محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

سین خے

محفلین
اگر سچ کہوں تو ارتقا کی تھیوری کو رد کرنے کا کسی نے نہیں کہا لیکن ایسے ہر ٹاپک کی بات قرآن اور سپیسفکلی بندر سے شروع کی جاتی رہی. میں نے ابھی تک بہت تحقیق نہیں کی ہے مگر جتنی بھی کی ہے اس کے مطابق میرے لیے اللہ تعالی کی کہی گئی بات ہر چیز سے زیادہ اہم ہے. ویسے اوپر میں ذکر کر چکی ہوں کہ کہیں نا کہیں یہ بھی ممکن ہے کہ ہم نے اسے صحیح طرح نہ سمجھا ہو مگر فی الحال جو مجھے پتا ہے وہ یہی ہے.
ڈاکٹر اسرار احمد کے نام سے مجھے یاد آیا کہ ایک استاد محترم نے پچھلے سمسٹر میں ان کے لیکچرز کے لنک بھیجے تھے مگر مجھے مصروفیات کے باعث توفیق ہی نہ ہوئی کہ دیکھوں تاہم اب آپ نے یاد کروایا ہے تو پڑھوں گی یہ بھی.
جہاں تک بات بیچ کی راہ کی ہے تو ہو سکتا ہے وہ درست ہو، جب تک وہاں پہنچوں گی دیکھوں گی مگر ابھی کے لیے ایسا ہے کہ میں یہ سمجھتی ہوں جواب ذہن میں رکھ کر مذہب کے ساتھ manipulation کرنا بہت برا فعل ہے. اس لیے میں خود بیچ کی راہ لینے کی کوشش نہیں کروں گی جب تک کہ تھما نہ دی جائے قدرتی اتفاقات اور انکشافات کی وجہ سے ورنہ پھر اپنے مقصد کے لیے قرآن و حدیث کا استعمال آجکل روزمرہ کا معمول ہوچکا ہوا ہے اور امہ کے ان نتائج کا کچھ کم ذمہ دار نہیں.
جہاں تک وائرس کا معاملہ ہے اور جس بات کی طرف آپ نے اشارہ کیا، میرا خیال ہے کہ ایولیوشن ان دا سینس آف اڈیپٹیشن ہوتی رہتی ہے جیسا کہ آپ اور میں ویسے نہیں ہیں جیسے پیدائش کے وقت تھے. وقت کے ساتھ ساتھ ہر قسم کا جسمانی، روحانی اور ذہنی بدلاؤ لایا گیا ہے ہمارے سروائیول اور آگے بڑھنے کے لیے مگر ہم کوئی اور سپیشز بننے کی طرف نہیں جا رہے.
یہاں مسئلہ زیادہ سپیسی ایشن کا ہے.
اللہ تعالی نے فرمایا کہ انہوں نے ہر چیز کے جوڑے پیدا فرمائے....



:)

پہلی بات تو یہ ہے کہ جواب ذہن میں رکھ کر کچھ بھی manipulate نہیں کیا گیا ہے۔ بیچ کی راہ سے مراد یہ ہے کہ اس میں ارتقاء کو پوری طرح رد نہیں کیا گیا ہے بلکہ تخلیق کے ذریعے اس کے ہونے یا نہ ہونے پر بات چیت کی گئی ہے۔ moderate کے لئے بیچ کی راہ کا لفظ بہتر دماغ میں آیا :) قرآن کو صرف ایک سطر سے سمجھنا یا سمجھانا ممکن نہیں ہے۔ جن اسکالرز نے تحقیق کی ہے وہ صرف ذبردستی کے دلائل پر مبنی تحقیق نہیں ہے۔

وائرس اپنا آر این اے اور ڈی این اے تبدیل کرتا ہے۔ یہ ایڈپٹیشن نہیں ہے بلکہ ارتقاء ہی ہے۔ اور وائرس کا ارتقاء اس لحاظ سے ڈاروینئین ہی ہے۔
میں اور آپ اپنا ڈی این اے اور آر این اے تبدیل نہیں کرتے ہیں :)

