پی ایچ پی بی بی 3 میں اردو ویب پیڈ

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!

کیا کوئی بھائی میری مدد کرئے گا ۔ میں پی ایچ پی بی بی 3 میں اردو ویب پیڈ شامل کرنا چاہتا ہوں
میں بہت کوشش کر چکا ہوں۔

پلیز مہربانی کریں۔

فائل یہ ہے ڈاون لوڈ
 

فخرنوید

محفلین
جناب یہی اس کی فائل ہے جس میں ایڈ کیا جانا ہے۔ اور تو کوئی اس قسم کی فائل ہی نہیں جو اس کے متعلقہ ہو۔
آپ خود دیکھ لیں ۔ کسی پی ایچ پی بی بی 3 کو ڈاون لوڈ کر کے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم، میں نے phpbb3 پر کام نہیں کیا ہوا، لیکن اوپن پیڈ یا ویب پیڈ استعمال کرنے کا طریقہ ایک ہی ہے۔ سب سے پہلے اس کی جاوا سکرپٹ فائل شامل کرنی پڑتی ہے۔ اس کے بعد جس ایڈٹ ایریا کو اردو ایڈیٹر میں کنورٹ کرنے کی ضرورت ہو، اس کے لیے makeUrduEditor یا makeUrduEditorById کا استعمال کیا جاتا ہے۔
 

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم، میں نے phpbb3 پر کام نہیں کیا ہوا، لیکن اوپن پیڈ یا ویب پیڈ استعمال کرنے کا طریقہ ایک ہی ہے۔ سب سے پہلے اس کی جاوا سکرپٹ فائل شامل کرنی پڑتی ہے۔ اس کے بعد جس ایڈٹ ایریا کو اردو ایڈیٹر میں کنورٹ کرنے کی ضرورت ہو، اس کے لیے makeUrduEditor یا makeUrduEditorById کا استعمال کیا جاتا ہے۔

بھائی جیئ میں تو اس معاملہ میں بالکل جا ہل ہوں اس لئے فایل دی تھی
کہ اس پر کام کر کے بتا دیں کچھ تفصیل سے شکریہ
 
میں نے ویب پیڈ کو پی ایچ بی بی کے دونوں ڈیفالٹ ٹمپلیٹس کے لئے شامل کر دیا ہے ۔ درج زیل لنک سے فائل کو ڈائونلوڈ کریں اور اسکواپنے روٹ کے فولڈر میں extract کردیں.

یہاں سے ڈائونلوڈ کریں

اپ ڈیٹ:-

شاکر القادری صاحب آپ کی ہدایت کے مظابق
- میں نے یوزر لاگ ان پیج میں بھی ویب پیڈ انٹیگریٹ کر دیا ہے۔ (دونوں لاگ ان باکسز ایک جو میں پیج پر ہے اور ایک جو علحدہ لاگ ان کا پیج ہے)
- میں نے یوزر رجسٹریشن میں بھی ویب پیڈ انٹیگریٹ کر دیا ہے یوزرنیم والے فیلڈ پر۔

آپ ان تمام چیزوں کو ورکنگ حالت میں یہاں دیکھ سکتے ہیں


مزید انٹیگریشن جو آپ نے کہی ہیں وہ میں جلد ہی مکمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

PROSILVER DEMO
prosilver.jpg


SUB SILVER DEMO
subsilver2.jpg
 

شاکرالقادری

لائبریرین
شکریہ کاشف
لیکن اگر آپ اس میں وہ ایڈیٹر شامل کرتے جو اس محفل کے سابقہ فورم پر کام کر رہا تھا اور القلم کے موجودہ فورم پر کام کر رہا ہے تو کیا ہی اچھا ہوتا براہ کرم اس طرف توجہ دیجئے
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکرالقادری صاحب شاید مکمل ایڈیٹر انٹرفیس کی بات کر رہے ہیں جس میں کوڈ لگانے کی سپورٹ موجود ہے۔
 
جی نبیل لیکن پی ایچ بی بی کا ڈیفالٹ ایڈیٹر تو یہ ہے۔ اگر آپ مجھے وی بلیٹن کے ایڈیٹر کی فائلز مہیا کر سکیں تو میں کوشش کرتا ہوں۔ ایڈیٹر بدلنے کی۔

زیک مجھے آپ کی مدد درکار ہے آپ نے ایک پوسٹ میں یوزرنیم کی لمبائی کے لئے پی ایچ پی فائل کی ایڈیٹنگ کی بات کی تھی، میں نے وہ پوسٹ ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن نہیں ملی۔ آُپ مجھ بتا سکتے ہیں وہ کونسی فائل تھی تآنکہ میں اس کو اس ورژن میں بھی چیک کر سکوں
 

نبیل

تکنیکی معاون
کاشف، وی بلیٹن کا ایڈیٹر پی ایچ پی بی بی میں کام نہیں دے گا۔ وی بلیٹن کا سسٹم مختلف ہے۔ آپ اگر چاہیں تو سی ایچ موڈ فورم کا پیکج اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کر کے اس کی ٹیمپلیٹس میں ایڈیٹر انٹرفیس چیک کر لیں۔ ایڈیٹر انٹرفیس کی تفصیل آپ کو posting_body.tpl فائل میں مل جائے گی۔
 
Top