سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

یاز

محفلین
میں بہت عرصے سے سوچ رہا ہوں کہ سائنسدان ایسی گولیاں کیوں نہیں بناتے جنہیں کھا کر سارے ضروری فوائد بھی مل جائیں اور پیٹ بھی بھرا ہوا محسوس ہو، پھر سوچتا ہوں قصائیوں کی چھریوں سے ڈرتے ہونگے۔ :)
واہ واہ۔
پھر تو جہاں کسی بھوکے کو دیکھتے، دو گولی ڈال دیتے۔
 
اس اوجھڑی سے یاد آیا کہ بچپن میں جب قربانی ہوتی تھی تو میری ایک خالہ کی اسپیشل ڈیوٹی لگتی تھی صرف اوجھڑی بنانے کی، بیچاری کا سارا دن گزر جاتا تھا اس کی بد بو ختم کرنے میں۔ :)
ہمارے گھر الحمد للہ کسی کو بھی پسند نہیں رہی۔
 
سین خے

محفلین
میں خواہ مخواہ خود کو تنہا تنہا سا محسوس کر رہا تھا۔ :)

ہے جی کوئی اور نہاری کا شکار نہ ہونے والا۔ :)

نہاری کھانے کی میں بھی کافی شوقین اگر اس میں نلی اور مغز غیر موجود ہوں اور گوشت روکھا ہو۔ چکن نہاری میں مجھے کوئی قابلِ اعتراض پہلو نظر نہیں آتا ہے سو میں بہت خوشی سے کھاتی ہوں۔

ہمارے تایا نے ایک بار دعوت میں مغز نہاری بنوائی۔ مجھے کچھ علم نہیں تھا سو میں نے نکالنا شروع ہی کی تھی کہ والدہ نے خبردار کرنا مناسب سمجھا۔ انھوں نے بس یہی فرمایا تھا کہ سائرہ یہ ۔۔۔اور تایا تائی نے ان کی بات مکمل ہونے نہیں دی۔ جب میں نے پلیٹ میں نکال لی تو خطرے کا احساس ہوا پر سب بڑوں کے ڈر کی وجہ سے کچھ کیا نہیں جا سکتا تھا۔ مرتی کیا نہیں کرتی جیسے تیسے پوری کی۔ اگلے سات دن کان پکڑ پکڑ کر توبہ کی۔ اینٹی بائیوٹک کا کورس کرنا پڑ گیا تھا۔
 
یاز

محفلین
اور اس سائنس میں مسلمان سائنسدانوں کے کارنامے ساری دنیا سے زیادہ ہیں۔ :)
ویسے آپ کی نہاری سے عدم رغبت بذاتِ خود ایک ستم ظریفی اس لئے بھی محسوس ہوتی ہے کہ لاہور اور راولپنڈی کی مشہور تین چار نہاریوں میں سے ایک "وارث نہاری" بھی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے آپ کی نہاری سے عدم رغبت بذاتِ خود ایک ستم ظریفی اس لئے بھی محسوس ہوتی ہے کہ لاہور اور راولپنڈی کی مشہور تین چار نہاریوں میں سے ایک "وارث نہاری" بھی ہے۔
جی میں جانتا ہوں، لاہور کی" وارث نہاری" اکثر میرا منہ چڑھایا کرتی تھی جب میرے سارے دوست گروپ بنا کر وہاں نہاری کھانے جاتے تھے اور جاتے جاتے مجھے طعنے مارتے جاتے تھے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے آپ کی نہاری سے عدم رغبت بذاتِ خود ایک ستم ظریفی اس لئے بھی محسوس ہوتی ہے کہ لاہور اور راولپنڈی کی مشہور تین چار نہاریوں میں سے ایک "وارث نہاری" بھی ہے۔
آن اے سیریس نوٹ، میری نہاری سے کوئی دشمنی نہیں بلکہ ہر طرح کے کھانوں سے ہے۔ انسان کے بہت سے وسائل، پیسہ، وقت، سوچ صرف کھانے کے ارد گرد ہی گھومتے ہیں ، اور تو اور گھروں میں اکثر جھگڑے اسی وجہ سے ہوتے ہیں۔ وہ وقت آئے گا انشاءاللہ جب انسان اپنے کھانے کی خواہش اور حس پر قابو پا کر گولیوں یا ایسی ہی کسی چیز پر آ جائے گا۔ :)
 
عثمان

محفلین
غالباً چکن قورمہ کی کسی قسم کو نہاری کا نام دے دیا گیا ہے ورنہ نہاری تو بیف ہی کی ہوتی ہے۔
اوجھڑی کی بھی اپنی ہی بات ہے۔ کسی کسی کو پکانی اور کھانی آتی ہے۔ :)
 
غالباً چکن قورمہ کی کسی قسم کو نہاری کا نام دے دیا گیا ہے ورنہ نہاری تو بیف ہی کی ہوتی ہے۔
اوجھڑی کی بھی اپنی ہی بات ہے۔ کسی کسی کو پکانی اور کھانی آتی ہے۔ :)
چکن قورمہ بالکل مختلف ڈش ہے۔
نہاری کے ہی مصالحے میں بیف کی جگہ چکن ڈالنے سے چکن نہاری بن جاتی ہے۔
قورمہ تو بالکل مختلف ہوتا ہے۔
 
عثمان

محفلین

عثمان

محفلین
ویسے میں سوچتا ہوں کہ اگر نہاری کے مصالحے میں مچھلی ڈال دی جائے تو وہ "مچھلی نہاری" کہلائے گی؟
 
ویسے میں سوچتا ہوں کہ اگر نہاری کے مصالحے میں مچھلی ڈال دی جائے تو وہ "مچھلی نہاری" کہلائے گی؟
ویسے ہماری طرف مچھلی بریانی کا تجربہ ہو چکا ہے۔ :)
اور اس تجربہ کے بعد دوبارہ یہ تجربہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اور طے پایا کہ چکن بریانی کے ساتھ مچھلی فرائی کر لینا ہی درست اور بہتر ہے۔
 
یاز

محفلین
چکن قورمہ بالکل مختلف ڈش ہے۔
نہاری کے ہی مصالحے میں بیف کی جگہ چکن ڈالنے سے چکن نہاری بن جاتی ہے۔
قورمہ تو بالکل مختلف ہوتا ہے۔
ویسے بازار میں ملنے والی زیادہ تر چکن نہاریاں ایسی دیکھی ہیں کہ بیف نہاری میں چکن کی بوٹی یا بوٹیاں ڈال کر پیش کی جاتی ہیں۔
 
Top