اعمال میں خسارا ہے

بس ایک آپ کی نسبت ہے آپ کا ہی کرم
یہ گرنصیب نہ ہو تو کہاں گزارا ہے

کٹھن ہے راہ گزر، قافلے ہیں درماندہ
مگر یہ حوصلہ ہے کہ وہ در ہمارا ہے

پھرا ہوں کوچہ بہ کوچہ مگر اے شہرِ رسُل
جو نقش دل میں ہے اب تک، ترا نظارا ہے

شکیل اتنی سی ہے آرزو کہ اس در سے
ملے یہ مژدہ کہ اذنِ سفر دوبارا ہے
 

الف عین

لائبریرین
اچھی نعت ہے بس کچھ مصرع توجہ چاہتے ہیں
یہ گرنصیب نہ ہو تو کہاں گزارا ہے
.. تو کا طویل کھنچنا ناگوار لگتا ہے 'پھر' استعمال کر کے دیکھیں

مگر یہ حوصلہ ہے کہ وہ در ہمارا ہے
کہ؛ 'کے' تقطیع ہو رہا ہے؛
یہ حوصلہ ہی بہت ہے، وہ در....
یا اس قسم کا کوئی مصرع بہتر رہے گا

پھرا ہوں کوچہ بہ کوچہ مگر اے شہرِ رسُل
.. میری معلومات کے مطابق مدینہ میں صرف نبی اکرم کا ہی نزول ہوا، شہرِ نبی کہنا کافی نہیں؟
باقی درست ہے
 
اچھی نعت ہے بس کچھ مصرع توجہ چاہتے ہیں
یہ گرنصیب نہ ہو تو کہاں گزارا ہے
.. تو کا طویل کھنچنا ناگوار لگتا ہے 'پھر' استعمال کر کے دیکھیں

مگر یہ حوصلہ ہے کہ وہ در ہمارا ہے
کہ؛ 'کے' تقطیع ہو رہا ہے؛
یہ حوصلہ ہی بہت ہے، وہ در....
یا اس قسم کا کوئی مصرع بہتر رہے گا

پھرا ہوں کوچہ بہ کوچہ مگر اے شہرِ رسُل
.. میری معلومات کے مطابق مدینہ میں صرف نبی اکرم کا ہی نزول ہوا، شہرِ نبی کہنا کافی نہیں؟
باقی درست ہے

جزاک اللہ استادِ محترم،
یقیناََ آپ کی اصلاحات سے مزید نکھار آئے گا

شکریہ
 
Top