خیر اصل مقصد پوچھنے کا یہ تھا کہ آپ کے یونیورسٹی کے اساتذہ کیا پڑھاتے رہے ہیں کیونکہ مجھے آپ کے اساتذہ کے نظریہ ارتقاء کو رد کرنے پر بہت حیرت ہوئی۔ :)
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
بہت عمدہ مصاحبہ چل رہا ہے مریم صاحبہ۔
کچھ میری جانب سے بھی۔

مندرجہ ذیل امور پہ اپنے خیالات کا اظہار کیجئے۔
۔۔ گلوبل وارمنگ
۔۔ سوشل میڈیا
 

شکیب

محفلین
فی الحال صفحہ 2 تک پڑھا ہے اور ایف ایس سی، بی ایس اور بی ایس سی میں الجھا ہوا ہوں...
یہ سمجھنے کے بعد آگے پڑھتا ہوں!
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمومی طور پر بات بندر کے متعلق ہی کی جاتی رہی ہے کہ نافرمان انسانوں کو بندر بنایا گیا لیکن سائنس کہتی ہے کہ بندر کو دھیرے دھیرے انسان بنایا گیا.

(نبیل بھیا! یہ میرا انٹرویو ہے اس لیے جو بھی ہے کہے دے رہی ہو‍ں مگر اپنی کم علمی کا اعتراف اور احساس ہمیشہ رہا ہے، میں آپ سے توقع رکھتی ہوں کہ اگر آپ نے اللہ تعالی کے کہنے کو اپنی دانست میں ٹھیک سے سمجھا ہے تو مجھ سے بھی ضرور شئیر کریں گے کیونکہ ہمیشہ ببانگ دہل اپنی کم علمی کا اعتراف تقریبا ہر جگہ میں کرتی ہوں اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے ابھی بہت زیادہ سیکھنا ہے، میں نے زندگی نہیں گزار لی ابھی، اس لیے ہر نقطہ نظر دیکھنا پسند کرتی ہوں.)
:)

یہ آپ سے انٹرویو ہے، اور آپ سے ہی سوالات کرنا چاہتا ہوں۔ :) اللہ تعالی کے کہنے کو ٹھیک سے سمجھنے کا دعوی تکبر سمجھتا ہوں اور میرے خیال میں سیکھنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

آپ نے جو حوالہ دیا ہے اس کا ارتقاء سے کیا تعلق ہے؟ یہ تو بنی اسرائیل کے نافرمان لوگوں پر عذاب کی کیفیت بیان کی گئی ہے اور انہیں بندر ہی نہیں بلکہ سؤر بھی بنایا گیا تھا۔ بلکہ اکثر تفاسیر میں ان کی شکلیں بگاڑنے کی بات ہوئی ہے ناکہ انہیں فزیکلی بندر اور سؤر بنانے کی۔ اس پر سائنس کی تھیوری زبردستی کیوںمنطبق کی جا رہی ہے، جبکہ اس کا ارتقاء سے کوئی تعلق نہیں ہے؟ کیا یہ صرف آپ کے ٹیچر کے نظریات ہیں یا یہ آپ کے تعلیمی ادارے کی پالیسی ہے کہ اس انداز میں سائنس کی تعلیم دی جائے؟
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر اسرار احمد کے نام سے مجھے یاد آیا کہ ایک استاد محترم نے پچھلے سمسٹر میں ان کے لیکچرز کے لنک بھیجے تھے مگر مجھے مصروفیات کے باعث توفیق ہی نہ ہوئی کہ دیکھوں تاہم اب آپ نے یاد کروایا ہے تو پڑھوں گی یہ بھی.

