فجر کے اوقات میں فرق

زیک

مسافر
فجر کا وقت کب شروع ہوتا ہے اس کی اسلامی نشانیوں پر تو مسلمانوں میں اتفاق پایا جاتا ہے لیکن اسے فلکیات کے مطابق ڈھالنے میں کافی مختلف رائے موجود ہیں۔

میرا خیال تھا کہ فجر کا وقت astronomical twilight سے شروع ہوتا ہے یعنی جب سورج افق سے 18 ڈگری نیچے ہو۔

لیکن مختلف اداروں کے مطابق یہ زاویہ 15 سے 19.5 ڈگری تک ہو سکتا ہے۔

آپ کہیں گے کہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ لیکن اس سے روزے کے دورانیہ پر بہت زیادہ فرق پڑتا ہے۔ مثلاً اگر 18 ڈگری سے حساب کیا جائے تو اس سال شمالی یورپ، روس اور کینیڈا میں کئی روزوں میں سورج اتنا نیچے جائے گا ہی نہیں اور رات بھر صبح صادق رہے گی۔
 
آخری تدوین:

شاہد شاہ

محفلین
زیک انتہائی شمالی علاقہ جات میں رہنے والے ویسے بھی شمسی اوقات پر نہیں چلتے۔ ۲۰ سے ۲۲ گھنٹے کے روزے کون رکھے؟ عموماً اسکے لئے سعودی عرب یا مقامی یورپی سینٹر جیسے لندن پر چلا جاتا ہے
 

فاخر رضا

محفلین
اگر میں ان ملکوں میں ہوتا تو شاید چھٹی رمضان المبارک میں ہی لیتا اور آسان جگہ چلا جاتا
 

آصف اثر

معطل
جامعۃ الرشید (کراچی) کے بانی حضرت مفتی رشید احمد رحمہ اللہ کو فلکیات پر انتہائی مہارت حاصل تھی۔ انہوں نے صبح صادق کے لیے 15 درجہ کو ترجیح دی تھی۔
بعض لوگ رمضان میں (احتیاطاً) 18 درجہ پر بہت اصرار کرتے ہیں لیکن وہی افراد باقی سال 15 درجے پر ہی اذانِ فجر کے روادار ہیں۔ لہذا 15 درجہ ہی راجح ہے۔ مفتی صاحب نے اختلاف اور عوام میں انتشار سے بچنے کےلیے اس پر کبھی اصرار بھی نہیں کیا۔
میرے خیال میں اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹویلائٹ پر موسمی اثرات، نمی (روشنی کا انتشار) وغیرہ اثرانداز ہوتے ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
اگر میرے شہر میں دیکھیں تو 15 ڈگری کے حساب سے فجر آج 5:18 پر تھی اور ساڑھے انیس ڈگری کے مطابق 4:51 بجے

اگر یہی حساب ہیلسنکی کا کیا جائے تو 2:17 سے 3:07 تک بنتا ہے اسلامک فائنڈر کے مطابق لیکن یہ صحیح نہیں کیونکہ وہاں آج سورج 12 ڈگری بھی نیچے نہیں گیا تھا۔ سِوِل ٹوائی لائٹ یعنی 6 ڈگری نیچے 3:41 پر تھا۔
 

دوست

محفلین
چار بجے سحری ختم اور سوا نو بجے کے قریب افطاری ترکوں کی مسجد سے جو کیلنڈر ملا اس کے مطابق ترکی اسلامی کیلنڈر استعمال کرتا ہے، ہر مہینے چاند دیکھنے کی بجائے چاند نکلنے کے فلکیاتی حساب کتاب کے مطابق بنایا ہوا کیلنڈر. اس سے زیادہ سے زیادہ ایک دن کا فرق پڑتا ہے مثلاً عربیوں کے ساتھ لیکن بہتر انتظام ہے..
 

زیک

مسافر
چار بجے سحری ختم اور سوا نو بجے کے قریب افطاری ترکوں کی مسجد سے جو کیلنڈر ملا اس کے مطابق ترکی اسلامی کیلنڈر استعمال کرتا ہے، ہر مہینے چاند دیکھنے کی بجائے چاند نکلنے کے فلکیاتی حساب کتاب کے مطابق بنایا ہوا کیلنڈر. اس سے زیادہ سے زیادہ ایک دن کا فرق پڑتا ہے مثلاً عربیوں کے ساتھ لیکن بہتر انتظام ہے..
یعنی سورج افق سے تقریباً 12 ڈگری نیچے ہونے کے حساب سے سحری ہے۔
 

زیک

مسافر
ہر مہینے چاند دیکھنے کی بجائے چاند نکلنے کے فلکیاتی حساب کتاب کے مطابق بنایا ہوا کیلنڈر. اس سے زیادہ سے زیادہ ایک دن کا فرق پڑتا ہے مثلاً عربیوں کے ساتھ لیکن بہتر انتظام ہے..
اب امریکہ میں بھی بہت لوگ کیلنڈر کے مطابق ہی کرتے ہیں
 

زیک

مسافر
وکیپیڈیا کے مطابق جو علاقے اس ارض بلد سے قطب کی طرف ہیں وہاں متعلقہ ٹوائی لائٹ کم از کم کچھ دنوں کے لئے نہیں ہوتی

Astronomical twilight یعنی 18 ڈگری: 48.5 ڈگری ارض بلد
Nautical twilight یعنی 12 ڈگری: 54.5 ڈگری ارض بلد
Civil twilight یعنی 6 ڈگری: 60.5 ڈگری ارض بلد
 

آصف اثر

معطل
کیا اس سلسلے کی کوئی ریسرچ آن لائن یا کسی کتاب میں موجود ہے؟

صبحِ صادق کے حوالے سے مفصل تحقیقی بحث اور پوری دنیا کے اوقاتِ نماز کا نقشہ یہاں صفحہ 157 تا 196 دیکھا جاسکتاہے۔
Ahsan - ul - Fatawa By Shaykh Rasheed Ahmad Ludhyanvi (r.a)

جب کہ
ان کے مجموعۂ فتاویٰ کے جلد 2 صفحہ نمبر 113 پر اس حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے مفصل جوابات موجود ہیں:
احسن الفتاوی جلد 2 ، صفحہ 160 - مکتبہ جبریل

مفتی صاحب کے 11 جلدوں پر محیط ”احسن الفتاویٰ“ میں پانچ فلکیاتی رسائل درج ہیں: صبحِ صادق، المشرفی علی المشرقی، ارشاد العابد الی تخریج الاوقات وتوجیہ المساجد، عیون الرجال لرؤیۃ الہلال اور الطوالع لتنویر المطالع۔
اِن میں سے کچھ کی آن لائن دستیابی کے متعلق فی الحال علم نہیں۔
 

آصف اثر

معطل
Observations of Subh-Sadiq and disappearance of Shafaq at various locations on earth have confirmed that it is not right to calculate Fajr & Isha, assuming any fixed degree (whether 18° or 15°) or any fixed minutes (like 90 minutes or 75 minutes). Although, 18° is correct at equator, it is not correct to use that for every latitude, specially for higher latitudes. Research and observations by Moonsighting.com members have confirmed that 18° should be used for every day at equator, but not for all latitudes.​
 
Top