برقی میل کے لیے حل

السلام علیکم!

معلوماتی تکنیکیات کے ماہرین سے میرا سوال ہے کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ کسی کو پچھلی تاریخوں میں برقی میل بھیجی جا سکے؟ اگر ہے تو اس کا طریقہ کار بتا دیا جائے کیونکہ میری پیشہ ورانہ زندگی کو اس وقت اس کی اشد ضرورت ہے. :)
 
فرقان احمد

محفلین
عجیب و غریب ڈیمانڈ ہے ویسے۔ تاہم، اس ربط پر بعض جوابات موجود ہیں۔ اپنی ذمہ داری پر کسی ایک سے استفادہ کریں۔ زیادہ افراد کی یہ رائے ہے کہ اگر آپ بیک ڈیٹ ای میل بھیج بھی دیں تو اس سے شاید زیادہ فرق نہ پڑے، ای میل وصول کرنے والے کو تبھی موصول ہو گی جب کہ اسے 'موصول' ہونی چاہیے رئیل ٹائم میں۔
 
لیکن ہم تو کہہ سکتے ہیں نا کہ وقت پر بھیج دی تھی، آپ نے ہی دیر سے دیکھی! :)
 
میل کے عنوان پر پرانی تاریخ لکھ کر ساتھ میں لکھ دیا کرو کہ یہ میل میں نے فلاں تاریخ کو سینڈ کی تھی باوجہ انٹرنیٹ کی سپیڈ ہو سکتا ہے آپ کو لیٹ موصول ہو :D
 
بہت اچھا خیال ہے لیکن وہ بھی میرے ہی استاد ہیں! سارے بہانے پتا ہوں گے انہیں! :)
 
Top