یوٹیوب پر ڈاکٹر اسرار احمد کے سورۃ نوح کی تفسیر کے لیکچر سرچ کر لیں۔ اس سورۃ کی آیت واللہ انبتکم من الارض نباتا (اور اللہ نے تمہیں زمین سے اگایا) کی تفسیر سنیے۔
نظریہ ارتقاء پر ڈارون سے کئی صدی قبل مسلمان علماء یقین رکھتے آئے ہیں جن میں نمایاں نام ابن مسکویہ (Miskawayh) کا ہے۔
 

شکیب

محفلین
فی الحال صفحہ 2 تک پڑھا ہے اور ایف ایس سی، بی ایس اور بی ایس سی میں الجھا ہوا ہوں...
یہ سمجھنے کے بعد آگے پڑھتا ہوں!
انڈیا کے احباب کے لیے :
ایف ایس سی = 11th&12th
بی ایس = انجینئرنگ (بی ای، بی ایس سی)
بیچلر ڈگری دو طرح کی ہے، پاسPass(دو سال) اور آنرز Honours(چار سال)
صاحبہء مصاحبہ نے بی ایس آنرز کیا ہے!

ویسے یہ دو سال میں ڈگری کیسے ہوسکتی ہے؟
 

فرحت کیانی

لائبریرین
انڈیا کے احباب کے لیے :
ایف ایس سی = 11th&12th
بی ایس = انجینئرنگ (بی ای، بی ایس سی)
بیچلر ڈگری دو طرح کی ہے، پاسPass(دو سال) اور آنرز Honours(چار سال)
صاحبہء مصاحبہ نے بی ایس آنرز کیا ہے!

ویسے یہ دو سال میں ڈگری کیسے ہوسکتی ہے؟
پاکستان میں بھی آنرز 4 سال میں مکمل کیا جاتا ہے۔ دو سال والی ڈگری پاس کہلاتی ہے۔ اکثر جامعات میں پاس بیچلرز کا آپشن اب تقریبا ختم ہو رہا ہے۔
 
پہلی بات تو یہ ہے کہ جواب ذہن میں رکھ کر کچھ بھی manipulate نہیں کیا گیا ہے۔
میں نے یہ ہرگز ہرگز کسی سکالر کے متعلق نہیں کہا تھا. میں خود کو بچپن سے جانتی ہوں اور خود اپنی بات کرنے کی کوشش کر رہی تھی. جن کو میں نہیں جانتی کوشش کرتی ہوں کہ ان کے متعلق بات نہ کروں. :)


جہاں تک بات بیچ کی راہ کی ہے تو ہو سکتا ہے وہ درست ہو، جب تک وہاں پہنچوں گی دیکھوں گی مگر ابھی کے لیے ایسا ہے کہ میں یہ سمجھتی ہوں جواب ذہن میں رکھ کر مذہب کے ساتھ manipulation کرنا بہت برا فعل ہے. اس لیے میں خود بیچ کی راہ لینے کی کوشش نہیں کروں گی جب تک کہ تھما نہ دی جائے قدرتی اتفاقات اور انکشافات کی وجہ سے ورنہ پھر اپنے مقصد کے لیے قرآن و حدیث کا استعمال آجکل روزمرہ کا معمول ہوچکا ہوا ہے اور امہ کے ان نتائج کا کچھ کم ذمہ دار نہیں.

ڈاکٹر اسرار احمد کے نام سے مجھے یاد آیا کہ ایک استاد محترم نے پچھلے سمسٹر میں ان کے لیکچرز کے لنک بھیجے تھے مگر مجھے مصروفیات کے باعث توفیق ہی نہ ہوئی کہ دیکھوں تاہم اب آپ نے یاد کروایا ہے تو پڑھوں گی یہ بھی.

