دیدارِ فئیری میڈوز و نانگا پربت کا احوال

گلیشیئر ٹوٹ ٹوٹ کر پانی میں شامل ہونے کی خوفناک آوازیں بھی بہت آتی ہیں۔

وہ شائد اوپر فئیری میڈوز یا بیال کیمپ پر سنائی دیتی ہوں- ایدھر نہیں سنائی دے رہی تھیں-

دنیا کی خوبصورت آوازوں میں سے ایک ہے

جی جی !!

وہاں قیام کیسا رہا؟

پل کے ساتھ والے ہوٹل میں رہنے سے کیوں گریز کیا؟

قیام اچھا تھا- اور طعام بھی-
میں تو فئیری میڈوز پر ہی رُکنا چاہتا تھا-
تاکہ رات وہیں گزاری جا سکے-
اور اگلی صبح بیس کیمپ جایا جا سکے-


لازم ہے کہ ہم بھی سُنیں گے- وغیرہ وغیرہ
 
جیپ ٹریک کی واپسی کی تصویر۔
42396217181_90839bbb94_z.jpg
 
کچھ سوالات جو اب تک کے سفر کے بعد ذہن میں آئے ہیں۔

آپ لوگوں کے پاس شیخوپورہ سے رائکوٹ تک کون سی گاڑی تھی؟
آپ نے اپنی گاڑی جیپ مل جانے پر کہاں پارک کی اور اس پارکنگ کی کیا فیس وغیرہ طے ہوئی؟
جیپ کتنے افراد کو آسانی سے سما سکتی تھی اور کیا جیپ اسی سائیز کی دستیاب تھیں یا بڑی بھی تھیں؟
جیپ کا معمول کا کرایہ کتنا ہوتا ہے اور بک کرتے وقت کس شرح سے طے کرتے ہیں؟
اب تک کے سفر میں آپ کو اندازاً اور کتنے سیلانی گروہ آپ والے روٹ پر ہی آتے جاتے دکھائی دئیے؟
اس ویلج تک آپ کے لباس میں میدانی پنجاب کے موسم کے مطابق ہٹ کر کیا رہا ؟
 
گراؤنڈ والی جگہ کے بعد ٹریک مسلسل بل کھاتا ہوا ہے۔اور کئی خطرناک موڑ بھی آتے ہیں۔
(یہ تصاویر اس لئے پوسٹ کی ہیں تاکہ یہ نہ سمجھا جائے سارا ٹریک اتنا ہی آسان ہے)

27525514077_1bd3664408_z.jpg
 
آپ لوگوں کے پاس شیخوپورہ سے رائکوٹ تک کون سی گاڑی تھی؟

سوزوکی مارگلہ

آپ نے اپنی گاڑی جیپ مل جانے پر کہاں پارک کی اور اس پارکنگ کی کیا فیس وغیرہ طے ہوئی؟

گاڑی آپ وہاں موجود شنگریلا ہوٹل اور سرائے ہوٹل کی پارکنگ میں پارک کر سکتے ہیں- جہاں فیس 500 روپے فی دن ہے-
باقی کھلی جگہ ہے جہاں مرضی پارک کریں-



جیپ کتنے افراد کو آسانی سے سما سکتی تھی اور کیا جیپ اسی سائیز کی دستیاب تھیں یا بڑی بھی تھیں؟

جیپ 9-10 بندے بھی سما سکتے ہیں- البتہ میرے خیال میں 7 سے زیادہ سمانے نہیں دیتے-

جیپ کا معمول کا کرایہ کتنا ہوتا ہے اور بک کرتے وقت کس شرح سے طے کرتے ہیں؟

جیپ کا کرایہ طے شدہ ہے- اور یہ 7000 ہزار ہے دونوں طرف کا-

اب تک کے سفر میں آپ کو اندازاً اور کتنے سیلانی گروہ آپ والے روٹ پر ہی آتے جاتے دکھائی دئیے؟

چونکہ مئی میں بابو سر ٹاپ کھلا نہیں ہوتا اور یہ تقریباً آف سیزن ہی کہہ سکتے ہیں اسلئے کافی کم لوگ تھے تاہم عمومی طور پر شاہراہ قراقرم چوبیس گھنٹے رواں رہتی ہے-

اس ویلج تک آپ کے لباس میں میدانی پنجاب کے موسم کے مطابق ہٹ کر کیا رہا ؟

رائکوٹ پُل تک ہاف بازو ٹی شرٹ میں ہی تھے-
یہ۔سمجھ لیں کہ گلگت بلکہ ہنزہ تک بارش وغیرہ نہ ہو رہی ہو تو اے سی کافی ضروری ہے گاڑی میں-
جبکہ تاتو ویلج اور اس سے اوپر کافی سردی تھی-
 
تصاویر وغیرہ لیکر اور دھوپ سینکنا شروع ہی کی تھی کہ میزبان نے ناشتہ تیار ہونےکا نیوتا دے دیا۔
ناشتہ کیا اور آٹھ بجے کے قریب نکل لئے تاتو سے۔
تھوڑای ٹریکنگ کے بعد فوٹو کے بہانے سانس بحال کرنے کی کوشش !!

41449189355_7f13ea19d9_c.jpg
 
گلیشئیر آتا پانی اپنی آواز سے یہی پیغام دے رہا تھا کہ بڑھے چلو !!

42302852662_2f42c34ed8_m.jpg


یہاں سے پہنچ کر جیب میں کچھ حرکت ہوئی۔ ہم حریان ہوئے کہ یہ کیا ہوا پھر یاد آیا کہ بقول میزباں یہاں تھوڑے سے سگنل آ جاتے ہیں اسکی وجہ شائد اس مقام کا پہاڑ کی دوسری طرف فوجی چوکی کے عین سامنے ہونا ہے۔
خیر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سوچا کہ گھر والوں کی خیر خبر پوچھ لی جائے کہ کل سے موبائل آف تھا۔
میسج کھولے ہی تو پہلا میسج تھا جہاں بھی ہو گھر واپس آ جاؤ بھابھی کا بازو ٹوٹ گیا ہے۔
ادارہ کافی پریشان ہوا کہ کیا کیا جائے اب۔ کچھ دیرسوچنے کے بعد فیصلہ کیا کہ اب بھی واپس نکلے تو کل ہی پہنچیں تو مناسب ہے کہ فئیری میڈوز و نانگا پربت کا دیدار کر کے فوراَ واپس ہو لینگے بیال کیمپ پر جایا جا سکا تو ٹھیک ورنہ پھر کبھی سہی۔
 
Top