سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
جب عمران خان اپنا الگ راگ الاپتا تھا تو کہتے تھے کہ اس کو پاکستانی سیاست کے راگ نہیں آتے۔ :)
اب جب وہ یہاں کے راگ سیکھ گیا تو وہی لوگ کہتے ہیں کہ اس میں اور اوروں میں فرق کیا ہے۔ :)

اس سے ایک لطیفہ یاد آ گیا:

ایک شخص نے دوسرے شخص سے پوچھا "کیا تمہیں تیرنا آتا ہے؟"
اُس نے نفی میں جواب دیا۔
پہلے شخص نے کہا کہ "تمہیں تیرنا نہیں آتا، حالانکہ کتے کو بھی تیرنا آتا ہے"۔
اُس شخص کو یہ بات بہت ہتک آمیز محسوس ہوئی اور اُس نے جی جان سے محنت کی اور کچھ ہی دنوں میں تیرنا سیکھ گیا۔
پہلے شخص نے پھر ایک دن اپنا سوال دُہرایا "کیا تمہیں تیرنا آتا ہے؟"
تو اُس شخص نے فخر سے گردن اکڑاتے ہوئے کہا "ہاں! مجھے تیرنا آتا ہے۔"
جس پر پہلے شخص نے جواب دیا: " لو! اب کُتے میں اور تم کیا فرق رہ گیا؟ " :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top