:)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
طلبا کے لیے کم از کم ایک دو گھنٹے کی پارٹم ٹائم جاب ضروری قرار دوں گی.
اردو، اسلامیات اور معاشرتی علوم کی آکسفورڈ کی کتب ملک میں داخل ہونے پر پابندی لگاؤں گی.
طلبا کے لیے نئی نئی سزائیں تجویز کروں گی جن میں جسمانی سزا کا دخل نہ ہو مگر پھر بھی وہ آئندہ وہ کام کرنے/نہ کرنے کے متعلق دس بار سوچیں.
ایویلوئیشن کے لیےموجودہ نظام کسی طرح بھی صحیح نہیں. کوئی نیا نظام متعارف کروانے کے لیے قابل ترین ذہنوں کی کمیٹی بناؤں گی اور جب ہر پہلو پر غور ہو جائے تو پھر اسے رائج کروں گی.
ایسے اقدام کروں گی کہ استاد محض ایک ملازم سا نہ رہے طلبا یا محکمے کے درمیان.
اساتذہ کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کے لیے ہر ماہ ایک لیسن رکھواؤں گی اور جو اڈیپٹ نہ ہوں ان کے متعلق مناسب اقدام کروں گی.
وغیرہ وغیرہ وغیرہ.
:)
بہت دنوں بعد محفل پر آنا ہوا تو یہ لڑی بھی تازہ ترین میں دیکھنے کو ملی۔ الٹی طرف سے پڑھ رہی ہوں۔ ارتقا پر گفتگو دلچسپ لگ رہی ہے۔ میں اس گفتگو کو پڑھتی رہوں گی۔
آپ نے بطور وزیر تعلیم کچھ اقدامات لینے کی بات کی۔ میرے چند سوالات ہیں۔
1۔ کس درجہ کے طلبا کے لیے پارٹ ٹائم جاب ضروری قرار دیں گی؟
2۔ آکسفورڈ کی کتابوں پر پابندی کیوں لگائیں گی؟
3۔ بہت اچھا خیال ہے۔کوئی خاص سزا جو آپ کے ذہن میں ہو؟
4۔ کس کی ایویلوئیشن؟ طلبہ یا اساتذہ یا تعلیمی اداروں؟ موجودہ نظام میں کیا کمیاں ہیں؟
 
وائرس کی میوٹیشن وغیرہ کو کس طرح سمجھا جاتا ہے جیسے ایبولا، برڈ فلو، سوائن فلو وغیرہ؟ وائرس تو بہت تیزی سے میوٹیٹ کر کے اپنی اسٹرین تبدیل کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بیکٹیریل سوپربگز کا بھی معاملہ ہے۔
میوٹیشن ایک بالکل الگ چیز ہے اور ہم میں بھی بہت ہے. نان کوڈنگ ڈی این اے میں ہو تو دیر بعد افیکٹ نظر آتا ہے، کوڈنگ میں ہو تو جلد لیکن عمومی طور پر کوڈنگ ریجنز کنزروڈ ہوتے ہیں. وائرل سٹرینز الگ سپی شز نہیں ہوتیں بلکہ ایسے ہی ہوتی ہیں جیسے ایک افریقی ہے اور ایک امریکی ہے دونوں انسان ہیں مختلف خصوصیات کے اور خاص طور پر آپ نے جو مثال دی ہے اس کے حساب سے تو غالبا اتنی تبدیلی بھی نہیں آتی، سیروٹائپس چینج ہوتی ہیں سٹرینز بھی عموما یا اتنی تیزی سے نہیں اور یہ کام بھی آر این اے وائرسز میں زیادہ جلدی ہوتا ہے کیونکہ پروف ریڈنگ میکانزم سٹرانگ نہیں ہوتا ان. کا. مجھے یہاں کہیں وہ ایولوشن نظر آتی محسوس نہیں ہو رہی جس کا ذکر کیا جا رہا ہے.

