آ ئیں پھر سے مل بیٹھ کر محبت عام کریں ۔( محفلین کراچی ۔ ایک نشست بالمشافہ )

in-the-name-of-god-4.jpg


images


150px-Dove_peace.svg.png

کچھ دنوں سے دل کی نگری میں سی اداسی کا سلسلہ سا چل پڑا ہے ، :( جیسے کوئی اپنا مل کربچھڑ گیا ہو اور جیسے اس کی یاد میں روح بے چین رہتی ہو، اس کی باتیں ، اس کی مسکرائٹ الغرض ایک ایک ادا یاد آرہی ہو ۔بہت سوچا ،،،،اور مزید سوچا تو مسلسل سوچنے کے عمل سے یہ آگہی ملی کہ یہ تو ہمارے اپنوں کی چاہ ہے جن سے ہم چند گھنٹوں کے لیے ملے تھے مگر وہ کچھ گھنٹوں کی ملاقات تو زندگی پر کچھ اس طرح نقش چھوڑ گئی ہے کہ ہمیں بھولائے نہیں بھولتی ۔اکثر ہم محفل پر اردو محفلینِ کراچی کی ملاقات کا آنکھوں دیکھا حال ، کچھ اپنی کچھ دیگر شرکا کی زبانی دھاگہ کھول لیتے ہیں اور محفلین کی محبتوں اور خلوص بھری ملاقات کے منظر میں کھوجاتے ہیں ۔ کیا ہی پر کیف لمحات تھے ، ہم تو یہی آرزو کیے بیٹھے تھے کہ کاش اس محبت بھری بیٹھک کا سلسلہ کبھی ختم نا ہو پر وہ آرزو ہی کیا جو پوری ہو جائے ۔
بس اس سوچ کو دماغ میں لیے ہم نے پھر سے محبت بھری بیٹھک کا اہتمام کرنے کی ٹھانی لی ہے ۔ہم بتائے دے رہے ہیں کہ اب ہم سے مزید انتظار نہیں ہونے کا ، بس آپ سب جلد از جلد ملاقات کے لیے وقت نکل لیں اور دوبارہ سے روح کو محبتوں سے سیراب کرنے کے لیے ایک ملاقات کے بہانے جمع ہوجائیں ۔
ہم گذشتہ ملاقات میں شامل محفلین اور وہ محفلین جو کراچی میں بستے ہیں یا وہ محفلین جو ملاقات کے موقع پر بیرون شہر سے کراچی آئے ہوئے ہوں ،ان سب کو ملاقات کی دعوت پیش کرتے ہیں کہ "
آئیں مل کر محبت عام کرتے ہیں " ۔
p_303ffrm10.gif
محمد خلیل الرحمٰن سید عمران اکمل زیدی فہیم فاخر رضا محمد امین صدیق محمداحمد خالد محمود چوہدری وجی سروش ٹرومین ۔
ہمیں جن محفلین کا علم تھا ان سب کو ٹیگ کر دیا ہے اس کے علاوہ آپ میں سے جو بھی شریک ملاقات ہونا چاہے تو ہمیں بہت خوشی ہوگی ۔آپ اس دھاگہ میں اپنی دلچسپی ظاہر کرسکتے ہیں ۔
اب آپ تمام محفلین ملاقات کے حوالے سے اپنی اپنی گفتگو کا آغاز شروع کریں تاکہ اس نیک مقصد کو پائے تکمیل تک پہنچایا جاسکے ۔
 

محمداحمد

لائبریرین

ملاقات میں دلچسپی کا تو سوال ہی کیا۔

ملاقات سے انکار تو کوئی کافر ہی کرے گا۔ تاہم مصروفیات اور ذمہ داریاں اپنی جگہ ہیں۔

پہلے کی طرح میری گذارش یہی ہے کہ آپ احباب پروگرام بنا لیں ، ممکن ہو سکا تو میں پہنچ جاؤں گا۔
 
ملاقات میں دلچسپی کا تو سوال ہی کیا۔

ملاقات سے انکار تو کوئی کافر ہی انکار کرے گا۔ تاہم مصروفیات اور ذمہ داریاں اپنی جگہ ہیں۔

پہلے کی طرح میری گذارش یہی ہے کہ آپ احباب پروگرام بنا لیں ، ممکن ہو سکا تو میں پہنچ جاؤں گا۔
آپ کا شکریہ احمد بھائی ،
محفلین اس دھاگہ میں آئیں تو ملاقات کا منصوبہ بنایا جائے ۔ذاتی مصروفیات تو سب سے پہلے ہیں ۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
ہمیں دڑ ہے کہ طویل انتظار کے باعث پہلی پوسٹ میں موجود امن کی فاختہ تھک کر گر نہ جائے۔

اس کے پیر وغیرہ بھی نظر نہیں آ رہے۔ کہاں بیٹھے گی اور کیسے بیٹھے گی۔
 
ہمیں دڑ ہے کہ طویل انتظار کے باعث پہلی پوسٹ میں موجود امن کی فاختہ تھک کر گر نہ جائے۔

اس کے پیر وغیرہ بھی نظر نہیں آ رہے۔ کہاں بیٹھے گی اور کیسے بیٹھے گی۔
بھیا اس فاختہ کے اڑان کے ارادے بھی ہمارے ارادہ کی طرح مضبوط ہے ،ان شاء اللہ یہ ملاقات کا سلسلہ ہونے تک محو پرواز رہے گی ۔
 

لاریب مرزا

محفلین
عدنان بھائی، اس لڑی میں انتظار کے علاوہ ذاتی طور پر بھی محفلین سے رابطہ کیجیے۔ کچھ محفلین کی نظروں سے شاید یہ لڑی نہ گزر سکے۔ :)
 
جی انشاء اللہ جو پروگرام طے ہو بتا دیا جائے۔ بھائی کی وفات کی وجہ سے محفل پر کم آتا ہوں
انا للہ و انا الیہ راجعون ،
خالد بھائی آپ کے بھائی صاحب کی وفات کا سنا کر دلی افسوس ہوا ،اللہ کریم بھائی صاحب کی مغفرت فرمائیں اور ان کے درجات میں خیر و برکت عطا فرمائے ۔آمین
 
بغرض ملاقات بار دوئم مابدولت متمنی و اولالعزم ہیں ' تاہم تجویز کردہ تاریخ ملاقات پر نظرثانی کے لیے درخواست گذار ہیں عزیزی عدنان ۔ :):)
برادرم خوش آمدید ,
تجویز کردہ تاریخ کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے ,اس پر صلاح مشورے کی گنجائش موجود ہے ۔مگر یہاں ہمیں تو محفلین کی عدم دلچسپی کو دیکھتے ہوئے نا امیدی سی ہو چلی ہے ۔
 
Top