محفل فورم پر دو ملین پیغامات مکمل ہونے کے موقعے پر

ربیع م

محفلین
سبھی مبارکباد دے رہے ہیں اور وصول کوئی نہیں کر رہا تو وہ روبوٹس اور محفل کے مافوق الفطرت عناصر کی طرف پاس ہو رہی ہیں. ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم قبول کریں گے.
اس لیے سب کو خیر مبارک! :)
ویسے کافی حد تک اس تیز رفتاری کا سبب آپ کا متحرک رہنا بھی تھا.
 

سین خے

محفلین
ایک بار پھر بہت بہت مبارکباد :) مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے ٹیکنیکل گفتگو حسبِ روایت سر پر سے گزر گئی ہے۔ اس حوالے سے مزید بات چیت کا انتظار رہے گا تاکہ مجھ جیسوں کو کچھ سمجھ آسکے :)
 

یاز

محفلین
سب محفلین اور انتظامیہ کو بہت بہت مبارک باد۔
hqdefault.jpg


hoTXZvx-sV3ji7UD7CxvFtGpPXw6MLwUL1m273giS4bmmNpUMx2vjjVa3LPEPh6bm2Ut1pu97AMlsYd3wX-6z-mSp7y_8stWxXNkyhRJAeTMqL2cU_M
 

عاطف ملک

محفلین
تمام محفلین کو محفل فورم پر دو ملین پیغامات کا ہدف عبور کی بہت مبارکباد قبول ہو۔ یہ اردو ویب اور اردو محفل فورم ہی کے لیے نہیں بلکہ بحیثیت مجموعی اردو کمپیوٹنگ کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔
تمام محفلین کو بالعموم اور منتظمین کو بالخصوص یہ اہم سنگ میل مبارک ہو۔۔۔۔۔۔دعا ہے کہ محفل مزید ترقی کرے اور اردو کی ترویج کیلیے کام کرتی رہے۔
محفل فورم پر مذہب اور سیاست کے زمرہ جات پر تنازعات کئی مرتبہ کنٹرول کرنے مشکل ہو جاتے ہیں اور ان کی وجہ سے کئی مرتبہ تنازعے کے ذمہ دار افراد کو معطل کرنے کا ناخوشگوار قدم اٹھانا پڑا ہے۔ یہ اس لیے بھی تکلیف دہ ثابت ہوا ہے کہ اس انضباطی کاروائی کی زد میں وہ افراد بھی آئے ہیں جو بصورت دیگر فورم پر تعمیری سرگرمیوں میں اچھا کردار ادا کر سکتے تھے۔
یہ امر انتہائی افسوسناک ہے :(
ایک بار پھر تمام محفلین کو دو ملین مراسلہ جات کی تکمیل پر بہت بہت مبارکباد۔اور منتظمین کی محفل کے مستقبل کے متعلق منصوبہ بندی کیلیے نیک خواہشات:)
امید ہے کہ منتظمین نے اب تک محفل کا انتظام جس خوبی سے نبھایا ہے، آئندہ بھی ویسے ہی بلکہ اس سے بہتر طریقے سے یہ کام سرانجام دیں گے۔اور محفلین بھی اپنے مراسلہ جات سے اس محفل کی رونق بڑھاتے رہیں گے:)
 
تمام محفلین کو بالعموم اور منتظمین کو بالخصوص یہ اہم سنگ میل مبارک ہو۔۔۔۔۔۔دعا ہے کہ محفل مزید ترقی کرے اور اردو کی ترویج کیلیے کام کرتی رہے۔

