تیرہویں سالگرہ گنتی کا کھیل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ کے موقع پر ایک نیا سلسلہ کھیل کی صورت میں شروع کیا جا رہا ہے۔ اس لڑی میں ایک مراسلے میں گنتی کا ایک عدد لکھا جائے گا۔ جو محفلین پندرہ تک گنتی تواتر کے ساتھ لکھنے میں کامیاب ہوجائے گا وہ فاتح قرار پائے گا اور جب ایک بار ایک محفلین فاتح قرار پا جائے تو کھیل میں حصہ لینے والے اگلے محفلین سولہ سے تیس تک گنتی لکھنے کی تگ و دو میں جت جائیں گے اور یوں یہ سلسلہ اسی طور چلتا رہے گا۔
اس حوالے سے دو باتوں کا خیال رکھا جائے۔ پہلی یہ کہ ڈجٹس کا استعمال نہیں کرنا۔
دوسری بات یہ ہے کہ مختلف زبانوں میں گنتی لکھنے کا خیر مقدم کیا جائے گا تاہم اگر کوئی اردو میں ہی لکھنا چاہے تو بھی کوئی حرج نہیں۔ سبھی محفلین حتی المقدور حصہ لیں اور پھر ایک دوسرے کے لیے اگلے ہزاری منصب کی لڑیاں بنانے کے لیے اوزار بھی تیز کر لیں۔ کھیل شروع ہوتا ہے اب!

پی ایس: اس میدان میں ٹھنڈے شربت کے کولر رکھوا دیے گئے ہیں۔ ایک محفلین کے لیے ایک(مور کے پروں والا) پیڈسٹل فین لگوا دیا گیا ہے اور مقابلے کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات بھی منعقد کی جائے گی۔ مجھے امید ہے آپ سب اس مقابلے کے فاتح کا سرٹیفکیٹ اور انعامات پا کر اپنے گھر والوں کا فخر بننا پسند کریں گے۔
 
آخری تدوین:
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top