شمال ترین جنوب ترین مشرق ترین مغرب ترین

زیک

مسافر
میرے سفر:

شمال ترین: 60 ڈگری شمال: ایمرلڈ جھیل جو کارکراس یوکون کینیڈا میں ہے۔

جنوب ترین: 26 ڈگری جنوب: جوہانسبرگ جنوبی افریقہ

مشرق ترین: 101 ڈگری مشرق: کوالا لمپور ملائشیا

مغرب ترین: 135 ڈگری مغرب: سکیگوے الاسکا
ان میں جنوب ترین اور مشرق ترین سب سے کم ہیں۔ موڈ ہے کہ اس کا ازالہ جلد کیا جائے۔
 
اس لڑی میں آپ نے بتانا ہے کہ آپ دنیا کے کس کس کونے تک سفر کر چکے ہیں۔ عرض بلد اور طول بلد (latitude اور longitude) کی کس انتہاء تک جا چکے ہیں۔

Latitude: شمال اور جنوب میں کہاں تک گئے؟

Longitude: مشرق اور مغرب میں کہاں تک سفر کیا؟
کچھ لوگ بلاوجہ ”مضحکہ خیز“ کی ریٹنگ کر دیتے ہیں۔ میرے خیال میں انتظامیہ انکی ”آئی ڈی“ کا نام تبدیل کر کے ”مضحکہ خیز“ ہی رکھ دیں۔
 
زیک

مسافر
اگر ایک rectangle سا بنا لیا جائے جس کے کونے (مشرق ترین، شمال ترین)، (مشرق ترین، جنوب ترین)، (مغرب ترین، جنوب ترین) اور (مغرب ترین، شمال ترین) ہوں تو اس علاقے کا ایریا کل زمین کا کتنواں حصہ ہے ہم اس فارمولے سے معلوم کر سکتے ہیں:
کوڈ:
|sin(lat1)-sin(lat2)| |lon1-lon2| / 720

lat1 = شمال ترین لیٹیٹیوڈ
lat2 = جنوب ترین لیٹیٹیوڈ (اگر جنوبی نصف کرہ میں ہے تو منفی)
lon1 = مشرق ترین لونجٹیوڈ
lon2 = مغرب ترین لونجٹیوڈ (اگر مغرب تو منفی)

میرے کیس میں نتیجہ 42.76 فیصد آتا ہے جو کافی impressive ہے۔

تکونی اعتبار سے کتنے فیصد دنیا دیکھ لی؟
68.5 فیصد
 
یاز

محفلین
یاز یہاں آپ کی اینٹری کیوں نہیں ہے؟
زیک بھائی! اس معاملے میں اپنا "حدود اربعہ" نسبتاَ محدود ہی ہے۔

مشرقی ترین تو یقیناََ شنگھائی ہے۔

اور مغربی ترین شکاگو۔

شمالی ترین میں نیاگرا سب سے اوپر ہے۔ اس کے بعد ڈیٹرائٹ، استنبول اور پھر بیجنگ ایک ایک ڈگری کے فرق کے ساتھ تقریباََ نزدیک نزدیک ہی ہیں۔ ویسے شمالی امریکہ کی زیادہ تر فلائٹس تو قطبِ شمالی کے قریب سے ہی گزرتی ہیں۔

جنوبی ترین میں پرفارمنس سب سے پھسڈی ہے۔ یعنی فقط کراچی تک ہی۔ ایئرپورٹ کی حد تک ابوظہبی شاید کچھ مزید جنوب میں ہے۔ اس ضمن میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے۔ (اگلا ممکنہ پلان یعنی خیالی پلاؤ)
 
اتنا بھی کم نہیں ہے۔ جہاز شامل نہیں کرنے۔ ائرپورٹ سے باہر نکلنا لازم ہے۔

شمال ترین: 43.1 ڈگری شمال۔ نیاگرا
جنوب ترین: 24.9 ڈگری شمال۔ کراچی
مشرق ترین: 121.5 ڈگری مشرق۔ شنگھائی
مغرب ترین: 87.7 ڈگری مغرب۔ شکاگو

اکثر لوگ جنوب میں کم گئے ہیں۔

اگر اس سے چار پوائنٹ بنا کر زمین کے رقبے کے حساب سے دیکھا جائے تو بنتا ہے:

7.6 فیصد
 
زیک

مسافر
آخری تدوین:

زیک

مسافر
جنوبی ترین میں پرفارمنس سب سے پھسڈی ہے۔ یعنی فقط کراچی تک ہی۔ ایئرپورٹ کی حد تک ابوظہبی شاید کچھ مزید جنوب میں ہے۔ اس ضمن میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے۔ (اگلا ممکنہ پلان یعنی خیالی پلاؤ)
انٹارکٹیکا؟ ارجنٹینا یا چلی؟ آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ؟ جنوبی افریقہ؟
 
Top