تبادلہ خیال سٹرنگز پر گفتگو

مندرجہ بالا مثال میں A چوتھا نہیں بلکہ پانچواں حرف ہے مگر چوتھے حرف پر اسے کیوں ظاہر کر رہا ہے؟
سٹرنگز کے پیچھے عمومی طور پر کیریکٹر اریز ہوتے ہیں۔ اور ارے انڈکسنگ صفر سے شروع کی جاتی ہے۔ پائتھوں کا مجھے زیادہ نہیں پتا مگر سی اور سی پلس پلس وغیرہ میں [myArray[0 اس قسم کی انڈکسنگ ایک آسان متبادل ہے pointer arithmetic کا. ارے کا نام ایک پوئنٹر ہوتا ہے جو کہ ارے کے پہلے ایلیمنٹ کی طرف پوئنٹ کرتا۔ پوئنٹر کو increment کر کے اگلی میمری لوکیشن یعنی کہ اگلے ایلیمنٹ کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ [myArray[0 درحقیقت (0+myArray)٭ ہے جو پہلے ایلیمنٹ کی ویلیو ریٹرن کرے گا(indirection لازماً لاگو ہوگی)۔ اگر 0 کو 1 سے تبدیل کر دیں تو وہ اگلی میمری لوکیشن پر جو ویلیو ہوگی وہ لوٹائے گا، 2 کردیں تو اگلی سے اگلی میمری لوکیشن وغیرہ وغیرہ۔
 
آخری تدوین:
سسکرائب تو کیا ہوا میں نے، پر سمجھ کم آرہی تھی اس لیے پوچھا تھا ... میں نے ابھی دو لنکس تو پڑھے ہیں باقی بھی دیکھتی ہوں
پائتھون انسٹال کر لیں اور پھر جو سمجھ نہ آئے وہ یہاں پوچھتی جائیں۔ کافی لوگ ہیں جو آپ کی مدد کرتے رہیں گے۔
 
مندرجہ بالا مثال میں A چوتھا نہیں بلکہ پانچواں حرف ہے مگر چوتھے حرف پر اسے کیوں ظاہر کر رہا ہے؟ میں نے جو پروگرام لکھا ہے اس میں بھی یہ مسئلہ آیا ہے کہ میں نے maryam کا چھٹا حرف مانگا تو نہیں دیا گیا اور جب پانچواں مانگا توa کی بجائے m دیا گیا!
استاذی! روشنی ڈالئیے!!
عندلیب راجہ اور محمد ریحان قریشی نے جواب دے دیا ہے آپ کے سوال کا۔

سادہ الفاظ سے کمپیوٹر زبانوں میں عموما گنتی صفر سے شروع ہوتی ہے، اس لیے مطلوبہ نمبر سے ایک قدم پیچھے رہتی ہے۔
 
مانیٹر ملٹی ٹاسکنگ ہوتا ہے اور اس کے ساتھ عمودی یا افقی سی پی یو پڑا ہوتا ہے.
یہ والا۔۔۔:thinking2:

ویسے طالبہ اور مصاحبہ میں کیا فرق ہے؟ :)
طالبہ تو طالبان کی واحد ہے البتہ اس مصاحبہ کے بارے میں کسی لڑی میں نیرنگ خیال صاحب نے کچھ روشنی ڈالی تھی۔ دوبارہ کہیں نظر سے گزری تو لنک دوں گا۔:)
 

نور وجدان

لائبریرین
موبائل پر خاصہ مشکل ہو جائے گا پائتھون سیکھنا مگر اگر چاہیں تو ان ایپس میں سے کوئی ایک انسٹال کر لیں۔

qpython
Pydroid 3 - Educational IDE for Python 3
Python Tutorial and Compiler
چلیں دونوں پر کام چلاتی ہوں ، موبائل پر بھی اور پی سی پر ، چلیں انسٹال کے بعد حاضر ہوتی ہوں
 

م حمزہ

محفلین
سٹرنگز میں مختلف الفاظ اور ویری ایبل (variable ) میں موجود سٹرنگ کو عامل + کے ذریعے جوڑا جا سکتا ہے ۔
اس مثال میں ایک ویری ایبل (variable ) میں ایک نام محفوظ کیا اور پھر پرنٹ فنکشن میں اسے دوسری سٹرنگز کے ساتھ جوڑا گیا ہے صرف + کے عامل(operator) کے استعمال سے۔
مندرجہ بالا عمل کو درج ذیل عمل میں ضم کرنے کی کوشش کی تھی۔ یعنی ایک ہی لائن میں دونوں کو پرنٹ کرنا چاہا پر ایسا ممکن نہ ہوا۔
کسی بھی سٹرنگ کو دہرانے کے لیے کسی نمبر سے ضرب دے کر مطلوبہ نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مثلا اگر آپ چاہتے ہیں کہ ! کی علامت کو دس دفعہ پرنٹ کروایا جائے تو اسے 10 سے ضرب دے کر یہ کام کیا جا سکتا ہے۔

