اصلاح سخن: آمدِ دلربا ، مرحبا مرحبا (اساتذہ کی خدمت میں )

فاخر

محفلین
افتخاررحمانی فاخر
آمدِ دلربا ، مرحبا مرحبا
تحفہ کبریا ، مرحبا مرحبا

تو ہی ہے زندگی ، آرزو ، جستجو
توہی ہے ،ہر طرف، کوبہ کو
روح کی نغمگی ، تو مری آبرو
شاعری کی وجہ ، حاصل گفتگو

آفریں ہے تجھے ، مری جاں دلربا
تحفہ کبریا! مرحبا مرحبا!

تو نہاں روح میں ، سوز میں ساز میں
حرف کن ہو صنم، عشق کے راز میں
طائر عشق ہے ، اپنے پرواز میں
اذن سودا ہے تو ، معجزہ ساز میں

چوم کے لب و رخ ، میں کہوں مرحبا
تحفہ کبریا ، مرحبا مرحبا
 

الف عین

لائبریرین
مجھے آواز دینا ہو تو ٹیگ وہاں نہیں کریں جہاں کیا ہے بلکہ @لکھ کر بغیر سپیس دیے نام لکھیں، جس طرح رکن کا نام ہے۔ اگر افتخار رحمانی لکھوں گا تو درست نہیں ہو گا کہ آپ نے افتخار اور رحمانی کے درمیان سپیس نہیں دیا ہے۔ سمجھے افتخاررحمانی فاخر
 

الف عین

لائبریرین
تحفہ کبریا سے تو لگتا ہے کہ نعت کی کوشش کی گئی ہے لیکن دلربا صنم اور میری جاں جیسے الفاظ سے صاف لگتا ہے کہ محبوبہ کا ذکر ہے۔ پہلے یہ طے ہو جائے کہ کس کو مرحبا کہا جا رہا ہے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
تحفہ کبریا سے تو لگتا ہے کہ نعت کی کوشش کی گئی ہے لیکن دلربا صنم اور میری جاں جیسے الفاظ سے صاف لگتا ہے کہ محبوبہ کا ذکر ہے۔ پہلے یہ طے ہو جائے کہ کس کو مرحبا کہا جا رہا ہے
جی ہاں یعنی ۔ جس میدان میں چلیں اسی میدان کی چال بھی چلیں ۔
 
افتخاررحمانی فاخر
آمدِ دلربا ، مرحبا مرحبا
تحفہ کبریا ، مرحبا مرحبا

تو ہی ہے زندگی ، آرزو ، جستجو
توہی ہے ،ہر طرف، کوبہ کو
روح کی نغمگی ، تو مری آبرو
شاعری کی وجہ ، حاصل گفتگو

آفریں ہے تجھے ، مری جاں دلربا
تحفہ کبریا! مرحبا مرحبا!

تو نہاں روح میں ، سوز میں ساز میں
حرف کن ہو صنم، عشق کے راز میں
طائر عشق ہے ، اپنے پرواز میں
اذن سودا ہے تو ، معجزہ ساز میں

چوم کے لب و رخ ، میں کہوں مرحبا
تحفہ کبریا ، مرحبا مرحبا
 

فاخر

محفلین
مجھے آواز دینا ہو تو ٹیگ وہاں نہیں کریں جہاں کیا ہے بلکہ @لکھ کر بغیر سپیس دیے نام لکھیں، جس طرح رکن کا نام ہے۔ اگر افتخار رحمانی لکھوں گا تو درست نہیں ہو گا کہ آپ نے افتخار اور رحمانی کے درمیان سپیس نہیں دیا ہے۔ سمجھے افتخاررحمانی فاخر
حضرت آپ کا حکم سرآنکھوں پر !!! آپ کی ہستی سے ہی بزم کی رونق جواں ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کا فیض مبتدیوں کے لیے دیر تک رکھے آمین۔
ان شاءاللہ اب آئندہ ایسا ہی ہوگا۔
 

الف عین

لائبریرین
قطعہ بند نظم ہے لیکن ٹیپ کے مصرع کا فارمیٹ واضح نہیں، مرحبا مرحبا ردیف مانی جائے جو پہلے دو مصرعوں میں ڈفائن کی گئی ہے تو اس کا التزام دونوں بندوں میں نہیں
آمدِ دلربا ، مرحبا مرحبا
تحفہ کبریا ، مرحبا مرحبا
.... درست
تو ہی ہے زندگی ، آرزو ، جستجو
توہی ہے ،ہر طرف، کوبہ کو
.... ایک فاعلن کم ہے، لیکن یہ تو خدا کی صفت ہے!

