نسیم ان پیج پی ڈی ایف ٹیکسٹ ایکسٹریکشن سافٹوئیر

محمد مسلم

محفلین
ماشاء اﷲ بہت عمدہ کام کیا ہے، اس کام کا سکوپ کافی وسیع محسوس ہو رہا ہے، بالخصوص اگر اردو او سی آر کا بھی کوئی ٹچ مل جائے تو تصویری پی ڈی ایف بھی کنورٹ ہو سکے گی۔
 
محمد مسلم

محفلین
رانا بھائی کا تبصرہ تو کافی حوصلہ شکن نکلا، کوئی اور پروگرامر ہمت کر لے، اس کو ٹھوڑا سا چہتر بنا لے تو بہت فائدہ ہو جائے گا۔
 
رانا بھائی کا تبصرہ تو کافی حوصلہ شکن نکلا، کوئی اور پروگرامر ہمت کر لے، اس کو ٹھوڑا سا چہتر بنا لے تو بہت فائدہ ہو جائے گا۔
سافٹ ویئر تو کام کر رہا ہے، آپ کو کیا تبدیلی چاہیے؟ وضاحت کریں تو شاید رانا صاحب یا کوئی اور تبدیلی کر دیں۔
 
محمد مسلم

محفلین
ابھی بہت سے کام باقی ہیں، ایک صفحہ ایک وقت میں، یہ ناکافی ہے۔ پھر عربی فونٹس کو ریڈ نہ کرنا بھی مسئلہ ہے۔ رانا صاحب نے ایک سمت دے دی ہے اس سے مدد لیتے ہوئے اس کو بہتر بنانا ضروری ہے۔
 
رانا

محفلین
ابھی بہت سے کام باقی ہیں، ایک صفحہ ایک وقت میں، یہ ناکافی ہے۔ پھر عربی فونٹس کو ریڈ نہ کرنا بھی مسئلہ ہے۔ رانا صاحب نے ایک سمت دے دی ہے اس سے مدد لیتے ہوئے اس کو بہتر بنانا ضروری ہے۔
عربی فونٹس کے لئے تو کافی وقت چاہئے اس لئے اس طرف تو توجہ کرنا مشکل ہے۔ البتہ ایک وقت میں ایک صفحے والے مسئلے پر انشاءاللہ کوشش کروں گا کہ مستقبل قریب میں کام کرسکوں۔
 
سافٹوئیر کے استعمال کا طریقہ کار:

ان پیج کی پی ڈی ایف سے متن اخذ کرنے کے لئے

1. Select PDF کا بٹن دباکر مطلوبہ پی ڈیف ایف فائل منتخب کرلیں۔
2. جس صفحے کا متن اخذ کرنا مقصود ہو اس کا نمبر ٹیکسٹ باکس میں درج کریں۔
3. Extract Text کا بٹن دبائیں۔ متن پی ڈی ایف کے نیچے والے ٹیکسٹ باکس میں ظاہر ہوجائے گا۔

کنورژن ٹولز کا استعمال
ان پیج سے یونی کوڈ میں کنورژن کے لئے
1. ان پیج سے متن کاپی کریں
2. Inpage To Unicode کا بٹن دبائیں
3. ایم ایس ورڈ یا کسی بھی جگہ پیسٹ کردیں۔

یونی کوڈ سے ان پیج میں کنورژن کے لئے
1. ایم ایس ورڈ یا کسی بھی جگہ سے یونی کوڈ متن کاپی کریں
2. Unicode To Inpage کا بٹن دبائیں
3. ان پیج میں جاکر پیسٹ کردیں