دوسرا عمل یعنی ضرب صرف دوسرے حصہ پر ہی apply ہوتا ہے۔

>>> name="Mohammad"

>>> print(name + " Hello dear, how do you do? \n"*3)

Mohammad Hello dear, how do you do?
Hello dear, how do you do?
Hello dear, how do you do?
Mohammad صرف ایک بار ہی آتا ہے۔

اس کی کیا وجوہات ہیں؟
 
جي بالکل ایسا ہی ہے۔ یہی جاننا ہے کہ یہ name سٹرنگ 3 بار پرنٹ کیوں نہیں ہوئی۔

اس کے لیے پوری سٹرنگ کوٹس میں ہونی چاہیے۔ اس کے لیے یہاں f-strings کا استعمال کر رہا ہوں جن کے بارے میں اسی ہفتہ میں بتاوں گا۔

PHP:
>>> name="Mohammad"
>>> print(f"{name} Hello dear, how do you do? \n"*3)
Mohammad Hello dear, how do you do?
Mohammad Hello dear, how do you do?
Mohammad Hello dear, how do you do?
 

م حمزہ

محفلین
اس کے لیے پوری سٹرنگ کوٹس میں ہونی چاہیے۔ اس کے لیے یہاں f-strings کا استعمال کر رہا ہوں جن کے بارے میں اسی ہفتہ میں بتاوں گا۔

PHP:
>>> name="Mohammad"
>>> print(f"{name} Hello dear, how do you do? \n"*3)
Mohammad Hello dear, how do you do?
Mohammad Hello dear, how do you do?
Mohammad Hello dear, how do you do?
جزاک اللہ محترم!
 
اسٹرنگ کلاس کے فورمیٹ میتھڈ پر مزید گفتگو ہونی چاہیے اور متعلقہ اسباق میں مزید مثالوں کا اضافہ کیا جانا چاہیے۔ جو دو مثالیں دی گئی ہیں وہ نا کافی ہیں اور مبہم بھی۔ :) :) :)
 
آپ پائتھون کورس میں اینرولڈ نہیں ہیں نا؟ :sneaky:
(میں مانیٹر ہوں :p) استادِ محترم نے میری ڈیوٹی لگائی ہے ہر لیکچر کے لیے تبادلہ خیال کی لڑی بنانے کی اور لیکچر آدھا گھنٹہ قبل اپلوڈ کیا گیا ہے.
باقاعدہ انرولمنٹ کہاں کروانی ہے مریم افتخار مجھے بھی بتادیں :act-up::act-up:
 
اسٹرنگ کلاس کے فورمیٹ میتھڈ پر مزید گفتگو ہونی چاہیے اور متعلقہ اسباق میں مزید مثالوں کا اضافہ کیا جانا چاہیے۔ جو دو مثالیں دی گئی ہیں وہ نا کافی ہیں اور مبہم بھی۔ :) :) :)
فارمیٹ میتھڈ کو ازسر نو لکھا ہے اور میرا خیال ہے آخر میں لکھا ہونے کی وجہ سے اس پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی تھی۔ ویسے اس کو اردوانا ایک دقت طلب مرحلہ تھا۔
اس کے ساتھ ایف سٹرنگز پر بھی لکھ دیا اور میرے خیال میں اب وہی مستقبل ہے۔

مثالوں کا مسئلہ یہ ہے کہ اس سے سبق کی طوالت بڑھ جاتی ہے اور کچھ صارف الجھ جاتے ہیں ، مزید فرمائش پر علیحدہ سے مثالیں شامل کی جا سکتی ہیں اس طرح وہ سبق کے بنیادی دھاگے میں طوالت کا باعث نہیں بنیں گی۔

ابہام یقینا بہت سے اسباق اور مثالوں میں رہا ہوگا اور ان کی نشاندہی پر خود تو کوشش کروں گا مگر دیگر ماہرین سے بھی مدد کا خواہشمند ہوں کیونکہ پچھلی دفعہ اچھی خاصی مدد شامل حال تھی جبکہ اس دفعہ کافی کچھ اکیلے ہی دیکھنا پڑ رہا ہے۔

امید ہے کہ سوال و جواب کی شکل میں کمیاں دور ہوں گی اور فیڈبیک سے بھی بہتری آئے گی۔
 
Top