جاپان کا موسمِ خزاں

عرفان سعید

محفلین
فن لینڈ میں اس سال معمول کے مقابلے میں کافی گرمی پڑی، جس کے اثرات سے درختوں کے پتے ابھی تک قائم و دائم ہیں۔ گرچہ پتوں نے زرد اور سرخ رنگ سے موسمِ خزاں کی آمد کا پتا دینا شروع کر دیا ہے۔ عام طور پر فن لینڈ میں ستمبر کے وسط میں ہی کافی پتے زرد اور سرخ ہو کر زمین پر گرنا شروع کر دیتے ہیں۔
جب بھی خزاں کا موسم آتا ہے، مجھے جاپان میں گزارے ہوئے سالوں کے دوران خزاں کے رنگ یاد آ جاتے ہیں۔ جاپان کا موسمِ خزاں فطرت کا غیر معمولی حسن لیے ہوئے ہے۔ درختوں کے پتوں کا رنگ تبدیل ہو کر نگاہیں خیرہ کردیتا ہے۔ یہاں سب سے قابلِ ذکر میپل کے درخت ہیں۔
فطرت کی اس رنگینی کو دیکھنے کے لیے بے شمار مندر اور شرائن موجود ہیں، جہاں باقاعدہ ٹکٹ لیکر اس حسن و جمال سے آنکھیں ٹھنڈی کی جاتی ہیں۔ اس لڑی میں جاپان کے موسمِ خزاں کی کچھ یادیں تصاویر کی صورت میں شریکِ محفل کرنے کا ارادہ ہے۔ یاد رہے ان رنگوں کی تلاش میں بہت سے اہم تاریخی مقامات بھی جانا ہوا۔ لیکن لڑی کی مناسبت سے تاریخی تفصیلات سے تعرض کیے بغیر تصاویر پر توجہ مرکوز رہے گی۔
 

عرفان سعید

محفلین
12 نومبر 2006 کو کیوٹو شہر کی مشرقی پہاڑیوں پر واقع بارہ سو سال پرانے تاریخی مندر کی سیاحت کے لیے گئے۔ ابھی خزاں کی آمد کا آغاز ہوا تھا، جس کا اندازہ ذیل کی تصاویر سے ہو جائے گا۔

اندورنی باغیچہ

 

عرفان سعید

محفلین
خوب رنگ ہیں!! آپ کی تصاویر سے محفل میں رونق لگی ہوئی ہے۔ :)
بہت شکریہ!
ایک زمانہ تھا کہ محفل پر ساڑھے تین سال گزار کر صرف پانچ سو مراسلے تھے
رمضان کی برکت

سیاست سے دلچسپی نہیں تھی اور مذہب میں دلچسپی کے باوجود احتیاط کے طور پر کلام نہ کرنا ہی موزوں نظر آتا تھا۔ میں سوچا کرتا تھا، لوگ کون سا خمیرہ گاؤزبان کھاتے ہیں کہ ہزاری، پنج، دس، بیس، تیس ہزاری ہوتے رہتے ہیں اور ایک ہم ہیں کہ مراسلہ لکھنا عید کی نماز پڑھنے کے مترادف ہوا پڑا ہے۔ ذیل کی لڑی بھی کام نہ آئی

بارہویں سالگرہ - محفل میں مقبول ہونے کے طریقے

پھر مجھے زیک کی یہ لڑی نظر آئی
برِ اعظم 6: نیوزی لینڈ

میں نے کہا کہ ہم بھی قسمت آزماتے ہیں اور اب میری دوکان چل رہی ہے۔
 
آخری تدوین:
Top