جاپان کی تصویری یاداشتیں

سید عمران

محفلین
واہ بھئی بہت زبردست۔۔۔
اب آپ پر فن لینڈ کی تصاویر ارسال کرنا واجب ہوگیا۔۔۔
مقابلہ کرکے دیکھتے ہیں کہ آپ پہلے اچھی جگہ پر تھے یا اب ہیں!!!
 

عرفان سعید

محفلین
جی چین ہی لگائی ہے۔
ویسے تو جرائم کی شرح انتہائی کم ہے لیکن پھر بھی گاڑی کے شیشے بھی اوپر کرکے گاڑی لاک ہی کیا کرتے تھے۔
 

عرفان سعید

محفلین
اب آپ پر فن لینڈ کی تصاویر ارسال کرنا واجب ہوگیا۔۔۔
مقابلہ کرکے دیکھتے ہیں کہ آپ پہلے اچھی جگہ پر تھے یا اب ہیں!!!
مناظرِ فطرت کی خوبصورتی ہو تو میرے لیے فن لینڈ کا جاپان سے کوئی موازنہ نہیں۔
جاپان۔۔۔دی بیسٹ
 

ابن عادل

محفلین
بہت خوبصورت سفرنامہ ہے ۔ مجھے تصاویر کے ساتھ کیپشن (تعارفی الفاظ) نہایت اچھے لگے ۔ یعنی سادگی و پرکاری کا مرقع ۔ مزید دلچسپی آپ کے احساسات نے پیدا کردی ۔ سو آپ کو اس سفرنامے کو باقاعدہ معرض تحریر لانا چاہیے ۔
 

عرفان سعید

محفلین


جی ہاں ڈاکٹر صاحب، بڑے سے بڑا "کیمیا گر" بھی آخر ایک دن پکڑا ہی جاتا ہے۔ :)
تابش بھائی اپنی ٹانگ کی سرجری کے بعد نو ہفتے پکڑن پکڑائی ہی تو کھیلتے رہے ہیں۔
 

فلک شیر

محفلین
کئی سال پہلے غالباً "جاپان میں چند برس" یا اسی سے ملتے جلتے نام کی ایک کتاب پڑھی تھی ... قیام نامہ ہی تھا اور دلچسپ بھی
مصنف بھی ڈاکٹر تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ نام یاد نہیں
جاپانی معاشرے کے حوالے سے معلوماتی تھی اور اندازِ تحریر بھی دلکش....
آپ بھی کتاب لکھ ماریں :)
 

عرفان سعید

محفلین
گھر سے کچھ فاصلے پر واقع ایک ڈرگ سٹور (ادویات وغیرہ) کا سڑک کے کنارے آویزاں سائن بورڈ:
سائن بورڈ پر سیاہ رنگ دراصل چینی زبان کی ایک علامت (حرف نہیں)ہے۔ جسے جاپانی میں کُوسُوری پڑھیں گے جس کا مطلب دوائی ہے۔
جاپانیوں نے ڈیرھ ہزار سال پہلے لکھنے کے لیے چینی زبان کی علامتوں کو اختیار کیا۔ چینی زبان میں حروفِ تہجی نہیں ہوتے صرف علامات ہوتیں ہیں۔
یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ اپنے تلفظ، ادائیگی، گرامر، جملوں کی ساخت کے اعتبار سے جاپانی اور چینی بالکل مختلف زبانیں ہیں۔ حتی کہ چینی علامات کا تلفظ جاپانی میں چینی سے قطعا مختلف ہے۔

 
Top