چند گزارشات:
1. فی الحال اس میں صرف نوری نستعلیق متن اخذکرنے کی سہولت ہے۔
2. موجود ورژن میں انگریزی الفاظ کو اخذ کرنے کا فیچر فی الوقت آف رکھا گیا ہے۔ آئندہ ورژن میں اسے مزید بہتر بناکر فعال کیا جائے گا۔
3. بعض مخصوص ترسیمے ایسے ہیں جو جس سطر میں آئیں، اس سطر کے الفاظ آگے پیچھے ہوجاتے ہیں۔ اگر تو یہ مسئلہ ایک دو سطور میں ہو تو ٹائپنگ کرکے سطر کو درست کرلیں۔ اگر زیادہ سطور میں یہ مسئلہ آئے تو Repair Text کا چیک باکس ٹک کرکے دوبارہ متن اخذ کرلیں۔ اکثر صورتوں میں اس طرح متن درست ہوجائے گا۔
4۔ پی ڈی ایف فائل دکھانے لئے جو کنٹرول استعمال کیا گیا ہے وہ بیک اینڈپر مائکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر کو استعمال کرتا ہے۔ اس لئے اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے آپ کے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں یہ سیٹنگز ہونی چاہئے کہ وہ پی ڈی ایف فائل کو براوزر کے اندر ہی دکھائے جیسا کہ سب براوزر کرتے ہیں۔ بصورت دیگر آپ کو فائل اس سافٹوئیر میں نظر نہیں آئے گی لیکن اس سے کام نہیں رکے گا۔ بلکہ فائل ڈاونلوڈ ونڈو کھل جائے گی۔ اسے بند کردیں اور ٹیکسٹ ایکسٹریکٹ کا بٹن دبا دیں۔
5۔ فی الوقت ایک وقت میں ایک ہی صفحے کا متن اخذ کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ اگلے ورژن میں پوری پی ڈی ایف کو ایک ساتھ ہی پراسس کرنے کا فیچر بھی انشاء اللہ شامل کیا جائے گا۔ فی الحال باری باری صفحہ نمبر منتخب کرکے متن اخذ کیا جاسکتا ہے۔
6۔ بعض پی ڈی ایف فائلز ایسی بھی ہوتی ہیں جن کی انکوڈنگ ان کے رائٹرز نے کافی حد تک تبدیل کردی ہوتی ہے تو ان سے متن اخذ کرنے میں ناکامی ہوسکتی ہے۔

b596.gif
میں نے ابھی کوشش کر کے دیکھی ہے۔ انتہائی کماااااااااال کا سافٹ وئیر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزا دے۔
 
شکیب

محفلین
میں نے ابھی کوشش کر کے دیکھی ہے۔ انتہائی کماااااااااال کا سافٹ وئیر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزا دے۔
بہت دیر لگائی بھئی...
سر جی یہ جے پی جی فائل سے ٹیکسٹ نہیں اٹھا رہا۔ یہ ایرر آ جاتا ہے۔
String can not be zero length
paramete name: old value
یونیکوڈ اور تصویر پر مبنی فائلز سے متن اخذ کرنے کے لیے نہیں ہے، فقط ان پیج کے لیے ہے...
 
بہت دیر لگائی بھئی...

یونیکوڈ اور تصویر پر مبنی فائلز سے متن اخذ کرنے کے لیے نہیں ہے، فقط ان پیج کے لیے ہے...
جی درست فرمایا کیوں کہ "ہمیشہ دیر کردیتا ہوں ۔۔۔ "
نجانے ایسی پوسٹس کہاں غائب رہتی ہیں فورم سے۔ جب دیکھیے بہترین اشعار، انتخاب اور غزلوں کی ہی پوسٹس ملتی ہیں
 
MindRoasterMirs

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
اس سافٹ ویئر کا اگلا ورژن پیش خدمت ہے اس میں ایک سے زیادہ صفحات کو ایک ساتھ ایکسٹریکٹ کیا جا سکتا ہے
Nadeem PDF Texter V 2.0
یہاں سے یہ ورژن آپ حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کو آئندہ آنے والے وقت میں انشاء اللہ زیادہ کارآمد بنانے کے لیے اپ کیا جاتا رہے گا۔
والسلام
 
ارے واہ۔
رانا بھائی کہاں ہیں؟ یا آپ ہی ہیں۔۔۔ :) :) :)
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
اس سافٹ ویئر کا اگلا ورژن پیش خدمت ہے اس میں ایک سے زیادہ صفحات کو ایک ساتھ ایکسٹریکٹ کیا جا سکتا ہے
Nadeem PDF Texter V 2.0
یہاں سے یہ ورژن آپ حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کو آئندہ آنے والے وقت میں انشاء اللہ زیادہ کارآمد بنانے کے لیے اپ کیا جاتا رہے گا۔
والسلام
نہایت ممنون۔ جزاک اللہ۔
 
Top