تیرہویں سالگرہ خوش خطی اور اردو محفل

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
ہم اردو محفل کے محفلین ہیں اور اگر میں کہوں کہ ہم انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو کے علمبردار ہیں تو بے جا نہ ہوگا۔ مگر ہم میں سے اکثر محفلین کو اپنے ہاتھ سے اردو لکھے ہوئے ایک عرصہ بیت جاتا ہے۔ اسی لیے پچھلے سال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی آپ کے ہاتھ کی لکھائی کے لیے ایک لڑی مختص کی گئی ہے۔ اس لڑی میں اردو محفل کو مخاطب کرتے ہوئے سبھی محفلین نے ایک مصرعہ خوش خط لکھ کر اردو محفل کو منسوب کرنا ہے۔ شروعات میں کیے دیتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ سبھی محفلین بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔
 

زیک

مسافر
مجھے بھی!
پچھلے سال خوش خطی کی لڑی میں پہلی اور آخری تصویر پوسٹ کی تھی۔ اب درست طریقہ کار بھول گیا ہے۔ ایسے ہی گھنٹے سے ٹامک ٹوئیاں مار رہی ہوں۔ پچھلی بار بھی آُ نے گائیڈ کیا تھا اب بھی کر دیں۔ فلکر پر اپلوڈ تو کر دی ہے۔
گوگل فوٹوز سے امیج ہاٹ لنک کرنے کا طریقہ کافی پیچیدہ ہے۔ اگر فلکر پر اپلوڈ کیا ہے تو کمپیوٹر سے اس تصویر کے پیج پر جائیں اور وہاں سے شیئر سیلیکٹ کریں۔ پھر بی بی کوڈ والے ٹیب سے کوڈ کاپی کریں اور یہاں ڈائریکٹ پیسٹ کر دیں۔
 
27241607377_f913d8132f_b.jpg
 
مدیر کی آخری تدوین:
یہ موقع تو اسی صورت ملے گا اگر حمیرا کی لکھائی خوش خط نکلی۔
ہم ان کے خط کو دیکھ کر ویسے بھی اگر خوش ہو جائیں تو میرا خیال ہے کہ کام بن جائے گا۔
اور ہاں سچ! احتجاج احتجاج نہیں کھیلتے ہم۔ بس آپ بھی لکھیں!
 
یہ موقع تو اسی صورت ملے گا اگر حمیرا کی لکھائی خوش خط نکلی۔
زیک سچ کہوں تو ایک مدت سے کچھ لکھا ہی نہیں ایکسیڈنٹ کے بعد تو پین پکڑتے ہوئے ہاتھ کاپنتے تھے، اور اب یہ حالت ہے کہ سوئی میں دھاگہ ڈالنا ہو تو آیان کو بولتی ہوں یا عدنان کو
 

یاز

محفلین
خود مصرع نہیں لکھنا۔ فقط ہاتھ سے لکھنا ہے اور اردو محفل کو ڈیڈیکیٹ کرنا ہے۔
ارےبھئی مصرعے کا تو اب مسئلہ اتنا گھمبیر نہیں رہا۔ عروض ہے نا۔ بنا لیں گے کچھ فعولن شعولن۔

مسئلہ لکھائی کا ہے۔ اس بابت اپنی ایک پرانی پوسٹ سے اقتباس پیش ہے۔
قصہ یوں ہے کہ فدوی پیدائشی طور پہ لیفٹ ہینڈڈ تھا، لیکن ہمارے معاشرے میں عمومی طور پہ بائیں ہاتھ سے لکھنے کو غیرمناسب یا نحوست سمجھا جاتا تھا۔ لہٰذا بندۂ ناچیز کو بچپن ہی سے کُوٹ پیٹ کر دائیں ہاتھ سے لکھنے پہ مجبور کر دیا گیا۔ نتیجتاََ
نہ اِدھر کے رہے، نہ اُدھر کے رہے
کافی سے زیادہ دفعہ خود کی لکھی تحریر کو بھی پڑھ نہیں پاتا :(۔
اللہ بھلا کرے کی بورڈ بنانے والوں کا!
 

زیک

مسافر
ارےبھئی مصرعے کا تو اب مسئلہ اتنا گھمبیر نہیں رہا۔ عروض ہے نا۔ بنا لیں گے کچھ فعولن شعولن۔

مسئلہ لکھائی کا ہے۔ اس بابت اپنی ایک پرانی پوسٹ سے اقتباس پیش ہے۔
میرا مسئلہ تو مصرع کا ہے۔ شاعری کا مکمل بائیکاٹ!

رہی بات لکھائی کی تو پچھلے بیس سال میں شاید صرف ایک ہی بار اردو لکھی تھی محفل کے ایک ایسے ہی مقابلے کے لئے۔ اور وہ بھی الٹے یعنی دائیں ہاتھ سے۔
 
Top