پروف ریڈنگ میں دلچسپی لینے والے محفلین متوجہ ہوں۔

جاسمن

لائبریرین
نایاب بھائی اور غدیر زھرا نے "منتخب نظمیں" نامی کتاب کی ٹائپنگ تقریباََ مکمل کر لی ہے۔ آپ میں سے جو محفلین پروف ریڈنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں،وہ مہربانی فرما کے یہاں اطلاع دیں تاکہ کام شروع کیا جائے۔
 
غدیر زھرا

لائبریرین
بہنا سکین شدہ کتاب میں کچھ الفاظ تقریباً مٹے ہوئے ہیں ورنہ میں پروف ریڈنگ بھی کر لیتی۔ اگر کسی کے پاس اصل مسودہ ہو تو وہی پروف ریڈنگ کا حق ادا کر سکے گا۔
 
آخری تدوین:

غدیر زھرا

لائبریرین
پھر تو یہی مناسب ہو گا کہ آپ ہی پروف ریڈنگ کریں کیونکہ میں تقریباً ہر نظم کی ٹائپنگ کے بعد اس کی پروف ریڈنگ کرتی رہی ہوں تو اس قدر مشکل نہ ہو گی ان شاءاللہ۔ بس انہیں الفاظ کا مسئلہ ہے جو زیادہ مٹے ہوئے ہیں۔ ای بک کی تشکیل احباب میں سے کوئی اور کر لے۔
 
الف عین

لائبریرین
پروف ریڈنگ میں محص اصل کتاب سے متن ملا کر ہی نہ دیکھا جائے۔ کمپوزنگ کی اغلاط بھی دیکھی جائیں۔ کہ الفاظ ملے ہوئے نہ ہوں، غیر ضروری سپیس درمیان میں نہ دی گئی ہو۔ موبائل کی بورڈ میں موجود کنجیوں سے پنکچوایشن نہ کی گئی ہو (جیسے وقفے ۔ کی بجائے - یا .) یا عربی حروف نہ ٹائپ کئے ہوں (ک، ی وغیرہ) یا ہمزہ واو (سیم سنگ کی بورڈ میں محض واو ہے، اوپر ہنزہ والا کیریکٹر نہیں) درست ہو، ہ کہ جگہ ھ استعمال نہ کی گئی ہو۔
آخری کام تو میں کرتا ہی ہوں کہ درست کر کے ای بک بنا بھی دوں اور شائع بھی کر دوں!
 
اللہ آپ کو سلامت رکھے۔ استاد گرامی! ہم سب آپ کی محبتوں اور محنتوں کے مقروض ہیں۔جواب میں بس اظہار محبت و خلوص و دعائیں ہی پیش کر سکتے ہیں۔
 
Top