تیرہویں سالگرہ کون ہے شاعر؟

یاز

محفلین
کہاں ہم کہاں آپ، یہ سن تریہا
نہیں آتی ہم کو یہ اڑچن تریہا
ہمارے تئیں اب یہی بن سکا بس
فعولن فعولن فعولن تریہا

شعر کا 'مفہوم بوجھیے'۔ نیز یہ بھی بتائیے کہ یہ 'اردو ادب کے مستقبل' کے کس 'عظیم شاعر' کا 'پہلا شعر' ہے؟
ارے بھئی۔ شرمندہ (وغیرہ) کرنے کی تو نہیں رکھی۔
 
اگر سچ پوچھیں تو ہم چاہتے ہیں کہ آپ دوسرا ، تیسرا ، چوتھا اور ہر نمبر (وغیرہ) کا شعر لکھیں۔ بس یہی رکھی ہے!
ہمیں واقعی بہت اچھا لگا کہ آپ نے شعر لکھا ہے۔ اسی لیے اس کا ذکر کر رہے ہیں اور مزید کے لیے منتظر ہیں۔ ہمارا مقصد آپ کی شرمندگی کبھی نہیں ہو سکتا۔
 
یاز

محفلین
ان اشعار کو میں عروض کے لئے تمغہ امتیاز سے کم نہیں سمجھتا۔ :p
بخدا ایک بار یہ خیال بھی آیا کہ شاید عروض آٹومیٹڈ نہ ہو، اور سید ذیشان صاحب خود سے اوزان درست کر کے جواب چپکاتے ہوں تو۔۔۔۔ میرے شعر بنانے کے عمل کے دوران میرا سر پھوڑنے کا مصمم ارادہ کر بیٹھتے۔
 
ان اشعار کو میں عروض کے لئے تمغہ امتیاز سے کم نہیں سمجھتا۔ :p
بھائی! میں نے کئی بار سوچا ہے کہ آپ سے کہوں کہ آپ اینڈرائڈ ایپ بنانے پر غور کیوں نہیں کرتے؟ ہم نے بہت ڈھونڈا مگر ایسی ایک بھی ایپ میسر نہیں اور ہمارے ذہن میں مصرعے اس وقت ہی وارد ہوتے ہیں جب نیٹ نہیں ہوتا (مثلا کلاس روم وغیرہ میں) اور ہمیں دیکھنا ہوتا ہے کہ یہ کس زمین کے لگ بھگ ہے اور آگے بڑھنا ہوتا ہے۔ ایسے کئی مصرعے بن کھلے ہی مرجھا جاتے ہیں۔
 
ایک ایپ میں ان کی اے پی آئی استعمال کی گئی ہے
Poet perfect
 
سید ذیشان

محفلین
بھائی! میں نے کئی بار سوچا ہے کہ آپ سے کہوں کہ آپ اینڈرائڈ ایپ بنانے پر غور کیوں نہیں کرتے؟ ہم نے بہت ڈھونڈا مگر ایسی ایک بھی ایپ میسر نہیں اور ہمارے ذہن میں مصرعے اس وقت ہی وارد ہوتے ہیں جب نیٹ نہیں ہوتا (مثلا کلاس روم وغیرہ میں) اور ہمیں دیکھنا ہوتا ہے کہ یہ کس زمین کے لگ بھگ ہے اور آگے بڑھنا ہوتا ہے۔ ایسے کئی مصرعے بن کھلے ہی مرجھا جاتے ہیں۔

بنانے کا سوچ رہا ہوں کافی عرصے سے، لیکن مصروفیات کی وجہ سے وقت نہیں ملتا۔ :) تابش بھائی کا مشورہ بھی اچھا ہے ویسے-
 
میں اس پر خوش ہوں کہ آپ سوچ رہے ہیں۔ ان شاء اللہ کبھی نا کبھی تو وقت ملے گا نا۔ میں اس وقت تک انتظار بھی کر لوں گی۔ بس آف لائن ایپ بنائیے گا! اللہ تعالی آپ کو شاد آباد رکھے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ شعر محفل کے ایک معروف شاعر کا پہلا شعر ہے جو انہوں نے سوتے سے اچانک اٹھ کر کہا تھا اور کہہ کر دوبارہ سوگئے تھے ۔ (یہ سنجیدہ بات ہے) ۔

لنگڑ دین ، بھائی لنگڑ دین
سالن ایک اور روٹی تین

درست جواب دینے والے کو ایک سالن اور تین روٹیاں بطور انعام دی جائیں گی ۔ (یہ غیر سنجیدہ بات ہے) ۔
 
Top