تیرہویں سالگرہ کتب کے قدیم نسخے

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم
دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو گا جس میں کوئی کتاب موجود نہ ہو، میرا بس چلے تو میں دنیا بھر کی کتب ذخیرہ کر کے کہیں روپوش ہو جاؤں اور آرام سے بیٹھ کرکتابیں پڑھتی رہوں۔ :) ہم میں سے کچھ لوگ پرانی کتب گزرتے وقت کے ساتھ نکال دیا کرتے ہیں اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جو پرانی کتب اپنے پاس ہی رکھتے ہیں۔ اس دھاگے میں یہی جاننا ہے کہ ہم میں سے کس کس کے پاس کون کون سے قدیم کتب کے نسخے موجود ہیں اور کرنا یہ ہے کہ آپ کے پاس گھر میں موجود کتب میں جو سب سے قدیم ترین کتاب ہے وہ یہاں شیئر کیجیے بھلے وہ سال رواں ہی میں شایع شدہ کیوں نہ ہو۔
 
ہمارے گھر میں قدیم ترین کتاب 'قافلۂ حجاز از نسیم حجازی' ہے غالبا. کیونکہ وہ ابو نے بھی اپنے اسکول کالج کے دور میں خریدی تھی. میں نے بھی گیارہ برس کی عمر میں پہلی کتاب وہی پڑھی تھی. :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہمارے گھر میں قدیم ترین نسخہ قرآن پاک کا ہے۔ یہ دادا جان کو ان کے بزرگوں سے ملا اور اب ہمارے پاس ہے۔ اگر میں بھول نہیں رہی تو یہ انیسویں صدی کے اواخر میں شایع شدہ ہے اور دہلی میں شایع ہوا تھا۔ اس وقت نسخہ کے صفحات کافی ضعیف ہیں۔ کوشش کروں گی اس کی تصویر یہاں شیئر کر سکوں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہمارے گھر میں قدیم ترین کتاب 'قافلۂ حجاز از نسیم حجازی' ہے غالبا. کیونکہ وہ ابو نے بھی اپنے اسکول کالج کے دور میں خریدی تھی. میں نے بھی گیارہ برس کی عمر میں پہلی کتاب وہی پڑھی تھی. :)

دلچسپ مریم :)
یعنی آپ گیارہ برس سے قاری ہیں یا پھر اس سے بھی پہلے سے؟
 
دلچسپ مریم :)
یعنی آپ گیارہ برس سے قاری ہیں یا پھر اس سے بھی پہلے سے؟
اتنی ضخیم کتاب مکمل پہلی بار تب ہی پڑھی تھی غالبا! تاہم اگر قاری ہونا پڑھنے والے کو کہا جاتا ہے تو 'بچوں کا اسلام' کی مستقل قاری تھی اور 'تعلیم و تربیت' بھی پڑھتی تھی اور بھی کچھ نا کچھ اقتباسات یا چھوٹے چھوٹے واقعات پڑھتی رہتی تھی جب سے پڑھنا آیا تھا، پڑھنے کا شوق خوب خوب تھا، تاہم یہ وقت کے ساتھ ساتھ کھلا کہ یہ شوق نصاب کے علاوہ کچھ پڑھنے کا نشہ ہے۔ :)
 
یاز

محفلین
ہم بھی اپنے اندوختے کا جائزہ لیتے ہیں۔ تیس چالیس سال قدیم کچھ کتب تو ضرور مل جائیں گی۔ کچھ اس سے پرانی بھی متوقع ہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہمیں تو بس یہ کمنٹ پسند آیا۔ اللہ آپ کو ڈھیروں ڈھیروں "قیمتی" کتابیں عطا فرمائے۔
اللہ تعالی آپ کی زبان مبارک فرمائے، آمین۔
میرا یہ حال ہے کہ کاغذ کے گرے ہوئے پرزے اور شاپنگ والی اور سودا سلف والی کاغذی تھیلیاں بھی پڑھنے بیٹھ جاتی ہوں۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اتنی ضخیم کتاب مکمل پہلی بار تب ہی پڑھی تھی غالبا! تاہم اگر قاری ہونا پڑھنے والے کو کہا جاتا ہے تو 'بچوں کا اسلام' کی مستقل قاری تھی اور 'تعلیم و تربیت' بھی پڑھتی تھی اور بھی کچھ نا کچھ اقتباسات یا چھوٹے چھوٹے واقعات پڑھتی رہتی تھی جب سے پڑھنا آیا تھا، پڑھنے کا شوق خوب خوب تھا، تاہم یہ وقت کے ساتھ ساتھ کھلا کہ یہ شوق نصاب کے علاوہ کچھ پڑھنے کا نشہ ہے۔ :)

دلی خوشی ہوئی آپ کے نشئی ہونے کا جان کر :)
بس تو پھر قاری ہونا ثابت ہے، ویسے ضخیم کتاب پڑھنے کی ترغیب کیسے ہوئی تھی؟
 
دلی خوشی ہوئی آپ کے نشئی ہونے کا جان کر :)
بس تو پھر قاری ہونا ثابت ہے، ویسے ضخیم کتاب پڑھنے کی ترغیب کیسے ہوئی تھی؟
میرے اسکول بیگ اور کتب والی الماری میں ایک کتاب نظر آئی اور میں ہر چیز کی طرح اسے بھی پڑھنے لگی. غالبا میں کافی بیمار تھی لیکن احساس ہی نہ ہوا. پہلا صفحہ ہی اتنا دلچسپ تھا اور میں نے اس طرح کا کچھ پڑھا بھی نہ تھا کبھی، شدید تجسس سے آگے پڑھتی گئی اور کرداروں کے ساتھ روتی گئی، ہنستی گئی. غالبا اللہ سے رات سونے سے پہلے دعا بھی مانگتی رہی مسلمانوں کی فتح و نصرت کے ساتھ ساتھ حسان اور مہ بانو کے ملانے کی! :D شاید چار پانچ دن صبح سے شام تک پڑھتی رہی تو ختم ہوئی، ساتویں جماعت کی بات ہے اور بہت اتفاق سے ایسا ہوا. ہمارے گھر میں وہ ایک ہی کتاب تھی کہ اس کو مکمل کر کے اور پڑھنے کا من کِیا لیکن پتا ہی نہیں تھا کہ کتب کہاں سے لیتے ہیں اور کیا کہتے ہیں وغیرہ وغیرہ. وہ ایک ہی کتاب شاید دس کے لگ بھگ بار پڑھی. :)
 
Top