مشکل اصطلاحات اور ناموں کو یاد کرنے کے لیے مختصر الفاظ اور جملے

آصف اثر

معطل
سلفیورک ایسڈ بھائی کے تعارف میں:
آپ کی قسمت کا کیا کہیے کہ ہمیں سبھی اماؤنو ایسڈز کے نام بمع سٹرکچر و سمبل یاد ہیں. :noxxx:

کسی دور میں ہمیں بھی یاد تھے۔ نام یاد رکھنے کا ایک عجیب و غریب طریقہ بھی ہوا کرتا تھا پرمزاح سے جملے والا۔

چلیں ایک نیا تعلیمی سلسلہ شروع کرتے ہیں۔
میٹرک میں توانائیوں کے نام یاد رکھنےکے لیے ایک لفظ دہراتے تھے۔ کپحسلسیما۔ جب کہ پیریاڈِک ٹیبل کے پہلے کالم کے لیے ”ہائے لیلیٰ نہ کر رب سے فریاد“:)

مریم افتخار اور یاز بھائی سے ابتداء کرتےہیں۔

ٹیگ نامہ۔
 
الفاظ اور جملوں سے ہٹ کر بعض اوقات یاد رکھنے کے لیے کوئی نشانی ساتھ بتا دی جاتی تھی۔
اس وقت نہم جماعت میں پڑھائے گئے pair of words میں سے ایک یاد آ رہا ہے۔
Week, weak
اس میں یہ نشانی بتائی گئی کہ ایک ای والا کمزور ہے۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
نیٹورکنگ پڑھنے کے دوران OSI کی 7 لیئرز کے نام یاد رکھنے کے لیے یہ جملے (mnemonic) یاد کیے تھے:
فزیکل سے ایپلیکیشن لیئر
Please Do Not Throw Sausage Pizza Away
ایپلیکیشن سے فزیکل لیئر
All People Seem To Need Data Processing

7-layers-of-osi-icon.jpg
 
آخری تدوین:

جان

محفلین
سلفیورک ایسڈ بھائی کے تعارف میں:

چلیں ایک نیا تعلیمی سلسلہ شروع کرتے ہیں۔
میٹرک میں توانائیوں کے نام یاد رکھنےکے لیے ایک لفظ دہراتے تھے۔ کپحسلسیما۔ جب کہ پیریاڈِک ٹیبل کے پہلے کالم کے لیے ”ہائے لیلیٰ نہ کر رب سے فریاد“:)

مریم افتخار اور یاز بھائی سے ابتداء کرتےہیں۔

ٹیگ نامہ۔
ہم نے اسے ایسے یاد کیا تھا "حالی نے کی رب سے فریاد"۔ :)
 
یاز

محفلین
سائن، کوسائن اور ٹینجنٹ کو یاد کرنے کے لئے
Some ppl have curly black hair to pose beautiful

اسی کو اردو میں یاد کرنے کے لئے
عو، قو، عق
کہ جس میں ع سے عمود، و سے وتر، ق سے قاعدہ ہے۔
 
آصف اثر

معطل

آصف اثر

معطل
سائن، کوسائن اور ٹینجنٹ کو یاد کرنے کے لئے
Some ppl have curly black hair to pose beautiful

اسی کو اردو میں یاد کرنے کے لئے
عو، قو، عق
کہ جس میں ع سے عمود، و سے وتر، ق سے قاعدہ ہے۔
ہمارے استاد صاحب نے ایک اور طاقت ور بیانیہ بتایا تھا۔
سلیم، پَرے ہٹ (سائن=پرپنڈیکولر اوور ہائپاٹینیوز)
کُرسی بھیگی ہے۔ (کاز/کوسائن=بیس اوور ہائپاٹینیوز)
ٹاٹ پر بیٹھ۔ (ٹینجنٹ= پرپِنڈیکولر اوور بیس):)
 
فاتح

لائبریرین
حساب کے آپریشنز کی ترتیب یاد رکھنے کے لیے:
Please Excuse My Dear Aunt Sally
Parentheses, Exponents, Multiplication, Division, Addition, Subtraction
 
فرقان احمد

محفلین
دلچسپ سلسلہ ہے!

کسی زمانے میں پہلے چھ مغل بادشاہوں کے نام یاد رکھنے کے لیے ہم 'بہاج شا' سے کام چلاتے رہے یعنی بابر، ہمایوں، اکبر، جہانگیر، شاہ جہاں اور اورنگزیب!
 
Top