مجھے تو گول روٹی بھی بنانی نہیں آتی

آٹا گوندھنا بہت مشکل لگتا تھا۔کافی وقت طلب کام ہے اور محنت بھی کرنی پڑتی ہے بلکہ روٹی سے زیادہ محنت آٹا گوندھنے پہ لگتی ہے۔لیکن پھر ایک سہیلی نے بڑا اچھا نسخہ بتایا۔آٹا اور پانی مناسب تناسب میں لے کے بس مکس کر دیں اور تقریبا پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔پندرہ منٹ بعد اسے دو چار مکیاں لگائیں ۔۔۔لو جی آٹا گندھ گیا۔
جب بچپن میں ہم روٹی کے لئے شور مچاتے تھے تو امی کہتی تھیں کہ صبر کرو ابھی آٹا ٹھہرا نہیں ہے ۔ (گوندھنے کے بعد)
 
جاسمن

لائبریرین
جب بچپن میں ہم روٹی کے لئے شور مچاتے تھے تو امی کہتی تھیں کہ صبر کرو ابھی آٹا ٹھہرا نہیں ہے ۔ (گوندھنے کے بعد)
جی ہاں میں نے ایک جگہ بتایا ہے کہ آٹا گوندھنے کے بعد اسے کچھ دیر رکھنا چاہیے پھر ہی اچھی عوٹی بنتی ہے۔
ہم بھی اسے "ٹھہرا " ہی کہتے ہیں۔
 
آٹا گوندھنا بہت مشکل لگتا تھا۔کافی وقت طلب کام ہے اور محنت بھی کرنی پڑتی ہے بلکہ روٹی سے زیادہ محنت آٹا گوندھنے پہ لگتی ہے۔لیکن پھر ایک سہیلی نے بڑا اچھا نسخہ بتایا۔آٹا اور پانی مناسب تناسب میں لے کے بس مکس کر دیں اور تقریبا پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔پندرہ منٹ بعد اسے دو چار مکیاں لگائیں ۔۔۔لو جی آٹا گندھ گیا۔
یعنی باکسنگ بہرحال کرنی ہی ہے ۔ کوئی بات نہیں مکے دو چار کیا اور دس بارہ کیا، آٹے نے کونسا آگے سے مکے برسا دینے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
یعنی باکسنگ بہرحال کرنی ہی ہے ۔ کوئی بات نہیں مکے دو چار کیا اور دس بارہ کیا، آٹے نے کونسا آگے سے مکے برسا دینے ہیں۔
نہیں لئیق بعد میں بس سیٹ کرنا ہوتا ہے۔وہ تو میں تسلی کے لئے دوچار مکیاں مار لیتی ہوں ورنہ ضرورت نہیں ہوتی۔
 
جاسمن

لائبریرین
کبھی ایسا بھی ہوا کہ فوری فوری روٹی چاہیے۔ اب آٹا مہارت سے گوندھنے کا وقت بھی نہیں ہے نہ ہی ٹھہرانے کا۔تو میں نے فورا آٹا بھگو کے،ایک دو مکے مار کے(اب اسے گوندھنا تو نہیں کہیں گے)پیڑا بنایا اور روٹی بنا دی۔یہ اتنی اچھی تو نہیں بنی لیکن بہرحال بن گئی اور کھائی بھی گئی۔
 
یاز

محفلین

واہ واہ
ایسے میں جو روٹی بنے گی، وہ روٹیوں کی شاہد آفریدی کہلا سکتی ہے
 
جاسمن

لائبریرین

جاسمن

لائبریرین
ہم آٹے میں اب نمک ڈالنا بند کر چکے ہیں۔گھر کا کوئی ایک فرد تو بلند فشار خون کے مرض میں مبتلا ہوتا ہے اس لئے۔کبھی بچوں کی فرمائش پہ ان کے لئے الگ سے پیڑے میں نمک شامل کر لیا جاتا ہے ۔
 
یاز

محفلین
ہم آٹے میں اب نمک ڈالنا بند کر چکے ہیں۔گھر کا کوئی ایک فرد تو بلند فشار خون کے مرض میں مبتلا ہوتا ہے اس لئے۔کبھی بچوں کی فرمائش پہ ان کے لئے الگ سے پیڑے میں نمک شامل کر لیا جاتا ہے ۔
ویسے بھی آٹے میں نمک کھانے والے افراد اب آٹے میں نمک کے برابر ہی ہوتے ہیں.
 
