چاندی کے بہاولپوری زیورات

فاتح

لائبریرین
اگرچہ نا چیز کا یہ مراسلہ زکریا کے سوال کا قابلِ تشفی جواب دے رہا ہے لیکن اس میں تھوڑا سا اضافہ کر لیں کیوں کہ میں نے انھیں مشورہ دیا تھا کہ بیگم کے لیے خریدتے خریدتے اپنے لیے بھی چاندی کے بٹن خرید لیں۔ اکثر نا چیز صاحبان ان بٹنوں والے کرتے پہنے دیکھے گئے ہیں۔
لیکن اس میں مسئلہ یہ بھی ہے کہ پھر انسان نا چیز نہیں رہتا، چیز بن جاتا ہے۔
ناچیز گو کہ مکمل پاکستانی ہے لیکن کرتے / قمیض شلوار شاذ شاذ ہی پہنتا ہے۔ اگلی مرتبہ قمیض شلوار پہننے کا موقع شاید بیٹی کی شادی پر آئے گا۔ :laughing:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ناچیز گو کہ مکمل پاکستانی ہے لیکن کرتے / قمیض شلوار شاذ شاذ ہی پہنتا ہے۔ اگلی مرتبہ قمیض شلوار پہننے کا موقع شاید بیٹی کی شادی پر آئے گا۔ :laughing:
امید ہے ناچیز کے کُرتا نہ پہننے کا سبب اپنے وزیرِاعظم کی طرح صرف دو جوڑے کپڑوں کا ہونا نہ ہو گا۔
 
فاتح

لائبریرین
امید ہے ناچیز کے کُرتا نہ پہننے کا سبب اپنے وزیرِاعظم کی طرح صرف دو جوڑے کپڑوں کا ہونا نہ ہو گا۔
کہاں راجا بھوج (وزیر اعظم) کہاں گنگو تیلی (ناچیز)۔۔۔ حضور عالی مقام خان صاحب کے پاس شاید صرف کپڑے ہی دو جوڑے ہیں باقی سب کچھ بحمد للہ وافر مقدار میں ہے۔ :)
کرتے تو کافی موجود ہیں، (اکثر تحفے میں کاٹن کا کرتا شلوار مل جاتا ہے جو تحفہ ہونے کے باعث آگے کسی کو دینا اچھا نہیں لگتا) لیکن پہننا مشکل لگتا ہے کیونکہ کلف کے بغیر کاٹن پہننا اچھا نہیں لگتا اور کلف کے ساتھ جہاں جانے کے لیے کرتا شلوار پہنی ہو وہاں پہنچتے پہنچتے اتنی سلوٹیں پڑ چکی ہوتی ہیں گویا مٹکے سے نکال کے پہنا ہے یوں نہ جائے ماندن نہ پائے رفتن۔ پینٹس شرٹس آسان لگتی ہیں کہ شرٹ پر سلوٹیں پڑ بھی جائیں تو اوپر کوٹ چڑھا لینے سے چھپ جاتی ہیں۔
پاکستان آ کر سرکاری نوکری کرنے پر یہ انکشاف ہوا تھا کہ جمعۃ المبارک سرکاری افسران کے لیے یوم الشلوار و القمیض ہے اور تب کچھ سلوا بھی لی تھیں لیکن پہنا کم کم ہی۔
 
جاسمن

لائبریرین
20181003_125648.jpg

ان بالیوں کو ان کے ہار کے بغیر بھی پہنا جا سکتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
فرحت کیانی !
یہ وہ سیٹ ہے کہ جس کا میں نے ذکر کیا تھا۔ یہ پالش ہوکے آگیا ہے۔
چاندی کے زیور ہمیشہ موم جامہ میں رکھنے چاہییں ورنہ کالے ہوجاتے ہیں۔
20181024-190934.jpg

میرا یہ سیٹ مجھے بہت پسند ہے۔
سنارے نے پالش کے بعد گلے کی گانی کو دھاگے کی ڈوری نہیں لگائی۔
 
بہت خوب صورت۔ ڈیزائن کو قدر اچھا ہے اور چاندی کی جیولری تو ویسے ہی بہت اچھی لگتی ہے۔ ما شاءاللہ بہت ہی اچھا سیٹ ہے۔ یہ تو آپ عام دنوں میں بھی ہیں سکتی ہیں جاسمن۔
میرے گھر میں بھی بہت سے لوگوں کو چاندی کی جیولری پسند ہے لیکن زیادہ ہے نہیں کسی کے پاس تو شوق دوسری طرح پورا کیا جاتا ہے۔ ابھی میری بھابھی کی دو تین جوڑیاں بالیوں کی بنوا کر بھیجیں جو ہیں تو سونے کی لیکن ان پر silver plating/polish کروائی۔ ایک جوڑی ابھی میرے پاس پڑی ہے کہ وہ میں نے اپنی بالیوں جیسی بنائی تھی۔ دیکھتی ہوں اگر تصویر ہوئی تو شیئر کرتی ہوں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
bFir7WN.jpg