وائرس اپنا آر این اے اور ڈی این اے تبدیل کرتا ہے۔ یہ ایڈپٹیشن نہیں ہے بلکہ ارتقاء ہی ہے۔ اور وائرس کا ارتقاء اس لحاظ سے ڈاروینئین ہی ہے۔
میں اور آپ اپنا ڈی این اے اور آر این اے تبدیل نہیں کرتے ہیں :)
ہم سبھی ہر وقت اپنے ڈی این اے کو آر این اے میں بدل رہے ہیں. اس کے علاوہ میوٹیشنَز بھی ہم میں روزانہ کے حساب سے ہو رہی ہیں. جو آر این اے وائرسز ہوتے ہیں ان میں سے ریٹرو وائرسز میں ریورس ٹرانسکرپٹیز ہوتا ہے اور وہ اپنے آر این اے کو ڈی این اے میں کنورٹ کرتے ہیں. باقی وائرسز یونہی آر این اے سے ہی پروٹین کوڈ کر لیتے ہیں. کون سی سپیشز کس میں سے نکلی ہیں اب تک جب سے سائنس نے ترقی کی ہے، پچھلی ایک سینچری میں ہی سہی.
اس میں ایولوشن اور خصوصی طور پر ڈاروینین کہاں سے آگئی؟ جس حساب سے انسان نے ترقی کی ہے اور بندر سے بنا ہے اب اتنے سال سے زمین پر ہے، انسان سے اگلی مخلوق کیوں نہیں بن گئی، بننی چاہییے تھی!

Ellis Silver ایک ایکولوجسٹ ہیں ان کی کتاب Humans are not from Earth میں کہیں لکھا تھا کہ انسان جس ایلین کا انتظار کر رہا ہے، وہ وہ خود ہے اور اس کا اوریجن زمین پر نہیں ہوا اور ایولیوشن کی بھی خاصی تردید وغیرہ. بہرحال جو بھی بات ہے، اس کی بھی تردید کر دی جاتی ہے کہ سائنس میں اس حوالے سے دو مکاتیب فکر ہیں.

قرآن پاک کو میں مزید سمجھنے کی کوشش کروں گی. انسان کو مٹی سے بنانے اور پھر "اس کے بعد '' اس میں روح پھونکنے کا کیا حکم ہے جبکہ جوڑے بنانے کا بھی، آدم کو بہشت سے نکالنے کا بھی اور آدم بندر کے بعد پہلے انسان تھے اور ان. کو بہشت میں بلایا گیا یا بلایا بھی نہیں گیا کیا ان کی بیوی کو ان کی پسلی سے بنایا گیا. سات دن میں پیدا کرنے کے متعلق کیا تفصیل ہے زمین و آسمان کی اور بہت کچھ!
:)
 
آخری تدوین:
آپ کے یونیورسٹی کے اساتذہ کیا پڑھاتے رہے ہیں

اس بارے میں دو باتیں ہی‍ں
ایک تو یہ کہ یہ کسی ایک ادارے کی بات میں نہیں کر رہی. کلاس کے سبھی سٹوڈنٹس کو ایک جیسے استاد ملتے ہیں مگر سب اسے اور طرح سے لیتے ہیں جیسا کہ اوپر سر ظہور والی اور اسی کلاس کے آج اوسم اوسم والی مثال میں نے دی. لہزا غالب گمان ہے کہ میرا ذہن ہی ایسا ہے اس میں اساتذہ کا کوئی قصور نہیں. مجھ میں جو کچھ بھی ہے وہ اللہ تعالی کا دیا ہوا ہے اور جو برائیاں اور کوتاہیاں ہیں وہ خالصتا میری ہیں. میں اپنے اساتذہ کی انتہا سے بھی زیادہ عزت کرتی ہوں اور میرے سامنے کوئی ان کو یوں نہیں کہہ سکتا چاہے مجھے کہہ لے کوئی مسئلہ نہیں، کیونکہ میں زندگی اپنی آسودگی کے لیے اور اللہ کی رضا کے حصول کے لیے جی رہی ہوں. کوئی مجھے جو بھی سمجھے یا کہے، کچھ فرق سرے سے پڑتا ہی نہیں حتی کہ اس انٹرویو میں بھی کسی حوالے سے اس نیت سے کچھ فیبریکیٹ نہیں کیا گیا کہ مجھے اچھا سمجھا جاوے. جو ہوں اپنے لیے ہوں. آپ مجھے بے حد عزیز ہیں لٹرلی اور بھی یہاں بہت سے لوگ اور اسی لیے خلوص دل سے اپنی کم علمی اور مزید تحقیق کی گنجائش کا اعتراف کر رہی تھی اور کہہ رہی تھی کہ مجھے سکھا دیا جائے. آپ سے بھی کہتی ہوں کہ میری استاد کا رتبہ پائیے اور مجھے راہ راست پر لائیے میں مکمل طور پر تیار ہوں یا میرے اساتذہ کے بارے میں مت فرمائیے!

