سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

یاز

محفلین
ریحام خان کی کتاب کا کیا نام ہے اور یہ کہاں اور کب سے دستیاب ہے؟
ایمازان، مصنفہ کی ذاتی ویب سائٹ اور ان کے ٹویٹر اکاونٹ کہیں بھی اس بارے کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔


چونکہ یہ دھاگہ پاکستانی سیاسی موضوعات پر کافی متحرک رہتا ہے اس لیے معذرت کے ساتھ یہیں پوسٹ کر رہا ہوں۔
میرے خیال سے نہ تو ابھی کتاب ریلیز ہوئی ہے، اور نہ ہی اس کے بارے میں حتمی تفصیلات عام ہوئی ہیں۔
میڈیا کا رَج البتہ پہلے ہی لگ گیا ہے۔
 

یاز

محفلین
یعنی نام، اشاعت، اقتباسات۔۔ کچھ بھی واضح نہیں تو پھر شور کیسا ہے ؟
یہی تو حیرت کی بات ہے۔
شور وغیرہ سب میڈیا کی حد تک ہے۔
کسی نے کہا کہ ریحام تردید کرے۔ وہ کہتی ہے کہ کتاب تو شائع ہی نہیں ہوئی، تردید کس چیز کی کروں۔
کسی نے ہتکِ عزت کا بھی دعویٰ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ بتانے سے قاصر کہ یہ دعویٰ کس چیز کے خلاف کر دیا گیا ہے۔
سب میڈیا وارفیئر ہے۔
 
یعنی نام، اشاعت اور اقتباسات۔۔ کچھ بھی واضح نہیں تو پھر شور کیسا ہے ؟
سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی سطحیت، ہر ملنے والی چیز بغیر تصدیق کے آگے شئر کرنے کی عادت، دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کو اپنی کامیابی سمجھنا اور اپنے رہنماؤں سے اندھی محبت۔
اخلاقیات نام کی چیز اب سوشل میڈیا بالخصوص ٹویٹر اور فیس بک پر نایاب ہے۔
 
FB_IMG_1528310297730.jpg

خلائی مخلوق نیو اسلام آباد ائرپورٹ پہنچ گئی۔
 

سین خے

محفلین
ریحام خان کی کتاب کا کیا نام ہے اور یہ کہاں اور کب سے دستیاب ہے؟
ایمازان، مصنفہ کی ذاتی ویب سائٹ اور ان کے ٹویٹر اکاونٹ کہیں بھی اس بارے کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔


چونکہ یہ دھاگہ پاکستانی سیاسی موضوعات پر کافی متحرک رہتا ہے اس لیے معذرت کے ساتھ یہیں پوسٹ کر رہا ہوں۔

ریحام خان کی کتاب کا نام ِِِI am Reham Khan ہے یا پھر Reham Khan ہے۔ کتاب اب تک پبلش نہیں ہوئی ہے۔ ریحام خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ کتاب جولائی یا اگست تک شائع ہوگی۔ جمائما خان کی آج کی ٹوئیٹ کے مطابق ان کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ کتاب libellous ہونے کی وجہ سے برطانیہ میں شائع نہیں ہوگی۔ اگر ہوئی تو وہ sue کریں گی۔

یعنی نام، اشاعت اور اقتباسات۔۔ کچھ بھی واضح نہیں تو پھر شور کیسا ہے ؟

یہ شور حمزہ علی عباسی کا شروع کیا ہوا ہے۔ ان صاحب نے پہلے ریحام اور احسن اقبال کے درمیان ای میل ایکسچنج ٹوئٹر پر لیک کی۔ پہلی والی لیک میں ریحام خان کے ای میل میں kham لکھا ہوا تھا تو یہ کہہ نئی تصاویر اپلوڈ کیں کہ صاف نظر نہیں آرہا ہے۔ پھر کچھ دنوں کے بعد یہ بیان جاری کیا کہ ان کے پاس ریحام کی کتاب کا مسودہ آگیا ہے۔ اس کے بعد سے دعوے ہیں کہ یہ وہ کہا گیا ہے۔ وسیم اکرم کے خلاف بھی بیہودہ بات کا حوالہ دیا گیا ہے جس پر وسیم اکرم کافی غصے میں ہیں۔ وسیم اکرم، ریحام کے پہلے شوہر اور پی ٹی آئی کے افراد کا کہنا ہے کہ انھوں نے ریحال کو لیگل نوٹس دیا ہے جبکہ ریحام کا کہنا ہے کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔

آج ریحام نے سی این این نیوز ۱۸ کو انٹرویو دیا ہے۔ اس میں کتاب پر کافی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ کتاب میں ایسی معلومات کا اشارہ دیا گیا ہے جو کہ عمران خان کے لئے کافی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ عائشہ گلالئی نے بھی ریحام کے الزامات کی تصدیق کر دی ہے کہ عمران خان کردار ٹھیک نہیں ہے۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین

اس پوسٹ کے کمنٹس میں جا کر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہماری قوم کو بیوقوف بنانا بہت ہی آسان کام ہے۔
میں اکثر سوچتا ہوں کہ فیس بک اور ٹویٹر وغیرہ ہماری قوم کے لئے نہیں بنے۔ پھر خیال آتا ہے کہ یہ تو شاید بنے ہی ہمارے جیسوں کے لئے ہیں۔
ویسے جنت کے دریاؤں والی کہانی نئی نکلی ہے شاید۔
 

محمداحمد

لائبریرین
سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی سطحیت، ہر ملنے والی چیز بغیر تصدیق کے آگے شئر کرنے کی عادت، دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کو اپنی کامیابی سمجھنا اور اپنے رہنماؤں سے اندھی محبت۔
اخلاقیات نام کی چیز اب سوشل میڈیا بالخصوص ٹویٹر اور فیس بک پر نایاب ہے۔

متفق!
 
سب الٹا ہے۔

وزیراعظم جسٹس ثاقب نثار نے لاہور میں ایک کمہار کی دکان کا دورہ کیا اور چکنے گھڑوں کی عدم دستیابی پر برہمی ظاہر کی۔ انھوں نے کمہار کے چاک کا معائنہ کیا اور اسے معیار کے مطابق نہ پاکر پانچ ہزار روپے جرمانے کی پرچی لکھی۔ وزیراعظم جسٹس ثاقب نثار نے فارغ بیٹھے کمہار کے گدھے کی سرزنش بھی کی۔

میاں نواز شریف نے دلوں کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ اس موقع پر انھوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ ن کی آئندہ حکومت فیس بک سے ٹوئیٹر تک نئی موٹروے اور واٹس ایپ پر پانچ ہزار میگاواٹ کے بجلی گھر بنائے گی۔ مریم نواز نے الیکشن کے بعد تمام کپتانوں کا احتساب کرنے کا اعلان کیا۔

چیف جسٹس عمران خان نے جیکب آباد میں زیادہ گرمی پڑنے کے مقدمے میں میاں نواز شریف کو عمر قید اور ایک ہزار ارب روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزم کے گرماگرم بیانات کی وجہ سے جیکب آباد سمیت پوری دنیا گلوبل وارمنگ کا شکار ہورہی ہے۔ انھوں نے امریکا اور شمالی کوریا کے مذاکرات منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ٹرمپ اور کم جونگ ان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

ممتاز پراپرٹی ڈیلر آصف زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے اسپین کے بادشاہ کے محل کا سودا سعودی عرب کے شہزادہ محمد سے اور نیویارک کے ٹرمپ ٹاور کا سودا چین کے قبلائی خان سے کروادیا ہے۔ فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ بکنگھم پیلس کے لیے روس اور تاج محل کے لیے فرانس سے بات چیت چل رہی ہے۔ انھوں نے مستقبل قریب میں دبئی کی زمین کی قیمت گرنے اور قطر کی پراپرٹی کا نرخ بڑھنے کی پیش گوئی بھی کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف ملک ریاض نے آئی ایس پی آر میں پریس کانفرنس کی اور قومی میڈیا کو ڈی ایچ اے کے نئے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر کو جلد آزاد کرواکے وہاں بھی ڈی ایچ اے بنایا جائے گا۔ پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کو بریگیڈیئر کے ہاتھ کی بنی ہوئی چائے اور میجر جنرل کے ہاتھ کے بنے ہوئے سموسے پیش کیے گئے۔

جنرل قمر جاوید باوجوہ نے جیونیوز کے ڈائریکٹر نیوز کی حیثیت سے انتظام سنبھال لیا۔ پہلی بلیٹن میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے کہا کہ نیوزروم میں ملک دشمنوں کی موجودگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے رپورٹر کو چینل کی پالیسی سے آگاہ کیا اور قلم اور کیمرے کو کم سے کم زحمت دینے کی تلقین کی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top