ادبِ عالیہ اور ہمارا معاشرہ ۔۔۔ از ۔۔۔ آوازِ دوست

فلک شیر

محفلین
فلک بھائی آپ اتنے برسوں بعد تبصرہ کرتے ہیں کہ ہم اصل تحریر بھول جاتے ہیں اور سمجھ نہیں آتا کہ آپ کا تبصرہ کس کے بار ے میں کیا کہہ رہا ہے۔

اور اس پر بھی طبیعت ہر بار مائل نہیں ہوتی کہ اصل تحریر دوبارہ سے پڑھی جائے ۔ :)
اس طبیعت کے ہی تو سارے رولے ہیں مرشد!
اکثر بے دلی.... گاہے بددلی
نت اداسی ت کرلاسی
طبیعت کا کیا کریں
کچھ تجویز ہو :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اس طبیعت کے ہی تو سارے رولے ہیں مرشد!
اکثر بے دلی.... گاہے بددلی
نت اداسی ت کرلاسی
طبیعت کا کیا کریں
کچھ تجویز ہو :)

اس سے ایک واقعہ یاد آیا:

ایک صاحب کہیں جا رہے تھے کہ اُنہیں اپنا ایک پرانا دوست ملا۔

معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ اُن کا دوست حالات سے تنگ ہے اور خود کشی کرنے جارہا ہے۔ اُن صاحب نے سوچا کہ ایسی بھی کیا مشکل آ پڑی کہ یہ زندگی سے ہی تنگ آ گیا ہے اس کی تھوڑی اصلاح Counseling کی کوشش کرتا ہوں ۔ سو وہ اُنہیں کسی مقام پر بٹھا کر سمجھانے لگے ۔ کچھ دیر بعد کا واقعہ ہے کہ اُن دونوں صاحبان نے ایک ساتھ خودکشی کر لی۔ :)

سو بہتر ہوگا کہ آپ مشورے کے لئے کسی مناسب آدمی کو چنیں۔ :)
 
آ عندلیب مل کر کریں آہ و زاریاں :p:LOL:
 
محمداحمد

لائبریرین
اس طبیعت کے ہی تو سارے رولے ہیں مرشد!
اکثر بے دلی.... گاہے بددلی
نت اداسی ت کرلاسی
طبیعت کا کیا کریں
کچھ تجویز ہو :)

ویسے منتشر اور رو بہ زوال معاشرے میں رہتے ہوئے طبیعت میں اضطراب کا ہونا ، درد مند دل کی نشانی ہے۔
 
آوازِ دوست

محفلین
صحیح
مولوی عبدالحق نے کتنے ہی گمنام ہیروں کو اپنے قلم کے ذریعے ہمارے سامنے لا کھڑا کیا
رشید احمد صدیقی نے بھی چند ایک کے بارے میں لکھا
لکھنا چاہیے ایسے لوگوں کے بارے میں
اگر ایسی کوئی تحریر سامنے آئے تو مجھے ٹیگ کیا جاوے ☺️
محمد احمد بھائی نے ایک کتاب پی ڈی ایف فارمیٹ میں تحفہ کی تھی۔ کتاب کا نام ہے "آوازِ دوست" آج ختم کی یے اور بے حد ملال ہوا کہ اسے پہلے کیوں نہ پڑھ لیا۔ آپ پڑھیں امید ہے آپ کے ذوق پر پورا اترے گی۔
 
زیک

مسافر

کتاب آج ختم کی ہے اور نام 2014 میں رکھ لیا تھا؟
 
آوازِ دوست

محفلین
اس سے ایک واقعہ یاد آیا:

ایک صاحب کہیں جا رہے تھے کہ اُنہیں اپنا ایک پرانا دوست ملا۔

معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ اُن کا دوست حالات سے تنگ ہے اور خود کشی کرنے جارہا ہے۔ اُن صاحب نے سوچا کہ ایسی بھی کیا مشکل آ پڑی کہ یہ زندگی سے ہی تنگ آ گیا ہے اس کی تھوڑی اصلاح Counseling کی کوشش کرتا ہوں ۔ سو وہ اُنہیں کسی مقام پر بٹھا کر سمجھانے لگے ۔ کچھ دیر بعد کا واقعہ ہے کہ اُن دونوں صاحبان نے ایک ساتھ خودکشی کر لی۔ :)