دوسری بات یہ ہے کہ انٹرویوز آج تک میں نے جو سنے ہیں ان میں اس طرح کی بات نہیں ہوتی.
آپ کے یونیورسٹی کے اساتذہ کیا پڑھاتے رہے ہیں
بہر حال آئی مائینڈ اٹ!



:)
 
انڈیا کے احباب کے لیے :
ایف ایس سی = 11th&12th
بی ایس = انجینئرنگ (بی ای، بی ایس سی)
بیچلر ڈگری دو طرح کی ہے، پاسPass(دو سال) اور آنرز Honours(چار سال)
صاحبہء مصاحبہ نے بی ایس آنرز کیا ہے!

ویسے یہ دو سال میں ڈگری کیسے ہوسکتی ہے؟
سنا ہے صاحبۂ مصاحبہ نے ایف ایس سی کے بعد بی ایس آنرز چار سالہ پروگرام میں کیا تھا جو ماسٹرز کے ایکیویلنٹ ہوتا ہے. :)
 
آپ نے جو حوالہ دیا ہے اس کا ارتقاء سے کیا تعلق ہے؟ یہ تو بنی اسرائیل کے نافرمان لوگوں پر عذاب کی کیفیت بیان کی گئی ہے اور انہیں بندر ہی نہیں بلکہ سؤر بھی بنایا گیا تھا۔ بلکہ اکثر تفاسیر میں ان کی شکلیں بگاڑنے کی بات ہوئی ہے ناکہ انہیں فزیکلی بندر اور سؤر بنانے کی۔ اس پر سائنس کی تھیوری زبردستی کیوںمنطبق کی جا رہی ہے، جبکہ اس کا ارتقاء سے کوئی تعلق نہیں ہے؟
یوٹیوب پر ڈاکٹر اسرار احمد کے سورۃ نوح کی تفسیر کے لیکچر سرچ کر لیں۔ اس سورۃ کی آیت واللہ انبتکم من الارض نباتا (اور اللہ نے تمہیں زمین سے اگایا) کی تفسیر سنیے۔

میرا قرآن پاک کا نالج آپ سےزیادہ نہیں اسی لیے آپ سے روشنی ڈالنے کا کہا تھا. اچھا پوائنٹ ہے، میں اس کو دیکھوں گی ان شاء اللہ!
کیا یہ صرف آپ کے ٹیچر کے نظریات ہیں یا یہ آپ کے تعلیمی ادارے کی پالیسی ہے
تعلیمی اداروں کی پالیسی تو ہرگز نہیں ہو سکتی کیونکہ یہ میں محض اس ادارے کی بات نہیں کر رہی بلکہ نائنتھ سے اب تک بہت سے انسٹیٹیوٹس میں پڑھا ہے. ظاہر ہے یہ اساتذہ کے اپنے نظریات ہو سکتے ہیں جیسا کہ آپ کے ہیں اور زیادہ گمان یہ ہے کہ خود میرا گمان ہی ایسا ہو جب کہ اصل میں خدا جانے کیا کیا کہا جاتا رہا ہو ظاہر ہے اب دنیا کا ہر استاد ایک ہی بات کیسے کرسکتا ہوگا. پچھلے سمسٹر میں جن استاذی نے اسرار صاحب کے لیکچرز کا لنک ای میل کیا تھا وہ بھی ڈھونڈ کر سنتی ہوں جلد. :)
 