روح کی نغمگی ، تو مری آبرو
شاعری کی وجہ ، حاصل گفتگو
.... وجہ کا تلفظ غلط ہے، یہاں سبب کیا جا سکتا ہے

آفریں ہے تجھے ، مری جاں دلربا
قافیہ ردیف؟

تحفہ کبریا! مرحبا مرحبا!

تو نہاں روح میں ، سوز میں ساز میں
حرف کن ہو صنم، عشق کے راز میں
بے معنی

طائر عشق ہے ، اپنے پرواز میں
پرواز مؤنث، اپنی پرواز میں

اذن سودا ہے تو ، معجزہ ساز میں
بے معنی

چوم کے لب و رخ ، میں کہوں مرحبا
لب و رخ بحر سے خارج
تحفہ کبریا ، مرحبا مرحبا
 

فاخر

محفلین
بہت ہی خوب !!! ان شاءاللہ جلد ہی اس کی اصلاح کرکے مکمل نظم پیش کروں گا ۔حضرت الف عین صاحب زید مجدہ آپ کی رہنمائی و ہدایت کی ضرورت ہوگی۔
 

فاخر

محفلین
حضرت الف عین صاحب زیدہ مجدہ سلام مسنون ! جاوید اختر کی لکھی ہوئی یہ نظم جس کو نصرت فتح علی خان نے گائی ہے، یہ بھی اسی بحر ’’فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن ‘‘ میں ہے ۔ اس کو کون سی نظم کہیں گے ؟ آپ کے جواب کا انتظار رہے گا ۔

حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں
آفریں آفریں۔۔۔ آفریں آفریں
تو بھی دیکھے اگر تو کہے ہمنشین
آفریں آفریں۔۔۔ آفریں آفریں
حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں
تو بھی دیکھے اگر تو کہے ہمنشین
آفریں آفریں۔۔۔ آفریں آفریں
حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں
حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں

ایسا دیکھا نہیں خوبصورت کوئی
جسم جیسے ہے جنتا کی مورت کوئی
جسم نغمہ کوئی۔۔ جسم خوشبو کوئی
جسم جیسے مچلتی ہوئی راگنی
جسم جیسے مہکتی ہوئی چاندنی
جسم جیسے کہ سورج کی پہلی کرن
جسم ترشا ہوا دلکش و دلنشین
صندلین صندلین۔۔ مرمریں مرمریں
صندلین صندلین۔۔ مرمریں مرمریں
آفریں آفریں۔۔۔ آفریں آفریں
آفریں آفریں۔۔۔ آفریں آفریں
آفریں آفریں۔۔۔ آفریں آفریں
آفریں آفریں۔۔۔ آفریں آفریں
حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں
حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں

چہرہ ایک پھول کی طرح شاداب ہے
چہرہ اس کا ہے یا کوئی مہتاب ہے
چہرہ جیسے کلی۔۔ چہرہ جیسے کنول
چہرہ جیسے تصور بھی تصویر بھی
چہرہ ایک خواب بھی طہرہ تعبیر بھی
چہرہ کوئی الف لیلٰی کی داستان
چہرہ اک پل یقین۔۔ چہرہ اک پل گماں
چہرہ جیسے کہ چہرہ کہیں بھی نہیں
ماہرو ماہرو۔۔ مہ جبیں مہ جبیں
ماہرو ماہرو۔۔ مہ جبیں مہ جبیں
آفریں آفریں۔۔۔ آفریں آفریں
آفریں آفریں۔۔۔ آفریں آفریں
آفریں آفریں۔۔۔ آفریں آفریں
آفریں آفریں۔۔۔ آفریں آفریں