سو بہتر ہوگا کہ آپ مشورے کے لئے کسی مناسب آدمی کو چنیں۔ :)
امکان غالب ہے کہ دونوں بندے دلیل پسند ہوں گے۔ دلیل پسند بہتر دلیل ملنے پر سر تسلیم خم کرنے میں دیر نہیں لگاتے۔:)
اور جو زیادہ عقل والے ہیں وہ ایسے کسی چکر میں پڑتے ہی نہیں جس میں شکست کا سامنا کرنا پڑے جیساکہ ایک پڑھے لکھے نفیس طبع صاحب کسی اختلافی معاملے پر اپنی چیں بہ چیں خاتونِ خانہ سے بڑی نیازمندانہ درخواست کرتے ہیں کہ نیک بخت اس قدر واویلے کی کیا بات ہے ہم یہی بات آرام سکون سے اپنے اپنے موقف کی تائید میں معقول دلیل دے کر بھی تو کر سکتے ہیں۔ خاتون بھڑک کے بولیں ہاں ہاں تاکہ تم جیت جاؤ!!!! :)
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
محمد احمد بھائی نے ایک کتاب پی ڈی ایف فارمیٹ میں تحفہ کی تھی۔ کتاب کا نام ہے "آوازِ دوست" آج ختم کی یے اور بے حد ملال ہوا کہ اسے پہلے کیوں نہ پڑھ لیا۔ آپ پڑھیں امید ہے آپ کے ذوق پر پورا اترے گی۔

واہ!

ویسے یہ اُن کتابوں میں سے ہے کہ جسے بارہا پڑھنے کو دل چاہتا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
امکان غالب ہے کہ دونوں بندے دلیل پسند ہوں گے۔ دلیل پسند بہتر دلیل ملنے پر سر تسلیم خم کرنے میں دیر نہیں لگاتے۔:)
اور جو زیادہ عقل والے ہیں وہ ایسے کسی چکر میں پڑتے ہی نہیں جس میں شکست کا سامنا کرنا پڑے جیساکہ ایک پڑھے لکھے نفیس طبع صاحب کسی اختلافی معاملے پر اپنی چیں بہ چیں خاتونِ خانہ سے بڑی نیازمندانہ درخواست کرتے ہیں کہ نیک بخت اس قدر واویلے کی کیا بات ہے ہم یہی بات آرام سکون سے اپنے اپنے موقف کی تائید میں معقول دلیل دے کر بھی تو کر سکتے ہیں۔ خاتون بھڑک کے بولیں ہاں ہاں تاکہ تم جیت جاؤ!!!! :)

اگر آپ واقعی دلائل سے کسی کو قائل کرنا چاہتے ہیں تو ایسے لوگوں کا انتخاب کیجے کہ جو از خود آپ کے موقف کی طرف جھکاؤ رکھتے ہوں۔ :)
 
آوازِ دوست

محفلین
اگر آپ واقعی دلائل سے کسی کو قائل کرنا چاہتے ہیں تو ایسے لوگوں کا انتخاب کیجے کہ جو از خود آپ کے موقف کی طرف جھکاؤ رکھتے ہوں۔ :)
احمد بھائی دانش مند آدمی کی حمایت بھی اچھی اور مخالفت بھی فائدہ مند ۔ سو ایسی شخصیات کے سامنے دلیل محض اک نکتہ نظر سے زیادہ کچھ نہیں۔ اس کے برعکس صورتحال میں یہ فقط اتمام حجت ہی ہے۔ اور دانش مند آدمی کا ذکر چلا ہے تو اپنے راحیل فاروق صاحب کا کیا حال ہے۔ فاتح صاحب اور چوہدری صاحب تو ماشا اللّٰہ فورم پر رونق افروز ہیں۔
 
Top