اور ایک سونے کی بالیوں کا سیٹ اس سے تھوڑا مختلف ہے جس پر چاندی ہی کا رنگ کروایا ہے اور کہیں کہیں گولڈ بھی دکھائی دیتا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت کیانی !
یہ وہ سیٹ ہے کہ جس کا میں نے ذکر کیا تھا۔ یہ پالش ہوکے آگیا ہے۔
چاندی کے زیور ہمیشہ موم جامہ میں رکھنے چاہییں ورنہ کالے ہوجاتے ہیں۔
20181024-190934.jpg

میرا یہ سیٹ مجھے بہت پسند ہے۔
سنارے نے پالش کے بعد گلے کی گانی کو دھاگے کی ڈوری نہیں لگائی۔
موم جامہ مطلب کسی بھی مومی لفافے میں؟
مجھے چھ سات سال پہلے سری لنکا سے آیا ہوا ایک کنگن تحفے میں ملا تھا جو اسی طرح چاندی اور سونے کا مکس ہے۔ میں نے بہت سنبھال کر اس کی اپنی ڈبی میں ٹشو و مخملیں کپڑے میں لپیٹ کر رکھا ہوا تھا۔ کبھی کبھار ہی پہنتی ہوں۔ شاید پچھلے سال کسی فنکشن سے واپسی کے بعد کسی اور ڈبے میں رکھا گیا اور مجھے یہ بھی یاد نہیں تھا کہ کب اور کہاں رکھا ہے۔ چند دن پہلے الماریاں سیٹ کرتے ہوئے ملا تو چاندی کا حصہ کالا ہو گیا ہے۔ پالش تو کرواوں گی لیکن اب آپ ٹپس دیں کہ کیسے سنبھالوں۔
 
ہمیں سنار کی طرف سے جو ڈبہ ملتا ہے زیور رکھنے کے لیے، اُس میں چاندی کے زیور نہیں رکھنے چاہییں۔ مومی لفافہ بھی عموماََ دیا جاتا ہے۔ اگر نہ بھی تو تو بے شک کسی شاپر میں رکھ لیں لیکن نہ ہی کھُلا رکھیں نہ ہی ڈبہ میں۔
میری بے احتیاطی سے چاندی کے زیور کالے ہو جاتے ہیں۔ پھر انھیں پالش کے لیے دیتی ہوں۔
 
جاسمن

لائبریرین
فرحت!
ابھی چند دن پہلے جانا ہوا تھا دکان پہ۔ میرے جو دو سیٹ پالش ہوئے، سنار نے بھائی کے ہاتھ بھجوا دیے۔ اُن میں چاندی کا ایک کڑا میرا نہیں تھا۔ امی جی اور میں بازار گئے تو وہ کڑا سنار کو واپس کیا اور اُس سے بٹنوں کا بھی پتہ کیا۔ سنار نے بتایا کہ کاریگر نے بنا لیا ہے لیکن وہ ابھی کہیں گیا ہوا ہے۔
 
اب ایسا ہی کروں گی ان شاءاللہ۔ جی ویسے مومی لفافے بھی ہیں میرے پاس۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت!
ابھی چند دن پہلے جانا ہوا تھا دکان پہ۔ میرے جو دو سیٹ پالش ہوئے، سنار نے بھائی کے ہاتھ بھجوا دیے۔ اُن میں چاندی کا ایک کڑا میرا نہیں تھا۔ امی جی اور میں بازار گئے تو وہ کڑا سنار کو واپس کیا اور اُس سے بٹنوں کا بھی پتہ کیا۔ سنار نے بتایا کہ کاریگر نے بنا لیا ہے لیکن وہ ابھی کہیں گیا ہوا ہے۔
واہ۔ زبردست۔ مجھے بہت اشتیاق ہو رہا ہے دیکھنے کا۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
سنار سے کہا تھا کہ بیچ میں زنجیر لگائے لیکن شاید وہ بھول گیا۔
بہرحال اچھا لگ رہا ہے۔
زبردست کے ساتھ دوستانہ کے ریٹنگ بھی۔
بہت خوب صورت بنا ہے جاسمن اور اس سے زیادہ خوب صورت احساس ہے کہ آپ نے یاد رکھا اور اتنا تردد کیا۔ شکریہ بہت شکریہ بہت بہت شکریہ۔ :bighug::bighug:
بٹن بننے کے بعد اگلا مرحلہ اس میں سوٹ دلوانے کا ہے۔ میں ذرا اس پر کام شروع کر دوں۔
 
Top