آنکھیں دیکھیں تو میں دیکھتا رہ گیا
جام دونوں اور دونوں ہی دو آتشہ
آنکھیں یا میکدے کے دو باب ہیں
آنکھیں انکو کہوں یا کہوں خواب ہیں
آنکھیں نیچی ہوئی تو حیا بن گئیں
آنکھیں اونچی ہوئی تو دعا بن گئیں
آنکھیں اٹھ کر جھکی تو دعا بن گئیں
آنکھیں‌جھک کر اٹھی تو قضا بن گئیں
آنکھیں جن میں ہے آسمان و زمین
نرگسی نرگسی۔۔ سرمئی سرمئی
نرگسی نرگسی۔۔ سرمئی سرمئی


آفریں آفریں۔۔۔ آفریں آفریں
آفریں آفریں۔۔۔ آفریں آفریں
آفریں آفریں۔۔۔ آفریں آفریں
آفریں آفریں۔۔۔ آفریں آفریں
حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں
حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں

زلف جاناں کی بھی لمبی ہے داستاں
زلف کہ میرے دل پر ہیں پرچھائیاں
زلف جیسے کہ امڈی ہوئی ہو گھٹا
زلف جیسے کہ ہو کوئی کالی بلا
زلف الجھے تو دنیا پریشان ہو
زلف سلجھے تو یہ دید آسان ہو
زلف بکھرے سیاہ رات چھانے لگے
زلف لہرائے تو رات جانے لگے
زلف زنجیر ہے پھر بھی کتنی حسیں
ریشمیں ریشمیں۔۔ عنبریں عنبریں
ریشمیں ریشمیں۔۔ عنبریں عنبریں
 

فاخر

محفلین
نرگسی نرگسی۔۔ سرمئی سرمئی
نرگسی نرگسی۔۔ سرمئی سرمئی
یہ شاید غلط ہے، نرگسیں نرگسیں سرمگیں سرمگیں نصرت فتح علی خان کو پڑھتے ہوئے میں نے سنا ہے ۔ اس کو کاپی کیاہے اسی محفل کے ایک لنک سے۔ وہاں پیش کرنے والوں سے شاید چوک ہوئی ہوگی ۔
 

فاخر

محفلین
زمزمہ
حضرت الف عین زید مجدہ کی توجہ اور نظر عنایت کے لیے اس نظم پر غور کرنے کے بعد دوبارہ پیش کرنے کی جرأت کررہا ہوں، امید کہ استاد محترم نگاہ التفات سے نوازیں گے۔
افتخاررحمانی فاخرؔ

آمدِ دلربا ، مرحبا مرحبا
دل نشیں ، باحیا ، مرحبا مرحبا

تو ہی ہے زندگی ، آرزو ، جستجو
توہی تو، میری جاں،ہر طرف، کوبہ کو
روح کی نغمگی ، تو مری آبرو
شاعری کا سبب ،حاصلِ گفتگو

مہ جبیں، مہ لقا ، مرحبا ، مرحبا
آفریں ، ہم نوا، مرحبا مرحبا!

تو نہاں روح میں ، سوز میں ساز میں
حرف کن ہو صنم، عشق کے راز میں
طائر عشق ہو ، اپنی پرواز میں
اذن سودا ہے تو، معجزہ ساز میں

دم بدم، ہے صدا، مرحبا ، مرحبا
تحفہ کبریا ، مرحبا مرحبا

تحفہ ٔ عشق ہے دلربا ،تو صنم
میؔر کے سوز کی کیمیا، تو صنم
ہجر سے دردسے آشنا ،تو صنم
زندگی کا فقط ، ناخدا تو صنم

مقتدا، رہنما ، مرحبا مرحبا
ساقی ٔ مے کدہ، مرحبا مرحبا
 

فاخر

محفلین
جب تكنيك كى طرف توجہ دی جاتی ہے تو معنی نہیں پیدا ہوتا اور جب معنی کی طرف توجہ دوں تو پھر تکنیک میں خامی رہ جاتی ہے خیر !! :-o:-o
 
Top