اچھی روٹی اچھے آٹے اور اچھے گوندھے ہونے پہ انحصار کرتی ہے۔آٹا جتنا زیادہ اچھا گوندھا ہوا ہوگا،روٹی اتنا پھولی ہوئی اور نرم بنے گی۔آٹا گوندھنے کے بعد اسے کچھ دیر کے لئے ضرور رکھ دینا چاہیے۔فوری روٹی نہیں بنانی چاہیے ورنہ روٹی اچھی نہیں بنتی۔

اگر ہاتھ سے گول روٹی بنانا مشکل ہو تو بیلن پٹڑا ضرور استعمال کرنا چاہیے۔جتنا زیادہ اچھا پیڑا بنا ہوگا اتنی گول روٹی بنے گی۔

اچے آٹے پہ بھی اچھی روٹی کا انحصار ہوتا ہے۔ویسے تو میدےوالے آٹے کی روٹی بھی صحیح بنتی ہے اگر آٹا اچھا گوندھا گیا ہو لیکن بورے والے آٹے کی روٹی کی کیا ہی بات ہے۔بہت پھولی ہوئی ہوئی۔۔۔نرم بھی اور زیادہ سینکیں تو کراری بھی اور جتنی مرضی پتلی اور بڑی بنا لیں۔
اور میدے والے آٹے کی روٹی سکڑتی ہے۔۔۔جتنی مرضی بڑی کر کے ڈالیں۔۔۔سکڑ جاتی ہے لیکن بورے والے آٹے کی روٹی بہت کم سکڑتی ہے۔تقریبا اتنی ہی رہتی ہے جتنی ہم نے اسے شکل دی ہوتی ہے۔

اچھی روٹی کے لئے اچھا توا بھی ضروری ہے۔بعض توے پتلے ہوتے ہیں روٹی جلا دیتے ہیں۔بعض بہت موٹے ہوتے ہیں اور روٹی جلدی نہیں بنتی۔بعض پہ روٹی چپک جاتی ہے اور بہت الجھن ہوتی ہے۔

روٹی کے سینکنے کا طریقہ کیا ہو۔۔۔۔توے پہ ہی کپڑے کے ساتھ روٹی سینکی جاتی ہے۔یہ زیادہ اچھی نہیں بنتی۔سٹیل کے چولہے پہ روٹی سینکنے سے نشان پڑ جاتے ہیں۔وہ اچھے بھی نہیں لگتے اور ذائقہ بھی خراب ہوجاتا ہے۔

سب سے اچھی روٹی
1:بورے والے آٹا۔گندم سے پسوایا گیا۔بغیر میدے والا۔
2:خوب محنت سے گوندھا گیا آٹا۔۔۔اور کچھ دیر تلک رکھا جائے
3:اچھا پیڑا
4:لکڑی والا چولھا
5:لوہے کا توا

بہرحال گیس کے چولہے پہ ہمیں لکڑیوں کی نسبت بہت زیادہ آسانی رہتی ہے تو سینکنے کے لئے چمٹے کی مدد سے چولہے پہ ہی سینکنا چاہیے۔اس سے روٹی خوب پھولتی ہے۔

