تبادلہ خیال سٹرنگز پر گفتگو

السلام علیکم!
اس لڑی میں سٹرنگز کے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا. ہوم ورک کر لینے والے حضرات اس کے متعلق سوالات پوچھ سکتے ہیں یا اپنی آراء سے آگاہ کر سکتے ہیں. :)
 
آپ پائتھون کورس میں اینرولڈ نہیں ہیں نا؟ :sneaky:
پھر تو شکر الحمدللہ۔
ماشااللہ۔
ویسے مانیٹر اور پراکٹر میں کیا فرق ہوتا ہے ؟
استادِ محترم نے میری ڈیوٹی لگائی ہے ہر لیکچر کے لیے تبادلہ خیال کی لڑی بنانے کی اور لیکچر آدھا گھنٹہ قبل اپلوڈ کیا گیا ہے.
وا جی وا، آپ تو بہت فرمانبردار قسم کی مصاحبہ ہوئیں۔ :)
 
السلام علیکم!
اس لڑی میں سٹرنگز کے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا. ہوم ورک کر لینے والے حضرات اس کے متعلق سوالات پوچھ سکتے ہیں یا اپنی آراء سے آگاہ کر سکتے ہیں. :)

شکریہ مریم اور پراگریس سے بھی آگاہ کرنا ہے (y)
 
عبدالقیوم آپ پائتھون کورس میں شرکت کرنا چاہ رہے ہیں کیا؟
شرکت کرنا یقینا کچھ سیکھنے کے لیے ہی ہو گا، لیکن ان ایام میں شدید مصروفیات کے باعث شرکت ممکن نہیں۔

اولین مراسلہ کو collection of information نامی خبط کا جزو سمجھ کر درگزر کر دیجیے۔ :)
 
ویسے مانیٹر اور پراکٹر میں کیا فرق ہوتا ہے ؟
مانیٹر ملٹی ٹاسکنگ ہوتا ہے اور اس کے ساتھ عمودی یا افقی سی پی یو پڑا ہوتا ہے. جبکہ پراکٹر ایک وقت میں ایک ہی کام کرتا ہے اور اس کا بجلی وغیرہ سے لینا دینا نہیں ہوتا.
:)
وا جی وا، آپ تو بہت فرمانبردار قسم کی مصاحبہ ہوئیں۔ :)
ویسے طالبہ اور مصاحبہ میں کیا فرق ہے؟ :)
 
اچھا اس کے علاوہ آپ کو پائیتھون کا جو پتا ہے وہ بھی بتادیں))
اس کے علاوہ مجھے یہ پتا ہے کہ میرا خیال تھا کہ مجھے یہ مشکل ترین لگے گی لیکن آسان ہے. ابھی کورس شروع ہوا ہے آپ بھی اینرول کروا لیجیے. بیسک سے ہی شروع کریں گے، سب کچھ یہیں پڑا ہوا ہے جو جو مجھے پتا ہے اس کے بارے میں!
 
نور وجدان

لائبریرین

سسکرائب تو کیا ہوا میں نے، پر سمجھ کم آرہی تھی اس لیے پوچھا تھا ... میں نے ابھی دو لنکس تو پڑھے ہیں باقی بھی دیکھتی ہوں
 
سٹرنگ کانٹ چھانٹ (String Slice & Dice)
سٹرنگ اشاریہ (String Indexing)
سٹرنگ کا پہلا اشاریہ 0 سے شروع ہوتا ہے(بائیں طرف سے) ، عموما تمام زبانوں میں یہی رواج ہے۔

+---+---+---+---+---+
|H|e|l|p|A|
|4|3|2|1|0|
|1- |2- |3-|4- |5-|

سٹرنگ کے اختتام سے بھی اشاریہ ہوتا ہے جو منفی ایک ( 1-) سے شروع ہو کر منفی کے حساب سے بڑھتا رہتا ہے۔
PHP:
word = "HelpA"

یہاں سٹرنگ کا اشاریہ 4 پر جو حرف ہے وہ پائتھون دکھائے گا۔
PHP:
>>> word[4]
'A'
مندرجہ بالا مثال میں A چوتھا نہیں بلکہ پانچواں حرف ہے مگر چوتھے حرف پر اسے کیوں ظاہر کر رہا ہے؟ میں نے جو پروگرام لکھا ہے اس میں بھی یہ مسئلہ آیا ہے کہ میں نے maryam کا چھٹا حرف مانگا تو نہیں دیا گیا اور جب پانچواں مانگا توa کی بجائے m دیا گیا!
استاذی! روشنی ڈالئیے!!
 
Top