یہ امر انتہائی افسوسناک ہے :(
ایک بار پھر تمام محفلین کو دو ملین مراسلہ جات کی تکمیل پر بہت بہت مبارکباد۔اور منتظمین کی محفل کے مستقبل کے متعلق منصوبہ بندی کیلیے نیک خواہشات:)
امید ہے کہ منتظمین نے اب تک محفل کا انتظام جس خوبی سے نبھایا ہے، آئندہ بھی ویسے ہی بلکہ اس سے بہتر طریقے سے یہ کام سرانجام دیں گے۔اور محفلین بھی اپنے مراسلہ جات سے اس محفل کی رونق بڑھاتے رہیں گے:)
ارے عاطف بھائی آئے ہیں! ہماری جانب سے خیر مبارک بھی اور آپ کو بہت مبارک بھی! آپ کو بے حد مس کیا جاتا رہا ہے. مجھے یقین ہے کہ اب آپ باقاعدگی سے آیا کریں گے اور ہم آپ کے کلام (اشعار اور بات چیت) سے مستفید ہو سکیں گے. ایک بار پھر بہت بہت خوش آمدید! آپ کو دوبارہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی بھائی! :)
 

شکیب

محفلین
نبیل بھائی کیا علیحدہ فورم میں پرانے مراسلے بھی شامل کیے جائیں گے یا از سرِ نو شروع کیا جائے گا؟
اور وہی پرانے مراسلے مرکزی فورم پر read only بھی ہوں گے؟
 

م حمزہ

محفلین
سبھی مبارکباد دے رہے ہیں اور وصول کوئی نہیں کر رہا تو وہ روبوٹس اور محفل کے مافوق الفطرت عناصر کی طرف پاس ہو رہی ہیں. ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ محفل، محفلین اور ادارتی عملے کو دی گئی مبارکبادیں ہم قبول کریں گے.
اس لیے سب کو خیر مبارک! :)
ہم جو ہیں وصول کرنے کیلئے ۔ہمیں بہت بہت مبارک۔ چیک کرلیں ہم سب کو پسندیدہ ریٹنگ عطا فرماتے جارہے ہیں۔ کوئٰی رہ نہ جائے۔
 

م حمزہ

محفلین
میں نے ابھی دیکھا۔ میری طرف سے میری گندی مندی ہینڈ رائیٹنگ میں سب محفلین کو مبارک باد پیش خدمت ہے۔
U_xa4nMQ_oRnnoHgX1toKvCnCm2Fim0n7-sq_GKatM8lXBSleDSo7BSlvv2o_1bB1Qv0563eftokSE37fOf4S0vEvv7vLjDEkMAoj1CySIjhPHUmsmGDEHxRWW7QpleoiJYdkuGDUxbrgLkQ2OfrUqpOtAogHsWxXIf0TqPFl7VoDF5rs7cTRGy38LLlB_3C4Lv9-tNbIRvnmA0d617fQ0vzON07Zs7kdOk7Rjsb5IB6rHejo5qW5hsRlOimpV9zglN6uMerOx-8v56GEObUxNVIrcOo9fOaFfwYYnFVYTSVO320sdIZI2PleGo0-6kMQ2nbTOCbQAx0p-1KskWr8-vetX393Krj_rUSKnZXz0zG3flmeyl2_jEjK7givUCa2y1QWDPUIJCOk-4trRmg3xkssT144_tRCAxGhIZxanApu7eCtvpAqGB-QZ9nYcPILkwKl8cezdygpm8hY-kivyOSPcrP1DlXoM7hAutT6eknZ5T8K7SomK0xE7oFEHi8tRlM-hK8LzD7uZ-oZ2g_FWbIZw9-tg1SvrFsRKQNBSJUZjuAa6cfRt1QGqHGNlHzWPfzB-bFIjvcQUYV3nTSli5SZBYLw8ZKqGzAZpA=w1303-h888-no
مجھے نہ جانے کیوں ایسا لگ رہا ہے کہ یہ مبارک بادی کے الفاظ تصویر میں قید اس قلم سے نہیں لکھے گئے ہیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
مجھے نہ جانے کیوں ایسا لگ رہا ہے کہ یہ مبارک بادی کے الفاظ تصویر میں قید اس قلم سے نہیں لکھے گئے ہیں۔
اگر وہم ہے تو اس کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہ تھا۔ ;)
اگر یقین نہیں تو یقین دلانا اپنا شیوہ نہیں:p
اگر شک ہے تو اللہ برکت دے۔ :ROFLMAO:
 
Top