بہت عمدہ مصاحبہ چل رہا ہے مریم صاحبہ۔
کچھ میری جانب سے بھی۔

مندرجہ ذیل امور پہ اپنے خیالات کا اظہار کیجئے۔
۔۔ گلوبل وارمنگ
۔۔ سوشل میڈیا
عمدہ کیا چلنا ہے جی. پوری زندگی میں اتنا غور ایولیوشن پر نہیں کیا تھا جتنا پچھلے ایک دن میں. میرا مقصد حیات کوئی اور تھا اور یہ بس ایک روز مرہ کا معاملہ تھا جیسے یہ کہ برش کرتے ہوئے ٹونٹی کھلی چھوڑنی چاہئیے یا بند کرنی چاہئیے. ہن لگن دیا اے کہ اک ایہو ای مقصد رہ گیا اے میری زندگی دا.
بہت دنوں بعد محفل پر آنا ہوا تو یہ لڑی بھی تازہ ترین میں دیکھنے کو ملی۔ الٹی طرف سے پڑھ رہی ہوں۔ ارتقا پر گفتگو دلچسپ لگ رہی ہے۔ میں اس گفتگو کو پڑھتی رہوں گی۔
آپ نے بطور وزیر تعلیم کچھ اقدامات لینے کی بات کی۔ میرے چند سوالات ہیں۔
1۔ کس درجہ کے طلبا کے لیے پارٹ ٹائم جاب ضروری قرار دیں گی؟
2۔ آکسفورڈ کی کتابوں پر پابندی کیوں لگائیں گی؟
3۔ بہت اچھا خیال ہے۔کوئی خاص سزا جو آپ کے ذہن میں ہو؟
4۔ کس کی ایویلوئیشن؟ طلبہ یا اساتذہ یا تعلیمی اداروں؟ موجودہ نظام میں کیا کمیاں ہیں؟

آپ دونوں کے سوالات کے جوابات ان شاء اللہ آ کر دیتی ہوں. دیر کے لیے پیشگی معذرت کہ آج ورکنگ ڈے ہے! :)
 

نور وجدان

لائبریرین
اس لڑی کو اگر انٹرویو تک محدود رکھا جاتا تو زیادہ بہتر ہوتا. ہم سب جانتے ارتقاء کے حوالے سے ہم سب کے متضاد خیالات ہیں اور ہم سب کی رائے مستحکم بھی ہے ..:)
 

زیک

مسافر
جس حساب سے انسان نے ترقی کی ہے اور بندر سے بنا ہے اب اتنے سال سے زمین پر ہے، انسان سے اگلی مخلوق کیوں نہیں بن گئی، بننی چاہییے تھی!
Australopithecus africanus
Australopithecus afarensis
Australopithecus bosei
Homo erectus
Homo neandertalis
Homo naledi
وغیرہ
 

شکیب

محفلین
پاکستان میں بھی آنرز 4 سال میں مکمل کیا جاتا ہے۔ دو سال والی ڈگری پاس کہلاتی ہے۔ اکثر جامعات میں پاس بیچلرز کا آپشن اب تقریبا ختم ہو رہا ہے۔
جی میں نے پاکستان ہی کے بارے میں لکھا ہے، چونکہ خود ہند میں رہائش پذیر ہوں تو انٹرویوسمجھنے میں دقت پیش آ رہی تھی، چنانچہ پاکستانی نظام تعلیم سمجھنے کی کوشش کی...
مذکورہ مراسلہ میں انڈیا کے احباب کے لیے ہمارے نظام تعلیم کے مطابق کورسز کے Equivalents لکھے ہیں تاکہ ان کو دوبارہ میری طرح سرچ نہ کرنا پڑے!
پاس اور آنرز کا سسٹم بالکل نیا تھا میرے لیے اس لیے الگ سے ان کے معنی ذکر کیے ہیں! :) :) :)
 
Top