آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

محمد وارث

لائبریرین
The Last Mughal: The Fall of a Dynasty, Delhi 1857 by William Dalrymple

دو تین دن پہلے بچوں کی کاپیاں لینے ایک بک اسٹور پر گیا تو میرے مطلب کی یہ کتاب بھی ہاتھ لگ گئی۔ 1857ء کی جنگِ آزادی (یا غدر) پر یہ مستند ترین کتاب سمجھی جاتی ہے جو 2006ء میں شائع ہوئی تھی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں مصنف پہلی بار لندن، دہلی اور لاہور کی تاریک لائبریریوں میں سڑتی ہوئی بیس ہزار کے قریب انگریزی، اردو اور فارسی دستاویزات کا مطالعہ کر کے ان کو منظر عام پر لایا ہے جو "The Mutiny Papers" کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ اس کتاب کو تاریخ کی بہترین کتاب کے مختلف ایوارڈز بھی ملے ہیں۔

یہ کتاب "ای بُک" کی صورت میں بھی پڑھنے کے لیے دستیاب ہے۔

The_Last_Mughal%2C_The_Fall_of_a_Dynasty%2C_Delhi_1857.jpg
 
اکمل زیدی

محفلین

یہ بھی بتایئے گا پڑھنے کے بعد یا ابھی بتا دیں کے اسے آپ جنگ آزادی کہیں گے یااب بھی بریکٹ میں غدر بھی لکھیں گے ۔۔؟
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ بھی بتایئے گا پڑھنے کے بعد یا ابھی بتا دیں کے اسے آپ جنگ آزادی کہیں گے یااب بھی بریکٹ میں غدر بھی لکھیں گے ۔۔؟
ایک ہی بات ہے زیدی صاحب، تصویر کے ہمیشہ ہی دو رخ ہوتے ہیں، ایک روشن (جنگِ آزادی) اور دوسرا تاریک (غدر یا قبلہ و کعبہ سر سید احمد کے بقول بغاوت)۔ :)
 
السلام علیکم۔۔۔ "اسنائیپر--ریاض احمد کوہلر" ابھی ہی اختتام پزیر ہوا ہے۔۔۔میرے اب تک کے پڑھے گئے ناولز میں "غازی اور جانباز" کے بعد بہترین ناول جسے میں نے فقط ۵ دن میں بنا ناغہ مکمل پڑھ لیا۔۔۔ اور ایک لمحے کے لیے بھی اکتاہٹ محسوس نہیں ہوئی۔۔ دوسرے حصے کا شدت سے انتظار رہے گا بالکل "غازی اور جانباز" کی طرح۔۔۔۔ جسطرح سے لکھا گیا ہے اس سے تو حقیقی واقعات ہی لگ رہے ہیں۔ بہر حال باقی سچائی کی تصدیق یا نفی کے متعلق یقین سے کہنا ممکن نہیں۔۔۔
Sniper-by-Riaz-Aqib-Kohler-1.jpg
 
ربیع م

ریاض عاقب کوہلر کی ایک دو کتابیں پڑھی ہیں واقعی دلچسپ تو ہیں لیکن پڑھنے کے ساتھ ساتھ ہی محسوس ہو رہا ہوتا ہے کہ یہ فلاں ناول کی کہانی ہے اور یہ فلاں ناول کی
 
یعنہ آپ کا مطلب ہے کے کسی دوسرے کی تحریر کا چربہ؟؟
 
امن وسیم

محفلین
میں تفسیر قرآن " تدبر قرآن " ( مولانا امین احسن اصلاحی صاحب کی ) پڑھ رہا ہوں۔ الحمد لللہ ۸ جلدیں مکمل ہو چکی ہیں۔ ایک جلد رہ گئی ہے۔
 
Top