روٹی پہ مجھے بھی کالج کے زمانے کے دور کے اشعار یاد ہیں۔شاید یہ رباعی ہے۔
اسے کاٹا گیا،پیسا گیا،گوندھا گیا لیکن
سبق گندم سے لینا پھر بھی دنیا بھول جاتی ہے
کسی بھوکے کے کام آنے سے پہلے غور سے دیکھو
دہکتی آگ پہ روٹی خوشی سے پھول جاتی ہے

روٹی گول ہی کیوں ہو؟؟؟
کچھ چیزیں اپنی مخصوص ہئیت میں ہی اچھی لگتی ہیں۔اگر آپ روٹی کو کسی اور شکل کا بنانا چاہتے بھی ہیں تو پھر آپ کی اس دن اس وقت کی سب روٹیاں اسی شکل میں ہونی چاہییں جو کہ خاصا مشکل ہے۔
سب سے زیادہ آسان اور قدرتی شکل گول ہی ہے۔اس لئے کہ آپ کو پیڑا تو بنانا ہی ہوتا ہے اور وہ گول ہی بنتا ہے۔اب اس گول پیڑے سے گول روٹی بنانی تو آسان ہے۔۔۔اور دوسری شکل بنانی مشکل ترین ہے۔یعنی روٹین میں۔
ورنہ ہم سب جب پراٹھے بناتے ہیں تو مختلف شکلوں کے بنا ہی لیتے ہیں ۔خاص طور پہ بچوں کی دلچسپی کے لئے۔چوکور پراٹھا گول کے بعد سب سے آسان ہے۔پھر تکون۔۔۔اور دوسری کئی شکلوں کے ہم بنا لیتے ہیں۔
واہ!! جاسمن آپی برا نہ مانیں تو "زبیدہ آپا" کے جانے کے بعد شاید آپ ان کی جگہ پر کرسکتی ہیں، اس آپشن پر بھی غور کرلینے میں چنداں مضائقہ نہیں۔:)
ہمارے گھر والوں نے تو ان سے بہت کچھ سیکھا۔
 
واہ!! جاسمن آپی برا نہ مانیں تو "زبیدہ آپا" کے جانے کے بعد شاید آپ ان کی جگہ پر کرسکتی ہیں، اس آپشن پر بھی غور کرلینے میں چنداں مضائقہ نہیں۔:)
ہمارے گھر والوں نے تو ان سے بہت کچھ سیکھا۔
اور مقتبس بالا مراسلے ایک پیپر میں اکٹھے کر دیے جائیں تو روٹیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
کہاں زبیدہ آپا کہاں جاسمن آپا۔:D
نہیں بھئی۔
روٹیالوجی میں تھوڑا بہت رائے دے دینے سے آپ نے اس خاکساری کو زبیدہ آپا کے مقابل کھڑا کر دیا۔ان کی روح کو رنجیدہ نہ کریں۔:)
اللہ انہیں اونچے درجات دے اور آسانیاں عطا فرمائے۔آمین!
 
آپ اس دھاگے میں پہلی خاتون ہیں جس نے کارآمد معلومات دیں۔
 
لیکن پھر ایک سہیلی نے بڑا اچھا نسخہ بتایا۔آٹا اور پانی مناسب تناسب میں لے کے بس مکس کر دیں اور تقریبا پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔پندرہ منٹ بعد اسے دو چار مکیاں لگائیں ۔۔۔لو جی آٹا گندھ گیا۔
آج ہم نے اپنی جنرل نالج کی دھاک بٹھانے کے لیے یہ مراسلہ زبانی یاد کیا اور اہلیہ کو سنایا، توقع تھی کہ وہ اس "نعمت غیر مترقبہ" کو ہاتھوں ہاتھ لیں گی اور زندگی بھر کے لیے اس سہولت پر ہماری ممنون رہیں گی، مگر ہمارا سارا جوش اس وقت ہَوا ہوگیا جب انہوں نے جواباً کہا:
ہی ہی ہی! یہ تو کوئی خاص بات نہیں، ہم تو کرتے ہی اس طرح ہیں۔:atwitsend:
 
Top